Mera Gaon

Mera Gaon یہ پیج گاؤں کے رہنے والوں کی زندگی کی ایک جهلک ہے.

دریا جہلم، منگلا ڈیم، قلعہ روہتاس اور رملی بڈھیار سے تیم پورا ڈیم تک پھیلا پہاڑی سلسلہ .
اور اس سب کے درمیان انتہائی خوبصورت وادی .
یہاں کی اکثریت متاثریں منگلا ڈیم ہے لیکن ایم کیو ایم کی طرح کبھی متاثرین منگلا ڈیم کی تعصب کی عینک نہیں پہنی .
خوش اخلاقی اور مہمان نوازی اس وادی کی مٹی کی تاثیر ہے .
بہت محبت اور معنت سے انتہائی عالیشان مکانات اب اپنے مکینوں کو ترستے ہیں کیونکہ اکثریت بیرون ملک رہائ

ش پذیر ہے . پیچھے رہ جانے والے مکان اور مکین اپنے پیاروں کی یادوں کے سہارے دن اور رات گزارتے ہیں .
الله اس بستی کو سدا آباد رکھے امین !

بشکریہ: عمر اعوان
03/11/2025

بشکریہ: عمر اعوان

03/11/2025

اعلان غم!
مرزا حاجی خداداد (یوکے) کی والدہ محترمہ، اور مرزا زین، مرزا ذیشان، مرزا نعیم انجم، مرزا عظیم انجم کی نانی جان اور مرزا سخاوت صاحب (میراں آباد) کی خالہ محترمہ؛ انگلینڈ میں قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ◇

ان کا نماز جنازہ انگلینڈ میں ادا کر دی گئی ہے۔

جو حضرات فاتحہ خوانی کے لئے آنا چاہیں وہ مرزا خداداد صاحب کے میراں آباد والے گھر تشریف لا سکتے ہیں۔

قائداعظم ہاؤس میوزیم کراچی میں پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کی بہتری سے متعلق تقریب “دو ممالک، ایک قوم” کے نام سے منعق...
02/11/2025

قائداعظم ہاؤس میوزیم کراچی میں پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کی بہتری سے متعلق تقریب “دو ممالک، ایک قوم” کے نام سے منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر اے ایس ایم انیس الزمان نے کہا کہ پاکستان ڈھاکا نے بنایا، مسلم لیگ ڈھاکا میں بنی، ہمارا پاکستان پر سب سے زیادہ کلیم ہے. ان کا کہنا تھاکہ ہمیں جھوٹ سے گریز اور حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے، 60 کی دہائی میں پاکستان بڑی ترقی کر رہا تھا، کوریا معاشی اعتبار سے بہت پیچھے تھا، آج کورین ہمارے ملک میں آ کر بتاتے ہیں کیا کیسے کرنا ہے، پہلے ہماری طرف دیکھتے تھے۔

29/10/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون ◇[بشکریہ عمر اعوان]
28/10/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون ◇

[بشکریہ عمر اعوان]

آج (27) اکتوبر ہے کشمیر میں بسنے والے لوگوں کے لیے یوم سیاہ ہے۔ 1947 میں آج ہی کے دن ہندوستان افواج سرینگر میں اتاری گئی...
27/10/2025

آج (27) اکتوبر ہے کشمیر میں بسنے والے لوگوں کے لیے یوم سیاہ ہے۔ 1947 میں آج ہی کے دن ہندوستان افواج سرینگر میں اتاری گئیں اور کشمیری قوم کی غلامی کا نیا دور شروع ہوا جس سے آزادی کے لیے لاکھوں کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں آج کا دن بھارتی جمہوریت کو بے نقاب کرنے کا دن ہے جو 77 سالوں سے کشمیر کے لوگوں کا حق خود ارادیت دبائے ہوئے ہے

گاوں میں جوانوں میں عمرہ کی ادائیگی کا بڑھتا رحجان قابل ستائش ہے۔ آئیں گاوں کے ان روشن ستاروں کو عمرہ کی ادائیگی پہ مبار...
26/10/2025

گاوں میں جوانوں میں عمرہ کی ادائیگی کا بڑھتا رحجان قابل ستائش ہے۔

آئیں گاوں کے ان روشن ستاروں کو عمرہ کی ادائیگی پہ مبارک باد پیش کریں۔

انا للہ وانا الیہ راجعون ◇[Thanks to Saad, Umair and Umar Awan to share this important update!]
22/10/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون ◇

[Thanks to Saad, Umair and Umar Awan to share this important update!]

کبھی کبھار رشتوں میں ہم اس حد تک دراڑیں ڈال دیتے ہیں کہ ہماری معافی مانگنے کی اہمیت اس بیم پر بندھی رسی جتنی ہوتی ہے۔
21/10/2025

کبھی کبھار رشتوں میں ہم اس حد تک دراڑیں ڈال دیتے ہیں کہ ہماری معافی مانگنے کی اہمیت اس بیم پر بندھی رسی جتنی ہوتی ہے۔

بہت بے چین ہیں گاؤں کے رستےبڑی  تیزی سے  ہجرت  ہو رہی ہے
19/10/2025

بہت بے چین ہیں گاؤں کے رستے
بڑی تیزی سے ہجرت ہو رہی ہے

انا للہ وانا الیہ راجعون □
14/10/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون □

Address

Dina

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Gaon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category