Dina Electronic Media

Dina Electronic Media Dina Electronic Media - DEM (دینہ الیکٹرانک میڈیا)

04/02/2026
30/01/2026

Dina Electronic Media

سی ایم پنجاب کے وژن کے تحت دینہ مین بازار کی جدید طرز پر تعمیر،تحصیل کمپلیکس میں اہم اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کے بازاروں کو...
23/01/2026

سی ایم پنجاب کے وژن کے تحت دینہ مین بازار کی جدید طرز پر تعمیر،تحصیل کمپلیکس میں اہم اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے بازاروں کو ماڈرن بنانے کے وژن کے تحت تحصیل کمپلیکس دینہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے کی۔ اجلاس میں دینہ مین بازار کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک جامع ماڈل پیش کیا گیا۔

اجلاس میں حمزہ اظہر کیانی، کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، میونسپل کمیٹی کے افسران اور بازار کے نمائندہ تاجران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت دکانوں کے سامنے خوبصورت اور یکساں شیڈز لگائے جائیں گے، بجلی اور پی ٹی سی ایل سمیت تمام تاروں کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے گا تاکہ بازار کا مجموعی حسن بہتر ہو اور حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ٹف ٹائل نصب کی جائیں گی تاکہ صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام میں بھی بہتری آئے۔

اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بازاروں کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور دینہ مین بازار کو ایک ماڈل مارکیٹ کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر مقررہ وقت میں کام شروع کر کے اسے بروقت مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر تاجر برادری کو اعتماد میں لینے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی۔ کمیٹی بازار میں جاری کام کے دوران درپیش مسائل، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور دیگر امور پر انتظامیہ کو بروقت آگاہ کرے گی۔

حمزہ اظہر کیانی اور سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ بازار کی خوبصورتی اور سہولیات میں بہتری سے نہ صرف کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ شہریوں کو بھی بہتر ماحول میسر آئے گا۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو اور دینہ شہر کو ایک مثالی تجارتی مرکز بنایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدید سہولیات سے آراستہ بازار نہ صرف شہری خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ مقامی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا
Dina Electronic Media Bilal Azhar Kayani Mahar Muhammad Fayyaz _Official_

Dina Electronic Media
15/01/2026

Dina Electronic Media

Address

Mangla Road Dina
Dina
49400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dina Electronic Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share