GMS Rana Manzia

GMS Rana Manzia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GMS Rana Manzia, Social Media Agency, Dir.

14/04/2024

محترم والدین اسلام علیکم
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل انشاء اللّٰہ بروز پیر 15 اپریل کو عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد تمام سیکنڈ شفٹ سکولز دوبارہ معمول کے مطابق کھلے رہے گے۔
لہذا اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں۔ اور اپنے بچوں کو Proper یونیفارم کے ساتھ سکول بھیجنے کی بھر پور کوشش کریں۔ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا یہ فریضہ انجام دے کر سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ شکریہ
Second Shift School Teacher's Association

07/04/2024

"سکول داخلہ مہم 2024" کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

داخلے جاری ہیں۔

‏پاکستان میں اس وقت 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس PIDE کے مطابق پاکستان دنیا کو دوسرا ملک ہے جس میں سب سے زیادہ آؤٹ آف سکول چلڈرن ہیں۔ اس وقت پنجاب میں 11.7 ملین، سندھ میں 7.6 ملین، خیبرپختونخوا میں 3.6 ملین، بلوچستان میں 3.1ملین اور وفاقی دارالحکومت میں 0.8 ملین آؤٹ آف سکول چلڈرن موجود ہیں۔
سیکنڈ شفٹ پروگرام اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہی ہے، انتہائی کم شرح خواندگی اور بڑی تعداد میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کےلئے آپ سب والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو آج ہی نزدیک ترین سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ علاقے کے سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماؤں، علمائے کرام اور محکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ اور اسٹاف سے گزارش ہے کہ وہ اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہ جائے اور گھر کے دہلیز پر باعزت طریقے سے تعلیمی زیور سے آراستہ ہوسکے۔




اپنے بچوں کے روشن و کامیاب مستقبل کے لئے ہمارے ساتھ داخل کرائے۔۔۔!

خوشخبری۔۔۔!01 اپریل سے سیکنڈ شفٹ مڈل سکول رنامنزی میں انرولمنٹ کا آغاز ہوگیا ہے اور 30 اپریل 2024 تک سکول داخلہ مہم جاری...
03/04/2024

خوشخبری۔۔۔!

01 اپریل سے سیکنڈ شفٹ مڈل سکول رنامنزی میں انرولمنٹ کا آغاز ہوگیا ہے اور 30 اپریل 2024 تک سکول داخلہ مہم جاری رہےگا انشاءاللہ۔

اپنے بچوں کے روشن و کامیاب مستقبل کے لئے ہمارے ساتھ داخل کرائے۔۔۔!

  محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی ھدایات کے مطابق گورنمنٹ مڈل  سکول رنامنزی(سیکنڈ شفٹ)  میں یکم اپریل سے15 اپریل تک خصوصی د...
07/04/2023


محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی ھدایات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول رنامنزی(سیکنڈ شفٹ) میں یکم اپریل سے15 اپریل تک خصوصی داخلہ مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ لہذا اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کرانے کے لئے تشریف لے آئیں۔

#خصوصیات
1 - تجربہ کار اور کوالیفائیڈ سٹاف ۔
2 -مفت کتابیں اور بہتر تعلیم ۔
4 - صاف ستھرا ماحول ۔
5 - کشادہ اور ھوادار بلڈنگ ۔
6 - ہم نصابی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی ۔
7 - بہترین طریقہ تدریس ۔

#نوٹ
والدین کی خدمت میں عرض ھے کہ اپنے بچوں کی داخلہ کراتے وقت خود یا گھر کا سربراہ ضرور تشریف لائے ، ساتھد رجہ ذیل چیزوں کو ساتھ لائیں ، تاکہ بچوں کے نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش میں کوئی مسئلہ نہ رہے۔
1) بچے کا فارم ب
2) والد صاحب کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
3) والد صاحب کا موبائل نمبر
4) پچھلی کلاس کا سرٹیفیکیٹ
منجانب۔جملہ سٹاف جی ایم ایس رنامنزی۔

Address

Dir
18300

Opening Hours

Monday 13:30 - 18:00
Tuesday 13:00 - 18:00
Wednesday 13:00 - 18:00
Thursday 13:00 - 18:00
Friday 02:00 - 17:00
Saturday 13:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GMS Rana Manzia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share