Latoon Web Tv لٹون ویب ٹی وی

Latoon Web Tv لٹون ویب ٹی وی علاقائی اور بین الاقوامی خبروں کیلئے ایک مستند سورس

25/08/2025

‏باجوڑ آپریشن، مزید پانچ گاؤں کلیئر قرار، متاثرین کو واپس جانے کی اجازت مل گئی

1. سیرئے ملان

2. سیرئے میاں گان

3. لنڈئے کلان

4. بلال مسجد ترخو

5. شمشیرگر قلعہ ترخو

ان علاقوں میں حالات معمول پر آگئے ہیں، ریاست کی مکمل عملداری بحال ہوچکی، متاثرین واپس جاسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر

25/08/2025

دیربالا۔۔
پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مرنے والے عسکریت پسندوں سے افغان سٹیزن شپ کے کارڈ اور سابق ملی اردو کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔۔

25/08/2025

دیر بالا ایک اور شہری شہید ہونے کے اطلاع اللہ تعالی قوم اور پولیس دونوں کی حفاظت فر ما ویں ۔۔۔ آمین

25/08/2025

دیربالا۔۔۔۔۔ دو بندو سلام کوٹ میں گزشتہ روز دیر پولیس ایلیٹ فورس کیساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے مزید 3 عسکریت پسندوں کی لاشیں دیر ہسپتال لائی گئی ہیں۔۔۔۔

پریس ریلیز (اپر دیر) پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک ہونیکی اطلاع، ایک دہشت گرد کی نعش برآ...
25/08/2025

پریس ریلیز (اپر دیر)

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک ہونیکی اطلاع، ایک دہشت گرد کی نعش برآمد ٫ باقی کی تلاش اور علاقہ کلیئر کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری

تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور ہاتن درہ میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے ایک بڑا اور کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں یہ آپریشن بھرپور حکمت عملی کے تحت جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مختلف اطراف سے گھیراؤ کر رکھا ہے، تاکہ ان علاقوں کو شدت پسندوں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ پولیس آپریشن میں حصہ لینے والے اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کی ٹیمز جدید ساز و سامان اور ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔پولیس نے علاقہ میں اہم مقامات اور دہشت گردوں کی نقل و حمل کے راستوں پر اپنی چوکیات قائم کر دی ہیں۔ مربوط آپریشن کے لئے باقاعدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم ہے۔
علی الصبح شروع ہونیوالے اس آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ سلام کوٹ کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جنمیں سے ایک کی نعش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شخص شہید اور 8 پولیس کانسٹیبلز معمولی زخمی ہوئے ہیں،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقامی آبادی بھی اس آپریشن میں پولیس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے اس موقع پر اپنے پیغام میں جوانوں کے جذبے، دلیری اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کا عزم آہنی ہے۔ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

اہم اطلاعموجودہ صورتحال کے تناظر میں کل بروز پیر صبح 9 بجے اخاگرام بازار مسجد میں کارو درہ آر پار علاقوں کی تمام عوام ال...
24/08/2025

اہم اطلاع
موجودہ صورتحال کے تناظر میں کل بروز پیر صبح 9 بجے اخاگرام بازار مسجد میں کارو درہ آر پار علاقوں کی تمام عوام الناس کے ایک گرینڈ میٹنگ بلایا گیا ہے جس میں کارو درہ کے غیور عوام بشمول کارو درہ کے مشران کو شرکت کرنے کی خصوصی اپیل ہے

*ایبٹ آباد -: ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا غیر ملکی خاتون سیاح سے غیر ضروری سوالات کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس*ڈی آئی...
24/08/2025

*ایبٹ آباد -: ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا غیر ملکی خاتون سیاح سے غیر ضروری سوالات کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس*

ڈی آئی جی ہزارہ جناب ناصر محمود ستی نے غیر ملکی خاتون سیاح سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر ضروری سوالات کے واقعے کا سختی سے نوٹس

واقعے میں ملوث لیس ہیڈ کانسٹیبل خیرالرحمن کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبلان شاہد اور وسیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ انکوائری کے لیے ڈی پی او بٹگرام محمد ایاز خان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جو مکمل تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ ڈی آئی جی ہزارہ کو پیش کریں گے۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے واضح کیا ہے کہ ہزارہ پولیس میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ رویہ اور سیاح دوست ماحول اور سیاحوں کو مکمل جانی و مالی تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور کسی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید کی ہدایات کے مطابق مستقبل میں ملازمین کو غیر ملکی سیاحوں کیساتھ خوش اخلاقی اور دوستانہ رویہ کے فروغ کیلئے ورکشاپ/ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ایسے واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوں اور دنیا بھر سیاحوں کے تحفظ و اچھے رویہ کے حوالے سے خیبرپختونخواہ پولیس کا جو عوام دوست تاثر ہے اس کو برقرار رکھا جاسکے ۔

غم کی خبر ۔ دونک موھا شریف سے تعلق رکھنے والے بادشاہ امین وفات ہوا ہے جس کی نماز جنازہ اج رات9:00 بمقام دونک موھا میں اد...
24/08/2025

غم کی خبر ۔
دونک موھا شریف سے تعلق رکھنے والے بادشاہ امین وفات ہوا ہے جس کی نماز جنازہ اج رات9:00 بمقام دونک موھا میں ادا کی جائے گی مرحوم محمد انور . باچا زیب اور باچا کے بڑے بھائی جبکہ سلیم اور صدام کے والد محترم تھے

24/08/2025

اخگرام ملک آباد سے تعلق رکھنے والا بچی کی لاش گل نور ہوٹل کے مقام پر دریاۓ پنجکوڑہ سے بر امد۔

22/08/2025

دیر بالا ضلعی اسمبلی ھال میں بڑا جرگہ ۔۔۔۔تفصیل سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان بتارہے ہیں۔۔۔۔۔۔

22/08/2025

شاھدآفریدی سیلاب زدگان کے پاس غم رازی کیلئے پہنچ گئے۔۔۔۔see more

آل پارٹیز کانفرنس – دیر بالا جماعت اسلامی دیر بالا کے زیرِ اہتمام ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس میں تمام عل...
22/08/2025

آل پارٹیز کانفرنس – دیر بالا
جماعت اسلامی دیر بالا کے زیرِ اہتمام ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا،
جس میں تمام علاقائی مشران نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس میں دیر بالا کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور ترقی کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
مشران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں،لہٰذا دیر بالا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ دیر بالا کے باشعور مشران کا یہ اتحاد اور عزم قابلِ تحسین ہے۔

Address

Wari
Dir
18200

Telephone

+923169466765

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Latoon Web Tv لٹون ویب ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share