05/01/2025
انتہائی افسوسناک خبر
گجرات ۔ گجرات میں دم گھٹنے سے 4 بہن بھائی سمیت 5 بچے جانبحق ہسپتال عملہ کی جانب سے بچوں کی موت کی تصدیق۔ گجرات کے محلہ بکرا منڈی میں افسوس ناک واقع اس وقت پیش آیا جب بچوں کی والدہ طیبہ اپنی رپورٹ لینے کیلئے گھر سے باہر گئی جب والدہ واپس آئی تو تمام بچوں کی خالت تشویش ناک ہو چکی تھی بچوں کو فوری طور پر ریسکیو ایمبولنسوں سے عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ایم ایس ڈاکٹر ایاز ناصر کا کہنا تھا کہ جس وقت بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اس وقت تک بچوں کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر اسپتال پہنچ گئے دم گھٹنے سے مرنے والے بچوں میں 13 سالہ لائیبہ 11 سالہ ہاشم۔ 10 سالہ ہادی ۔ 6 سالہ خنان کے علاوہ 6 سالہ خالہ زاد سالم فیاض شامل ہیں جبکہ مرنے والے چار سگے بہن بھائیوں کا والد شفیق روزگار کے سلسلہ میں ملائشیا میں مقیم ہے مرنے والے تمام بچوں کی میتیں انکے گھر منتقل کر دی گئی ہیں ۔ آبشار میڈیا