Okara Diary

Okara Diary biggest information hub to know about dist okara history,education,health,famous personalities,sports,crime stories,economy and all updates and news

20/10/2025

دیپالپور وزیراعلی پنجاب کا دورہ

دیپالپور چیف منسٹر پنجاب مریم نواز آج دیپالپور کا دورہ کریں گی

دیپالپور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ڈی پی ایس سکول دیپالپور میں ہیلی پیڈ بنا دیا گیا

دیپالپور چیف منسٹر پنجاب مریم نواز سیلاب بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین میں مالی چیک تقسیم کریں گی

دیپالپور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا دورہ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز سیلاب بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین میں مالی چیک تقسیم کریں گی وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین خان وٹو، راؤ محمد اجمل خاں سابق ایم این اے ملک علی عباس کھوکھر ایم پی اے چوہدری افتخار حسین چھر ، اور دیگر سیاسی قائدین بھی ڈی پی ایس سکول میں موجود ہوں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران ڈی پی ایس سکول دیپالپور میں انتظامات کا جائزہ لینے میں مصروف تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے
انتظامیہ کی طرف سے ڈی پی ایس سکول میں بڑا پنڈال سجا دیا گیا اور بڑی پینا فلیکسز لگا دی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اور فل پروف انتظامات کر دیے گئے ہیں

18/10/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
سید شفقت حسین بخاری صاحب کی ساس صاحبہ، اور سید اظہر شاہ بخاری، اور سید مظہر شاہ بخاری
۔ کی والدہ محترمہ سید وقار احمد شاہ بخاری کی نانی امی قضاء الہی سے وفات پا گئیں ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 18 اکتوبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے
سخی سیدن سائیں جناز گاہ میں ادا کی جائے گی۔

تمام احباب سے شرکت اور دعاے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

16/10/2025

تمام اہل ایمان سے شرکت کی خصوصی استدعا ہے

05/10/2025

امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ رضوان چوہدری ، امیر شہر اسلام ذکی اور امیر زون میاں جلیل جوئیہ کی دیپالپور میں پریس کانفرنس کی جھلکیاں

28/09/2025

دیپالپور, منڈی احمدآباد کے نواحی قصبہ کلیر کلاں میں غیرت کے نام پر دوہرا قتل، ملزم سیف الملوک گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بہن اقرا کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر چھوٹی بہن عدیلہ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

27/09/2025

ایک بزرگ خاتون کو ٹی ایچ کیو ہاسپٹل دیپال پور میں فوری اے بی پوزیٹو بلڈ کی ضرورت ہے کوئی دوست مہربانی کرے
03034117970

24/09/2025

دیپالپور کے گاؤں سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق،مقدمہ درج۔ واپڈا اہلکاروں نے میٹر اتارتے وقت بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، شوہر ظفر اقبال کا مؤقف
خاتون کو زمین پر گھسیٹا گیا، تشویشناک حالت میں دم توڑ گئی، ایف آئی آر
ایف آئی آر میں اے ایل ایم نوید، ایل ایس خرم غنی، نعمان، امجد اور انوار کو نامزد کیا گیا

دیپالپور: تھانہ چورستہ میاں خان میں قتل کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع

دوران ڈکیتی انٹرنیشنل کبڈی کا کھلاڑی قتل گزشتہ رات حویلی لکھا سے کبڈی کھیل کر واپس جانے والے کھلاڑیوں کے کیری ڈبے پر تھا...
07/09/2025

دوران ڈکیتی انٹرنیشنل کبڈی کا کھلاڑی قتل

گزشتہ رات حویلی لکھا سے کبڈی کھیل کر واپس جانے والے کھلاڑیوں کے کیری ڈبے پر تھانہ الہ آباد کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ انٹرنیشنل کبڈی پلیر ناصر پہلوان گردن پر فائر لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا
مقتول ناصر پہلوان انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکا ہے
مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی ہے

07/09/2025
05/09/2025

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر صوبارام کے قریب صبح کے وقت ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب رکشہ اور ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چھ افراد حادثے کا شکار ہوگئے،

حادثے میں تین افراد جن میں حماد ولد عبدالرحمن عمر 26 سال، خالدہ زوجہ دارا عمر 35 سال اور سات ماہ کا معصوم بچہ شہروز ولد دارا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر زخمیوں میں ساجدہ بی بی دختر خادم، معظم ولد دارا اور خالد ولد خادم شامل ہیں جنہیں ہیڈ انجری اور دیگر زخم آئے

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔

Address

Afzal Coluny Pakpattan Road
Dipalpur
56180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Okara Diary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share