01/02/2024
ڈگری ( عاصم آرائیں ) ڈاکٹر کی مجرمانہ غفلت پر ایک کروڑ 10 لاکھ ہرجانے کا کیس داخل
جھڈو کی رہائشی مسماة پروین زوجہ امین محمد بھٹی کو ڈلیوری کی خاطر جھڈو کہ ایک پرائیویٹ ہاسپٹل النور جو کہ ڈاکٹر صادق اور ڈاکٹر نجمہ صادق کی ملکیت ہے میں داخل کیا گیا اپریشن کے دوران ریڈھ کی ہڈی میں انجیکشن کی سوئی ٹوٹ گئی جب کہ ڈاکٹر نے نئے ایجیکشن سے بے ہوش کر کے اپریشن کر دیا ریڈھ کی ہڈی میں مسلسل درد رہنے کی وجہ سے چیک کروایا مسماة پروین کا ایکس رے کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ ریڈھ کی ہڈی میں سوئی ٹوٹی ہوئی ہے مسماة پروین کے دیور تاج محمد نے ڈگری کے معروف وکیل فدا حسین آرائیں اور انور علی کی وساطت سے میرپورخاص کنزپومرکورٹ میں ایک کروڑ دس لاکھ ھرجانےکاکیس داخل کردیاہے جسے عدالت نے منظور کرتے ھوے سماعت کے لیے مورخہ 13 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کر کے ھوے نولٹس جاری کردے ھیں