Kumrat rang AK

Kumrat rang AK ✨ Kumrat Rang – A journey of colors, culture & creativity from the heart of Kumrat Valley. 🌿🎶

26/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: اس بار احتجاج ہو کر رہے گا، کنٹینرز اور سڑکوں میں کیلیں بھی رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

26/09/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل، بوٹنی ڈپارٹمنٹ کے لیکچرر ڈاکٹر عمران احمد اپنے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔

25/09/2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب شیڈول لانگ مارچ کے پروگرام میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ابتدائی طور پر لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز اور فیصلہ سامنے آیا تھا، تاہم بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق سیاسی کمیٹی نے مارچ کی نئی تاریخ پر اتفاق کیا، جبکہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ کے حوالے سے بھی پارٹی سرگرمیوں کا ذکر سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف راستوں پر سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں، بعض اہم شاہراہوں پر کنٹینرز اور رکاوٹیں لگانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب کے بعض علاقوں میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ کو پرامن سیاسی احتجاج قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حکام نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔

کلکوٹ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم علی رحمان نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری کامیابی کے ساتھ ح...
25/09/2026

کلکوٹ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم علی رحمان نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔ یہ نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ پورے کلکوٹ اور وادی کمراٹ کے لیے باعث فخر ہے۔ علی رحمان نے اپنی تعلیمی سفر میں تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ اہل علاقہ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تقریباً ایک سال کا یہ سفر میرے لیے صرف 500 پوسٹس مکمل کرنے کا سفر نہیں، بلکہ بے شمار گھنٹوں کی محنت، وقت، سوچ، تحقیق، ری...
25/09/2026

تقریباً ایک سال کا یہ سفر میرے لیے صرف 500 پوسٹس مکمل کرنے کا سفر نہیں، بلکہ بے شمار گھنٹوں کی محنت، وقت، سوچ، تحقیق، ریکارڈنگ، ایڈیٹنگ اور مسلسل کوششوں کی ایک داستان ہے۔ ایک پوسٹ کے پیچھے کبھی ایک گھنٹہ، کبھی پورا دن، کبھی دو دن اور بعض اوقات کئی دنوں کی محنت شامل ہوتی ہے۔ میں نے کُمراٹ رنگ کا یہ پلیٹ فارم صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے لوگوں، اپنے علاقے اور عوامی مسائل کی آواز بننے کے لیے بنایا ہے، جہاں ہر طبقے کے لوگوں کے مسائل، کامیابیاں، صلاحیتیں اور مثبت سرگرمیاں سامنے لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ الحمدللہ، تقریباً ایک سال میں ہزاروں لوگوں تک ہماری آواز پہنچی، اچھی خاصی ویوز بھی ملیں، لیکن اس کے باوجود تقریباً 4500 فالوورز تک پہنچنے کے بعد کبھی کبھی دل میں یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کمی کہاں رہ گئی جس کی وجہ سے اتنی محنت کے باوجود وہ سپورٹ نہیں مل سکی جس کی امید تھی؟ یہ تحریر کسی سے شکوہ یا گلہ نہیں، بلکہ صرف ایک احساس آپ تک پہنچانے کی کوشش ہے۔ اگر میرے کام میں کوئی کمی ہے، میرے نام میں کوئی مسئلہ ہے، میرے انداز میں کوئی خامی ہے یا مجھے کہیں بہتر ہونے کی ضرورت ہے تو ضرور بتائیں، کیونکہ تنقید انسان کو بہتر بناتی ہے۔ لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کُمراٹ رنگ واقعی آپ کے علاقے، آپ کے لوگوں اور آپ کے مسائل کے لیے کام کر رہا ہے تو آپ کی ایک فالو، ایک شیئر، ایک کمنٹ اور ایک حوصلہ افزا لفظ میرے لیے صرف سوشل میڈیا کی سپورٹ نہیں بلکہ اس آواز کو مزید آگے لے جانے کا ذریعہ ہے۔ کیونکہ جب عوام کسی پلیٹ فارم کو سپورٹ کرتی ہے تو اس کی آواز زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہے، اور پھر کسی گاؤں، علاقے یا عام انسان کا مسئلہ متعلقہ اداروں اور ذمہ داران تک پہنچانے کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری محنت کو دیکھا جائے، میرے مقصد کو سمجھا جائے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ کر رہا ہوں تو اس سفر میں میرا ساتھ دیا جائے۔ 500 پوسٹس مکمل ہونا میرے لیے اختتام نہیں، بلکہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔ ❤️

25/09/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل، بوٹنی ڈپارٹمنٹ کے طالب علم وحید اپنے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔

25/09/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل، بوٹنی ڈپارٹمنٹ کے طالب علم عبدالغفار خان اپنے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔

25/09/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبۂ کیمسٹری کی گریجویشن تقریب کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ کے خصوصی انٹرویوز ریکارڈ کیے گئے، جن میں ڈاکٹر عرفان اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ کیمسٹری، ڈاکٹر اسرار احمد، لیکچرر شعبۂ سوشیالوجی، نوجوان ولاگر اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم امین اللہ، جبکہ ہمارے علاقے سے تعلق رکھنے والے گریجویٹ طالب علم الیاس نے اپنے تجربات، تاثرات اور یادگار لمحات کے بارے میں گفتگو کی۔ ان خصوصی گفتگوؤں میں تعلیمی سفر، یونیورسٹی کے تجربات، گریجویشن کے یادگار لمحات، طلبہ کی کامیابیاں اور مستقبل کے حوالے سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی گئی۔

25/09/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ ایل ایل بی سے گریجویشن مکمل کرنے والے طالب علم علی رحمان کے ساتھ خصوصی انٹرویو ریکارڈ کیا گیا، جس میں انہوں نے اپنے تعلیمی سفر، یونیورسٹی کے تجربات، اساتذہ کی رہنمائی، ساتھی طلبہ کے ساتھ گزری یادگار لمحات اور گریجویشن کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ علی رحمان نے اپنی تعلیمی زندگی کے اہم مرحلے، حاصل ہونے والے تجربات اور مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات بھی شیئر کیے۔ یہ خصوصی گفتگو ان کے یادگار تعلیمی سفر کی ایک خوبصورت جھلک پیش کرتی ہے۔

25/09/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبۂ بوٹنی کی گریجویشن تقریب کے موقع پر گریجویٹ ہونے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی گفتگو اور انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلبہ نے اپنی تعلیمی زندگی، یونیورسٹی کے یادگار لمحات اور اپنے مستقبل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ ان کے جونیئرز نے بھی اپنے سینئرز کے لیے نیک خواہشات، محبت اور خوبصورت پیغامات کا اظہار کیا۔ سینئرز اور جونیئرز کے درمیان یہ خوبصورت گفتگو یونیورسٹی لائف کے یادگار رشتوں اور ایک دوسرے کے لیے احترام کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ تمام گریجویٹس کو ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔

Address

Sheringal Dir Upper Kp.
Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kumrat rang AK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share