Sach News Dir سچ نیوز دیر

Sach News Dir سچ نیوز دیر ضلع دیر کے تازہ صورتحال، خبروں اور دیگر دلچسپ معلومات ?

03/09/2025

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سرکاری کالجوں میں بی ایس پروگرام ختم کردیا۔اس پروگرام میں شامل متعدد مضامین کو غیر ضروری قرار دیا گیا۔ اب کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری AD پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
Ali Infoz

باجوڑ اور دیر کو ملانے والا اہم جار پل حالیہ سیلاب میں بہہ جانے کے بعد ٹریفک اور عوامی آمدورفت شدید متاثر ہوئی تھی۔ رابط...
19/08/2025

باجوڑ اور دیر کو ملانے والا اہم جار پل حالیہ سیلاب میں بہہ جانے کے بعد ٹریفک اور عوامی آمدورفت شدید متاثر ہوئی تھی۔ رابطے کی بحالی کے لیے پاک فوج کی کور آف انجینئرز نے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
تاہم عسکری حکام کے مطابق نئے پل کی تنصیب 48 گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی۔

نیا پل مکمل ہونے کے بعد باجوڑ اور دیر کے درمیان منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا، جس سے نہ صرف مقامی عوام کی آمدورفت میں سہولت آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو مقامی لوگ خوش آئند قرار دے رہے ہیں، اور یہ اقدام دونوں اضلاع کے شہریوں کے لیے امید کی کرن بن گیا ہے

خیبرپختونخوا کے وینٹر زون میں ایک ہفتے کے لیے سکول بندمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید بارشوں کے پیش نظر وینٹر زون کے سر...
19/08/2025

خیبرپختونخوا کے وینٹر زون میں ایک ہفتے کے لیے سکول بند

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید بارشوں کے پیش نظر وینٹر زون کے سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ سکولز ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس فیصلے میں لوئر دیر,اور اپر دیر بھی شامل ہے۔

براول یوسی شاہی کوٹ میں موبائل نٹورک کے ایک بار پھر آنکھ مچھولی۔گزشتہ دو دن سے شاہی کوٹ کے ویلج کونسل شلتلو میں موبائل ن...
18/08/2025

براول یوسی شاہی کوٹ میں موبائل نٹورک کے ایک بار پھر آنکھ مچھولی۔
گزشتہ دو دن سے شاہی کوٹ کے ویلج کونسل شلتلو میں موبائل نٹورک غائب۔
عوام شدید مشکلات سے دو چار ۔
حکام سے مسلے کے فوری حل کے لیے اپیل۔
ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
Upper Dir Official

ضلع باجوڑ عمرے چوکباجوڑ کے عوام نے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا😭
14/08/2025

ضلع باجوڑ عمرے چوک
باجوڑ کے عوام نے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا😭

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم کامیابی حاصل ک...
14/08/2025

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مفتی منیر شاکر کے قتل میں ملوث دہشتگرد گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مفتی منیر شاکر کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ہے، اور اس سنگین واردات میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ زیر حراست گروہ پشاور میں دہشتگردی کی 18 کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔حکام کے مطابق یہ گروہ ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث پایا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر حساس مقامات پر ہونے والے ممکنہ حملوں کو ناکام بنایا گیا، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید انکشاف کیا گیا کہ یہ گروہ علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھا اور اس کا تعلق داعش خراسان نیٹ ورک سے تھا، جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

11 مئی کو پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کے ذمہ داران کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں مختلف دہشتگرد حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک جیسا پایا گیا جس سے ایک ہی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی۔

دیر بالا :شہید پولیس اہلکاروں کا نماز جنازہ پولیس لائن دیر بالا میں ادا کر دی گئی ۔دیر بالا ۔نمازجنازہ میں ائی جی کے پی ...
14/08/2025

دیر بالا :شہید پولیس اہلکاروں کا نماز جنازہ پولیس لائن دیر بالا میں ادا کر دی گئی ۔دیر بالا ۔نمازجنازہ میں ائی جی کے پی ذوالفقار حمید ودیگر اعلی حکام کی شرکت ۔دیر بالا ۔شہداء کو ابائی علاقوں میں سپرد خاک دیا جائے گا۔

انتہائی افسوسناک خبر 📢إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎ھم جب بھی خوشی کی طرف قدم اٹھاتے ھیں تو ھم سے خوشیاں چھ...
14/08/2025

انتہائی افسوسناک خبر 📢إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
ھم جب بھی خوشی کی طرف قدم اٹھاتے ھیں تو ھم سے خوشیاں چھینی جاتی ھے۔
دیر بالا گزشتہ رات پناہ کوٹ کے مقام پر پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ھونے والے پولیس جوان۔
اللّٰہ رب العزت شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
۔۔۔۔۔

10/08/2025

دہ ماموندو نہ دہ خلقو نقل مکانی روانہ دہ ڈاٹسنو والا غواگو والا سوزکو والا ڈیرہ زیاتہ کرایا اخلی انتظامیہ دی دہ دی خلاف ایکشن واخلی۔

باجوڑ کے کچھ علاقوں میں مقامی لوگ ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کر رہے ہیں، وہ بھی شدید گرم موسم میں۔ کیونکہ جرگہ ...
10/08/2025

باجوڑ کے کچھ علاقوں میں مقامی لوگ ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کر رہے ہیں، وہ بھی شدید گرم موسم میں۔ کیونکہ جرگہ اور ٹی ٹی پی کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

باجوڑ کے کچھ علاقوں میں مقامی لوگ ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کر رہے ہیں، وہ بھی شدید گرم موسم میں۔ کیونکہ جرگہ ...
10/08/2025

باجوڑ کے کچھ علاقوں میں مقامی لوگ ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کر رہے ہیں، وہ بھی شدید گرم موسم میں۔ کیونکہ جرگہ اور ٹی ٹی پی کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

کوہستان  28سال  بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔۔...
04/08/2025

کوہستان 28سال بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔۔۔

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے ایک حیرت انگیز خبر!

نذیرالدین ولد بہرام (قوم صالح خیل) کی نعش 28 سال بعد لیدی پالس کے گلیشیئر سے صحیح حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
وہ 28 سال قبل برفانی طوفان کی نذر ہو کر لاپتا ہو گئے تھے۔ نعش پر وسکٹ موجود تھی، اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔

28 سال بعد کوہستان کے علاقے بر پالس، لیدی گلیشئر کے قریب سے نصیرالدین عرف ہجو ولد بہرام کی لاش برآمد ہو گئی۔ وہ 1997 میں سپٹ سے واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔

حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔ قریبی لوگوں نے فوراً اطلاع دی، اور جب مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے پورے علاقے کو حیرت اور افسوس کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک طرف 28 برس پہلے کھوئے ہوئے پیارے کی واپسی نے خاندان کو اندرونی سکون بخشا، تو دوسری جانب ان کے بچھڑنے کا غم دوبارہ تازہ ہو گیا۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ وہ دن آج بھی یاد ہے جب نصیرالدین اپنے گھوڑے پر سپٹ کی طرف گیا تھا اور پھر کبھی واپس نہ لوٹا۔

نصیرالدین کے اہلِ خانہ کو اطلاع ملنے پر وہ فوراً موقع پر پہنچے، اور طویل صبر آزما انتظار کے بعد انہیں اپنے پیارے کی لاش دفنانے کا موقع مل گیا۔

Copy

Address

Brawal
Dir
944

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sach News Dir سچ نیوز دیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sach News Dir سچ نیوز دیر:

Share