
25/07/2025
یہ دلخراش واقعہ وادیٔ جہلم، آزاد کشمیر کے خوبصورت علاقے چکوٹھی سے سامنے آیا ہے، جس نے ہر درد مند دل کو افسردہ کر دیا۔ محمد یعقوب کا 17 سالہ بیٹا کاشف، میٹرک کے امتحانات میں خراب نتائج دیکھ کر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور مایوسی میں آ کر دریائے جہلم کے مقام 'ڈولی' میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
اس اندوہناک لمحے کو دیکھ کر اس کا 19 سالہ بڑا بھائی وقاص، اُسے بچانے کی کوشش میں فوراً دریا میں کود پڑا، مگر افسوس کہ وہ بھی تیز موجوں کی تاب نہ لا سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے بلکہ معاشرے کے لیے بھی ایک تلخ پیغام ہے کہ ہمیں نوجوانوں کی ذہنی صحت، امتحانات کے دباؤ اور جذباتی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینی ہوگی۔