06/08/2025
سوات: مینگورہ کے علاقے شادرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ گئی، حادثے میں 4 سے 6 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اندھیرے اور ملبے کی زیادتی کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔