Dir student society Aup

Dir student society Aup Cultivating knowledge at Agriculture university.Welcome to Dir students society official page!

زرعی یونیورسٹی پشاور کے پیچلر ڈگری کے طالب علم محمد مبشر گولی لگنے سے وفات پاچکے ہیں، ذرائع جنازه  آج رات 10 بجے جی ایم ...
17/01/2025

زرعی یونیورسٹی پشاور کے پیچلر ڈگری کے طالب علم محمد مبشر گولی لگنے سے وفات پاچکے ہیں، ذرائع
جنازه آج رات 10 بجے جی ایم خٹک گروانڈ بایو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سامنے ادا کی جائے گی

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور کے سابق چیف آرگنائزر، واڑی کاکڈ سے تعلق رکھنے والے ضیاء الدین ضیاء نے کل رات ہاسٹ...
01/01/2025

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور کے سابق چیف آرگنائزر، واڑی کاکڈ سے تعلق رکھنے والے ضیاء الدین ضیاء نے کل رات ہاسٹل میں خودکشی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحوم لاء ڈیپارٹمنٹ کے ساتواں سمسٹر کا طالب علم تھا ۔
غم کی اس گھڑی میں دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہم سب کی دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
آمین۔

دیر سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر انیس احمد، جنرل سیکرٹری سمع خان ، سابقہ صدر شہزاد خان اِنصاف سٹوڈنٹ فیسٹیول سیزن ٹو کے دوران ل...
20/12/2024

دیر سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر انیس احمد، جنرل سیکرٹری سمع خان ، سابقہ صدر شہزاد خان اِنصاف سٹوڈنٹ فیسٹیول سیزن ٹو کے دوران لکی مروت ، خٹک ، اورکزی اور پانڑاچنار کلچر سٹال کا دورا کیا ۔

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام، صدر انیس احمد ، جنرل سیکرٹری سمیع خان کی قیادت میں، انصاف س...
19/12/2024

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام، صدر انیس احمد ، جنرل سیکرٹری سمیع خان کی قیادت میں، انصاف سٹوڈنٹس فیسٹیول سیزن ٹو کے دوسرے دن کے دوران ایک شاندار ثقافتی اسٹال کا اہتمام کیا گیا، جو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر سرپرستی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر انجینئر صدیق مروت، شاہزیب سابقہ امیدوار پی کے 83 پشاور، جنرل کونسلر صاقب اعوان، اسد خٹک سابقہ صدر خٹک سٹوڈنٹس ایسوسیشن زرعی یونیورسٹی پشاور ،شہابی باب صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ ، کفایت خٹک ڈاریکٹر فنانس زرعی یونیورسٹی پشاور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اڈمینسٹریشن عابد مسعود، سر کاشف ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر عامر خان مروت، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے چیئرمین منصور خان ، دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے۔ سابقہ صدر شہزاد خان نے بھی شرکت کی ۔

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے تمام اراکین کو اس ثقافتی طور پر بھرپور کامیاب اقدام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔

دیر سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر انیس احمد کو اِنصاف سٹوڈنٹ فیسٹیول سیزن ٹو کے ایوارڈز سیشن میں عمدہ ترین سٹال لگانے و اپنی ثقا...
19/12/2024

دیر سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر انیس احمد کو اِنصاف سٹوڈنٹ فیسٹیول سیزن ٹو کے ایوارڈز سیشن میں عمدہ ترین سٹال لگانے و اپنی ثقافت کا مظاہرہ کرنے پر اِنصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن صوبائی صدر اشفاق خان مروت نے ایوارڈ سے نوازا ۔

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صدر انیس احمد ، جنرل سیکرٹری سمیع خان کی قیادت میں، انصاف سٹ...
17/12/2024

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صدر انیس احمد ، جنرل سیکرٹری سمیع خان کی قیادت میں، انصاف سٹوڈنٹس فیسٹیول کے دوران ایک شاندار کلچر سٹال کا اہتمام کیا گیا، جو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایگریکلچر یونییورسٹی کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر برائے تعلیم مینا خان آفریدی ،IT Minister شفقت آیاز،امیدوار نیشنل اسمبلی عادل صوبہ سند ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری انصاف یوتھ ونگ دلیر خٹک ، سر جنید بخش ، کیمپس صدرآضرخان غزنوی، کیمپس سنئر نائب صدرسیلاب داوڑ ،اسلامیہ کالج پشاور کے صدر عبدلخالق نے بھی شرکت کی۔

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے تمام اراکین کو اس کلچر سٹال کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔
ترجمان :دیر سٹوڈنٹ سوسایٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام، صدر انیس احمد ، جنرل سیکرٹری سمیع خان  اور سینئر رہنما امجد...
09/12/2024

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام، صدر انیس احمد ، جنرل سیکرٹری سمیع خان اور سینئر رہنما امجد خان کی قیادت میں، باچا خان امن میلے کے دوران ایک شاندار ثقافتی اسٹال کا اہتمام کیا گیا، جو پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر سرپرستی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کیمپس کے جنرل سیکرٹری محمد عمر اور دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی پشاور یونیورسٹی کے کلچرل سیکرٹری ممتاز علی، ایگریکلچر یونیورسٹی Director Finance کفایت خٹک،Assistant Director Administration ،خٹک سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صدر فواد خان
خٹک نے بھی شرکت کی۔

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے تمام اراکین کو اس ثقافتی طور پر بھرپور کامیاب اقدام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔

دیرسٹوڈنٹ ایگریکلچر یونیورسٹی کی  صدر  کی ھدایت پر  جنرل سیکرٹری نے اج دیرسٹوڈنٹ ایگریکلچر یونیورسٹی کی میٹنگ بلایئ اور ...
06/12/2024

دیرسٹوڈنٹ ایگریکلچر یونیورسٹی کی صدر کی ھدایت پر جنرل سیکرٹری نے اج دیرسٹوڈنٹ ایگریکلچر یونیورسٹی کی میٹنگ بلایئ اور مختلف موزوں پر بات کی اور نیا کبنٹ کی بنانے پر بھی تبادلا خیال کی گی انشاءاللہ جلد نیا کبنٹ کو بھی تشکیل دی جاۓ گئ۔ ہم سب کو یقین ہے صدر انیس احمد کی قیادت میں سوسائٹی ایک نئی کامیابی کی منزل تک پہنچے گی۔ آپ کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات!
ترجمان دیر سٹوڈنٹ سوسایٹی ایگریکلچر یونیورسٹی

#قیادت #کامیابی"

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی کے نئے   صدر اور جنرل سیکرٹری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! آپ کی محنت اور عزم ...
30/11/2024

دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی کے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! آپ کی محنت اور عزم نے آپ کو یہ عزت و مرتبہ دلایا ہے۔ ہم سب کو یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں سوسائٹی ایک نئی کامیابی کی منزل تک پہنچے گی۔ آپ کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات!

ترجمان: دیر سٹوڈنٹ سوسایٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور

آج دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر شہزاد خان اور جنرل سیکریٹری انیس احمد اورسینیئر رہنما امجد خان کی سرپ...
20/11/2024

آج دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر شہزاد خان اور جنرل سیکریٹری انیس احمد اورسینیئر رہنما امجد خان کی سرپرستی میں رہنمائی وممبرشپ کیمپ کا دوسرا دن تھا۔
دوسرے دن کی مناسبت سے شیخ زاہد اسلامک سنٹر کے صدر صیاد روغانی نے کیمپ کا باقاعدہ دورہ کیا۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر عامر خان مروت ، جنرل سیکرٹری اظہار حسن یوسفزئی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اور دوستوں نے شرکت کی ہم دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ترجمان :دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور۔

آج دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر شہزاد خان اور جنرل سیکریٹری انیس احمد اورسینیئر رہنما امجد خان کی سرپ...
19/11/2024

آج دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر شہزاد خان اور جنرل سیکریٹری انیس احمد اورسینیئر رہنما امجد خان کی سرپرستی میں رہنمائی وممبرشپ کیمپ کا پہلا دن تھا۔
پہلے دن کی مناسبت سے کیمپس جنرل سیکریٹری عمیرخان، پشاور یونیورسٹی کے سابقہ صدر ابراہم اور چیرمین ممتاز خان نے کیمپ کا باقاعدہ دورہ کیا۔
زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر نذیر صاحب ,خٹک سٹوڈنٹس سوسایٹی صدراور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سئنرنائب صدر نے شرکت کی ہم دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ترجمان :دیر سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور۔

ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کے لیے اہم اطلاع! 18 نومبر سے آپ کی باقاعدہ کلاسز کا آغ...
13/11/2024

ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کے لیے اہم اطلاع!

18 نومبر سے آپ کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو رہا ہے، لہٰذا تمام طلباء و طالبات سے درخواست ہے کہ اس تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کا تعلیمی سفر کامیابی کے ساتھ شروع ہو سکے۔

اس کے علاوہ، ہر ڈیپارٹمنٹ کے لیے مخصوص اورینٹیشن کلاسز یونیورسٹی کے مین ہال میں منعقد کی جا رہی ہیں، جن کی تفصیلات نوٹیفکیشن میں موجود ہیں۔ یہ کلاسز آپ کو یونیورسٹی کے ماحول اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ضروری معلومات سے آگاہ کریں گی۔

یاد رکھیں، اورینٹیشن کلاسز اور ریگولر کلاسز علیحدہ ہیں، اور آپ کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔

Address

Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir student society Aup posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share