Discover Dhanot

Discover Dhanot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Discover Dhanot, Media/News Company, Dhanot.

ڈوگر صاھب ! آپ نے یہ کیاکیا !!بابر چودھری گزشتہ دو ماہ سے دیکھ رہا ہوں کہ سی پی او ملتان نے پنک موٹر سائیکل دے کر خواتین...
11/03/2026

ڈوگر صاھب ! آپ نے یہ کیاکیا !!
بابر چودھری
گزشتہ دو ماہ سے دیکھ رہا ہوں کہ سی پی او ملتان نے پنک موٹر سائیکل دے کر خواتین پولیس اہلکاروں کا ایک خصوصی سکواڈ بنایا ہے ۔یہ سکواڈ ملتان میں بھکاری خواتین کو پکڑتا ہے ۔ان کو بحالی سینٹر میں بھیج دیا جاتا ہے ۔بحالی سینٹر میں ان کی تربیت کی جاتی ہے، انہیں بتایا جاتا ہے کہ بھیک مانگنا کتنی بڑی لعنت ہے ۔روزگار کمانا کتنی اچھی بات ہے ۔

ملتان شہر سے اب تک سینکڑوں خواتین بھکاریوں کو سینٹروں میں رکھا گیا ہے ۔

ایک منفرد کیس دیکھنے کو ملا ،
شام کا وقت ہے سی پی او ملتان اپنے دفتر میں بیٹھے ہیں ،انہیں افطاری اور مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد نماز تراویح کی ڈیوٹی چیک کرنے جانا ہے ۔

ایک انجان نمبر سے فون اتا ہے ،دوسری طرف خاتون پنجابی زبان میں بات کر رہی ہے ۔

"میں بھکاری ہوں ،مجھے اپ کے سکواڈ نے پکڑ لیا تھا ،میں کچھ عرصہ بحالی سینٹر میں رہی ،باعزت زندگی گزارنا چاہتی ہوں "

صادق علی ڈوگر کہتے ہیں :"آپ کو باعزت زندگی گزارنے سے کس نے روکا ؟"

خاتون سی پی او کی بات مکمل ہونے سے پہلے پھر بول پڑتی ہے

پا جی !
میری گل مکمل نی ہوئی"
" باعزت زندگی گزارنے کا مقصد یہ ہے کہ میں کوئی کام کرنا چاہتی ہوں "

صادق علی ڈوگر کہتے ہیں "بالکل کیجیے ،؟ہم کیا کر سکتے ہیں ؟جو کام آپ کرنا چاہتی ہیں بتائیں ؟"
خاتون بات کو اگے بڑھاتی ہے ۔
پاجی !
میں چوڑیاں ویچاں گی ،اپنے بالاں واسطے روزی کماواں گی ۔ پیسے ہے نی ، چوڑیاں لے دیو ۔

صادق علی ڈوگر خاتون سے اس کی رہائش کا پتہ پوچھتے ہیں ،جوڑیوں کا انتظام کرتے ہیں ،ایک گاڑی میں چوڑ یوں کے ڈبے رکھوا کر خاتون کے گھر بھیج دیتے ہیں ،جو خاتون پہلے بھکاری تھی وہ اگلے دن کاروباری تھی ۔

خاتون خوش ہے ،عید کی آمد ہے، اس نے ایک فٹ پاتھ پر جوڑیاں رکھی ہوئی ہیں ،بیچتی ہے اور باوقار طریقے سے اپنے بچوں کو پالنا شروع کر دیا ہے ۔

اچھائی سکھانا پڑتی ہے اور برائی خود جاتی ہے ۔معاشرے میں نیگیٹو چیزیں تلاش کرنا ،برائیاں کرنا ، سننا اور چھاپنا بہت اچھا لگتا ہے ،کہ اکثریت چاہتی بھی یہی ہے ۔
کسی کو اچھا کام کرتے دیکھ کر اکثر یہ سننے کو ملتا ہے ۔"اے دکھاوا کر ریا اے "

ملتان پولیس ان دنوں اچھائی پھیلا رہی ہے تو اس فورس اور اس کے سربراہ کی تعریف خوشامد نہیں ہے حقائق ہیں ۔
وَتُغِيثُوا الْمَلْهُوفَ، وَتَهْدُوا الضَّالَّ ابی داؤد :4817 ،
’’پریشان حال کی مدد کرو اور راستہ بھول جانے والے کی رہنمائی کرو ۔‘‘

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پولیس افسر کی طرف سے یہ ایک احسن قدم ہے ۔

ہمارے اندر لاکھ برائیاں ہوں لیکن کوئی ایک اچھا عمل خدا کے ہاں قبولیت حاصل کر لے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔

بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والے کو عمل کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے،ہم بھی اپنی حیثیت کے مطابق یہ کر سکتے ہیں ۔لوگوں کو باوقار زندگی کی طرف لا سکتے ہیں ۔

لوگ خوشحال نہیں ہوں گے تو وہ مذہب اور اخلاقی ضابطوں کی پابندی نہیں کر سکیں گے اور معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔ اس لئے لوگوں کی خوشحالی کا مطلب ہے ایک صالح اور نظریاتی معاشرے کا قیام۔
میں اس خاتون اور اس کی بھلائی کے لئے کام کرنے والوں کے لئے دعا گو ہوں۔

سات سال Multan Sultans کے ساتھ گزارنے کے بعد میں نے بغیر کسی پچھتاوے کے اس باب کو الوداع کہا۔ میری زندگی کے اس دور نے مج...
11/03/2026

سات سال Multan Sultans کے ساتھ گزارنے کے بعد میں نے بغیر کسی پچھتاوے کے اس باب کو الوداع کہا۔ میری زندگی کے اس دور نے مجھے کچھ ایسے لمحات دیے جن پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا، اور میں اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
وہ واحد لمحہ جس نے واقعی مجھے متاثر کیا، وہ تھا جب ملتان کو لیگ سے نکال دیا گیا۔
یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ ہر چیز سے بڑھ کر۔ اس لیے نہیں کہ اس کا میرے لیے کیا مطلب تھا، بلکہ اس لیے کہ اس کا مداحوں اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے کیا مطلب تھا۔
جنوبی پنجاب ہمیشہ نظرانداز رہا ہے۔ یہاں کے لوگ پُرجوش، باصلاحیت ہیں اور ہر اس پلیٹ فارم کے مستحق ہیں جو انہیں مل سکے۔ Multan Sultans محض ایک کرکٹ ٹیم نہیں تھی، بلکہ ایک ایسے خطے کے لیے فخر کی علامت تھی جسے طویل عرصے سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔
نمائندگی کے لیے لڑنے کے لیے ایسے پُرجوش لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اس خطے کی واقعی فکر کرتے ہوں۔
اسی لیے میں گوہر شاہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے آواز بلند کی اور Multan Sultans کو دوبارہ Pakistan Super League میں واپس لانے کی جدوجہد کی۔
اب شہر کے پاس اپنی ٹیم دوبارہ موجود ہے۔
جنوبی پنجاب کی آواز ایک بار پھر بلند ہو گئی ہے۔

علی خان ترین کا ایکس پر پیغام

11/03/2026

بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود کے باوجود عمران خان کو ذاتی معالجین اور فیملی تک رسائی نہیں دی گئی، بلکہ عمران خان صاحب کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی۔ پورا ملک گروی رکھ دیا۔ پارلیمان کو آپ کی خارجہ پالیسی کا پتا تک نہیں ہوتا، تو کیا فائدہ ہے قومی اسمبلی کا ؟ جو حکومت عوام کی منتخب ہی نہیں، وہ عوامی فیصلے کیسے کر سکتی ہے؟عمران ریاض خان

We always pay them the Salami in cash. Don't you worry.
11/03/2026

We always pay them the Salami in cash. Don't you worry.

فارمیٹ بدلا، ٹیم بدلی لیکن پاکستان کرکٹ کے حالات نہ بدلےبنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ
11/03/2026

فارمیٹ بدلا، ٹیم بدلی لیکن پاکستان کرکٹ کے حالات نہ بدلے
بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ

لودھراں: پولیس موبائل خدمت وین کا ماہانہ شیڈول جاری، شہری مقررہ مقامات پر دی گئی تاریخوں کے مطابق خدمات حاصل کر سکتے ہیں...
06/03/2026

لودھراں: پولیس موبائل خدمت وین کا ماہانہ شیڈول جاری، شہری مقررہ مقامات پر دی گئی تاریخوں کے مطابق خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

انا للّٰہ وانا الیہ رجعون سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای شہید
06/03/2026

انا للّٰہ وانا الیہ رجعون
سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای شہید

پاکستان کا نے بھی حملہ کر دیا لیکن اپنی عوام پر امریکہ،اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران شہباز حکومت کا اپنی ہی عوام پر ...
06/03/2026

پاکستان کا نے بھی حملہ کر دیا
لیکن اپنی عوام پر
امریکہ،اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران شہباز حکومت کا اپنی ہی عوام پر بڑا وار، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا، 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

Address

Dhanot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Dhanot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share