Hussain Lucky

Hussain Lucky Hussain Lucky Correspondent Lahore Rang Tehsil Depalpur District Okara

سابق RO دیپالپور واپڈا دیوان ارشد کو مبینہ کرپشن کے الزام میں  ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔
02/09/2026

سابق RO دیپالپور واپڈا دیوان ارشد کو مبینہ کرپشن کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

حویلی لکھا: سابق شوہر کی فائرنگ سے سابقہ بیوی شدید زخمی، ملزم گرفتار،حویلی لکھا کے محلہ فریدیہ میں فریاد علی سکنہ بصیرپو...
02/09/2026

حویلی لکھا: سابق شوہر کی فائرنگ سے سابقہ بیوی شدید زخمی، ملزم گرفتار،
حویلی لکھا کے محلہ فریدیہ میں فریاد علی سکنہ بصیرپور نے مبینہ طور پر اپنی سابقہ بیوی شمع بی بی دختر نذیر احمد، سکنہ محلہ فریدیہ حویلی لکھا پر فائرنگ کر دی۔ خاتون کے پیٹ میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی لکھا منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فریاد علی کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

01/09/2026

آج لاہور جنرل اسپتال میں گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث اسپتال میں موجود حاملہ خواتین سمیت تقریباً 70 افراد کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا ڈاکٹر کاشان شہری سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتارسول جج عبدالرحمن...
01/09/2026

اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا ڈاکٹر کاشان شہری سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار
سول جج عبدالرحمن افضل درجہ اول کی نگرانی میں اینٹی کرپشن ٹیم کا کامیاب ریڈ
اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم ڈاکٹر کاشان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
ملزم سے نشان زدہ 50 ہزار روپے کے نوٹ موقع پر برآمد
ملزم نے شہری سے سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت وصول کی، اینٹی کرپشن،،

31/08/2026

خوفناک ٹریفک حادثہ، دو خواتین جاں بحق
حویلی لکھا: ہیڈ سلیمانکی روڈ پر نغیم آباد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار افراد کو فورچونر نے کچل دیا۔حادثے کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق خواتین کی میتوں جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) حویلی لکھا منتقل کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

31/08/2026

پاکستان زندہ باد
🤐

30/08/2026

دیپالپور دیارام کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکو کے درمیان پولیس مقابلے ایک ڈاکو ہلاک۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیرِ نگرانی سِول ڈیفنس افسران کا اوکاڑہ جیل کا دورہسِول ڈیفنس انچ...
28/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیرِ نگرانی سِول ڈیفنس افسران کا اوکاڑہ جیل کا دورہ
سِول ڈیفنس انچارج اوکاڑہ جاوید احمد کھچی کی زیرِ نگرانی جیل کا دورہ کیا اور سول ڈیفنس کے متعلق تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
Deputy Commissioner Okara
Marriyum Aurangzeb
Maryam Nawaz Sharif

28/08/2026

صحافی تب تک اداروں کو اچھا لگتا ہے، جب تک وہ ان کے مطابق رپورٹنگ کرتا رہے۔
صحافت آزاد ہے پر ہم نہیں 🤐

28/08/2026

غریب محنت کش کا راستہ بند، انصاف کا منتظر
دیپالپور کے علاقہ بصیرپور میں ایک غریب محنت کش احمد بلال کے گھر کا راستہ مبینہ طور پر پڑوسیوں نے بند کر دیا متاثرہ شخص نے متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کروا رکھی ہے تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی غریب محنت کش انصاف اور اپنے گھر تک راستے کی بحالی کے لیے دربدر ہے ڈی پی او اوکاڑہ اسد اعجاز ملک صاحب اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صاحب سے اپیل ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شخص کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی اور داد رسی یقینی بنائی جائے۔
https://vt.tiktok.com/ZSVg7UQhs/

Okara Police Deputy Commissioner Okara
Maryam Nawaz Sharif Hussain Lucky official
Marriyum Aurangzeb Husain Lucky
Commissioner Sahiwal Hussain Lucky


Address

Okara Depalpur
Dipalpur
56180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussain Lucky posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share