Tayeed Ullah Jan

Tayeed Ullah Jan شهرت کا کوئی شوق نہیں ♥️😘
مقصد صرف اللہ تعالیٰ کی رضا ♥️
اور امت مسلمہ کو اطلاع ♥️😘

ستاسو کشر ♥️
تائید اللہ جان دیروی
(1)

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب کی شہادت کے بعد ان کی جگہ پر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد القیوم حقانی صاحب جامعہ دارالع...
13/05/2026

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب کی شہادت کے بعد ان کی جگہ پر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد القیوم حقانی صاحب جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دارالحدیث میں تدریسی خدمات سر انجام دیں گے یہ فیصلہ اج جامعہ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا
آپ ترمذی شریف کا درس دیا کریں گے۔

کیا اس جدید دور میں قاتل واقعی چھپ سکتا ہے؟شہیدالحدیث، محدثِ اعظم، امامُ العلماء حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمہ اللہ ک...
12/05/2026

کیا اس جدید دور میں قاتل واقعی چھپ سکتا ہے؟

شہیدالحدیث، محدثِ اعظم، امامُ العلماء حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمہ اللہ کی شہادت کو آج آٹھ دن گزر گئے…
مگر دل اب بھی سوال کرتا ہے…
آخر کیوں؟
کیسے؟
اور کب تک؟

ذہن بار بار ایک ہی سوال کی طرف جاتا ہے کہ کیا واقعی اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں کوئی قاتل چھپ سکتا ہے؟
کیا آج کے زمانے میں جرم پردوں میں رہ سکتا ہے؟
کیا یہ ممکن ہے کہ کھلی شاہراہ پر، دن دہاڑے، عوام کے سامنے، موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد فائرنگ کریں، لوگوں کے سامنے فرار ہوں، ایک موٹر سائیکل درخت سے ٹکرائے، پھر بھی قاتل “نامعلوم” رہیں؟

دل ماننے کیلئے تیار نہیں…

آج کا دور وہ نہیں رہا جہاں قاتل اندھیروں میں گم ہوجاتے تھے۔
آج زمین پر چلنے والا انسان صرف انسانوں کی آنکھوں میں نہیں بلکہ کیمروں، سیٹلائٹوں، موبائل ٹاوروں، ڈیجیٹل سگنلز اور خفیہ نگرانی کے نظاموں میں بھی محفوظ ہوجاتا ہے۔

آج ایک موبائل فون کی لوکیشن انسان کے سفر کا نقشہ کھول دیتی ہے۔
ایک سی سی ٹی وی کیمرہ کئی گھنٹوں کا راستہ دکھا دیتا ہے۔
گاڑیوں کی ٹریکنگ، موبائل ڈیٹا، کال ریکارڈ، چہرہ شناسی (Face Recognition)، جیو فینسنگ، فرانزک سائنس، ڈیجیٹل مانیٹرنگ — یہ سب ایسے ذرائع ہیں جن کے ذریعے دنیا کے بڑے بڑے جرائم چند دنوں میں حل ہوجاتے ہیں۔

ہم روز دیکھتے ہیں کہ:

* خفیہ منصوبہ بندی سے ہونے والے قتل بے نقاب ہوجاتے ہیں۔
* برسوں پرانے کیس جدید فرانزک سے کھل جاتے ہیں۔
* مجرم بیرونِ ملک سے پکڑے جاتے ہیں۔
* سوشل میڈیا کی ایک تصویر پوری سازش تک پہنچا دیتی ہے۔

تو پھر آخر ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک معروف عالمِ دین کی کھلی سڑک پر ہونے والی شہادت کے قاتلوں کا سراغ نہ مل سکے؟

یہ سوال صرف ایک خاندان کا نہیں…
یہ سوال لاکھوں شاگردوں کا ہے…
یہ سوال مدارس کا ہے…
یہ سوال پوری دینی دنیا کا ہے…
یہ سوال ہر اُس شخص کا ہے جس نے شہیدالحدیث، محدثِ اعظم، امامُ العلماء حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمہ اللہ کے علم، اخلاص اور شفقت سے فائدہ اٹھایا۔

جب ایک عام شہری کے قتل پر پولیس چند دنوں میں ملزم تک پہنچ جاتی ہے، تو پھر ایک ایسی شخصیت جس کی شہادت نے پورے ملک کو ہلا دیا، اس کے قاتل اب تک پردوں میں کیوں ہیں؟

کیا واقعی قاتل بہت طاقتور ہیں؟
یا پھر کچھ پردے ابھی اٹھنے باقی ہیں؟

دل یہ ماننے کو تیار نہیں کہ جدید دنیا میں قاتل ہمیشہ کیلئے غائب ہوسکتا ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ خون بولتا ہے۔
مظلوم کی آہ راستہ بناتی ہے۔
اور شہداء کا خون زمین میں دفن نہیں ہوتا بلکہ وقت آنے پر چیخ چیخ کر حقیقت ظاہر کرتا ہے۔

شہیدالحدیث، محدثِ اعظم، امامُ العلماء حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمہ اللہ کوئی عام انسان نہیں تھے۔
وہ لاکھوں علماء کے استاد تھے۔
قرآن و حدیث کے عظیم خادم تھے۔
سفید ریش، کمزور جسم، مگر علم و عمل کے پہاڑ تھے۔

ایسے شخص کو نشانہ بنانا صرف ایک انسان کا قتل نہیں بلکہ علم، امن، دیانت اور دینی اقدار پر حملہ ہے۔

اور پھر درد اُس وقت اور بڑھ جاتا ہے جب امت دیکھتی ہے کہ:
قاتل آئے…
فائرنگ کی…
لوگوں نے دیکھا…

مناظر میڈیا پر آئے…
پھر بھی خاموشی…

یہ خاموشی دلوں میں سوالات پیدا کرتی ہے۔

ہم یہ نہیں کہتے کہ ادارے کچھ نہیں کررہے، لیکن قوم یہ ضرور پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ:
آخر کب تک؟
کب قاتل بے نقاب ہوں گے؟
کب شیخ کے شاگردوں کے دلوں کو سکون ملے گا؟
کب اس خونِ ناحق کا حساب سامنے آئے گا؟

کیونکہ یہ صرف ایک قتل نہیں…
یہ امت کے اعتماد کا مسئلہ ہے۔

اور یاد رکھنا چاہیے:

ظلم وقتی طور پر چھپ سکتا ہے،
مگر ہمیشہ نہیں۔

قاتل وقتی طور پر بچ سکتا ہے،
مگر ہمیشہ نہیں۔

کیونکہ:
“خونِ ناحق آخرکار اپنا راستہ خود بناتا ہے۔”

اللہ تعالیٰ شہیدالحدیث، محدثِ اعظم، امامُ العلماء حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور قاتلوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو دنیا وآخرت میں رسوا فرمائے۔ آمین
اخوکم العبدالفقیر
محمدندیم المحمودی
خاکپائے علماءدیوبند
خلیفہ مجازحضرت شیخ شھیدرح

‏جےیوآئی ایم پی ایز اعجاز محمد خان، عدنان وزیر، ریاض شاہین، حاجی عبدالجلیل جان اور دیگر ارکان صوبائی اسمبلی ہال کی طرف ر...
11/05/2026

‏جےیوآئی ایم پی ایز اعجاز محمد خان، عدنان وزیر، ریاض شاہین، حاجی عبدالجلیل جان اور دیگر ارکان صوبائی اسمبلی ہال کی طرف روانہ ہوگئے ہیں،
‏جہاں وہ احتجاجاً شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا شیخ محمد ادریس صاحب کی تصویر اٹھائے اسمبلی اجلاس میں شرکت۔

اعلان جنازہ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَسلطان خیل درہ پاٹاؤ سے تعلق رکھنے والا  طالب علم جنید احمد ولد م...
10/05/2026

اعلان جنازہ
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
سلطان خیل درہ پاٹاؤ سے تعلق رکھنے والا
طالب علم جنید احمد ولد محمد نقاب وفات پاچکا ہے ۔ مصباح الدین
سبحان الدین کا بھانجا

مرحوم کا جنازہ آج شام 9:30بجے پاٹاو میں ادا کیا جائیگا ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین

اعلان جنازہ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَسلطان خیل درہ پاٹاؤ سے تعلق رکھنے والا   محمد نقاب کا بیٹھا طالب...
10/05/2026

اعلان جنازہ
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
سلطان خیل درہ پاٹاؤ سے تعلق رکھنے والا
محمد نقاب کا بیٹھا طالب علم جنید احمد وفات پاچکا ہے ۔

مصباح الدین
صلاح الدین
سبحان الدین کا بھانجا

مرحوم کا جنازہ آج شام 9:30بجے پاٹاو میں ادا کیا جائیگا ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین

جمعیت علماء اسلام کی شہدا کی فہرست خیبرپختونخوا میں امن کے لئے جمعیت کی لازوال قربانیاں
10/05/2026

جمعیت علماء اسلام کی شہدا کی فہرست خیبرپختونخوا میں امن کے لئے جمعیت کی لازوال قربانیاں

10/05/2026

دن کو یہ سوچتے ہیں کہ شیخ صاحب رات کو خواب میں ضرور آئیں گے، مگر جب رات ہوتی ہے تو نیند نہیں آتی،شیخ صاحبؒ ہر وقت آنکھوں کے سامنے رہتے ہیں اور یاد بہت ستاتی ہے۔

اے خلقہ تاسو پیغمبران او صحابہ نہ دی معاف کڑی نو مونگ بہ سہ معاف کی💔دہ شیخ صیب الفاظ 😭😭💔💔
09/05/2026

اے خلقہ تاسو پیغمبران او صحابہ نہ دی معاف کڑی نو مونگ بہ سہ معاف کی💔دہ شیخ صیب الفاظ 😭😭💔💔

ش ھ ید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا انشاء اللہ 😭
09/05/2026

ش ھ ید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا
انشاء اللہ 😭

08/05/2026

چی کلہ د شیخ صیب جنازی لہ د لری لری نہ خلق جنازی لہ راتلہ
او چارسدی او خاص کر د اتمانزو خلقو چی کوم حدمت کڑے وو اوبہ پہ لاس ولاڑ وو هغه ده ستایلو قابل دې
شکریہ چارسدہ اتمانزئی ♥️

احتجاجی مظاہرہزیر اہتمام جمعیت علماءاسلام ضلع پشاور شه ادت دی قبول شه الله تعالی د جنت په نعمتونو باندې ونازوا
08/05/2026

احتجاجی مظاہرہ
زیر اہتمام جمعیت علماءاسلام ضلع پشاور
شه ادت دی قبول شه
الله تعالی د جنت په نعمتونو باندې ونازوا

Address

Dir

Telephone

+923425827120

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tayeed Ullah Jan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tayeed Ullah Jan:

Share