Zamung khabar زمونگ خبر

Zamung khabar زمونگ خبر Har pal Har Khabar
دیر بالا کے خبروں اور اپڈیٹس کیلئے ہمارے سات رہئے
(3)

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَبہت افسوس ناک خبر 💔بہار اسٹوڈیو شرینگل کے اونر اور PST ٹیچر بہار علی کا والد ...
13/10/2025

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بہت افسوس ناک خبر 💔
بہار اسٹوڈیو شرینگل کے اونر اور PST ٹیچر بہار علی کا والد صاحب وفات پا گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج دوپہر 3 بجے جٹکول بالا میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲

12/10/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب، تحریک انصاف کے سہیل آفریدی، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، ن لیگ کے سردار شاہ جہاں، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات نامزدگی منظور

اللہ تمام بے روزگاروں کو رزق حلال عطا فرمائیں آمین
12/10/2025

اللہ تمام بے روزگاروں کو رزق حلال عطا فرمائیں آمین

12/10/2025

ہمارے لئے صرف اپنا وطن

12/10/2025

پاک فوج کے جوانوں کا انڈیا کے اشاروں پر ناچنے والوں کو منہ توڑ جواب💪
Well-done Pak Army! 🇵🇰🥰

بریکنگ ‼️افغانستان نے پاک–افغان سرحد کے پانچ سے چھ مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپ...
12/10/2025

بریکنگ ‼️
افغانستان نے پاک–افغان سرحد کے پانچ سے چھ مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان حملہ آوروں کو پسپائی پر مجبور کر دیا

جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز اپنی لاشیں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئیں

یہ بلا اشتعال حملہ اس وقت ہوا جب متقی انڈیا کے دورے پر نئی دہلی میں ہے

12/10/2025

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے غزنالی ہیڈ کوارٹر (نوشکی سیکٹر) کو تباہ کر دیا ہے
غزنالی کیمپ میں موجود درجنوں تالبان ہونے کی اطلاع

سعودی عرب کا پاکستان افغانستان بارڈر پر جاری تصادم پر بیان آگیا، سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر بڑھتی ہوئ...
12/10/2025

سعودی عرب کا پاکستان افغانستان بارڈر پر جاری تصادم پر بیان آگیا، سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جھڑپوں پر تشویش کا اظہار، دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات کو ترجیح دینے کی اپیل۔۔۔!!!

12/10/2025

ہمارے اور افغانستان کے عوام کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ ہے، افسوس کہ ان کے حکمران اُن کے اشاروں پر چل رہے ہیں جو خود شکست کھا چکے ہیں۔

12/10/2025

اف غان تالبان حکومت کی جانب سے فائر بندی کرنے کے لیے تیسری درخواست ،فوری طور پر پاکستان نے کوئی جواب نہیں دی، اب تک 19 اف غان سرحدی پوسٹیں پاک فوج کے قبضے میں ہیں، سیکورٹی ذرائع

12/10/2025

جنوبی وزیرستان ، انگور اڈا کے سامنے آف غانستان کی پوسٹ تباہ ہونے کے تازہ ترین مناظر

آف غان پوسٹ کو مکمل طور پے مسمار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے

پاک فوج کے بھرپور جواب سے آف غان فوجی پوسٹ پے لاشیں چھوڑ کے بھاگ گئے ہیں. پوسٹ میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے

تحریرسابقہ ناظم: الطاف خان، جے یو آئی  دیر بالاوزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کا یہ کہنا کہ "عمران خان کی رہائی میرا پہلا مقص...
10/10/2025

تحریر
سابقہ ناظم: الطاف خان، جے یو آئی دیر بالا

وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کا یہ کہنا کہ "عمران خان کی رہائی میرا پہلا مقصد ہوگا" خیبر پختونخوا کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ افسوس کہ ایک ایسے وقت میں جب صوبہ مہنگائی، بے روزگاری، تعلیمی زوال، بدامنی اور معاشی بدحالی کا شکار ہے، اس کے وزیراعلیٰ نے عوامی خدمت کے بجائے پارٹی مفادات کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔

نہ ترقی کی کوئی بات ہوئی، نہ امن کی، نہ تعلیم، صحت، روزگار یا سڑکوں کی تعمیر کی—بس ایک ہی نعرہ “عمران خان کی رہائی”۔ کیا صوبے کے کروڑوں عوام اسی مقصد کے لیے ووٹ دیتے ہیں؟ کیا عوام نے وزیراعلیٰ اس لیے منتخب کیا تھا کہ وہ ایک شخص کی سیاست کے اسیر بن جائیں اور صوبے کے حقیقی مسائل پسِ پشت ڈال دیے جائیں؟

یہ حقیقت ہے کہ خیبر پختونخوا گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی آئی کی تجربہ گاہ بنا ہوا ہے۔ یہاں ہر نئے وزیراعلیٰ کا پہلا مقصد پارٹی کی خوشنودی اور عمران خان کی تعریف بن چکا ہے، عوامی فلاح و بہبود کسی کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ بجلی، پانی، تعلیم، صحت، امن — ہر میدان میں عوام مایوس ہو چکے ہیں۔

افسوس کہ نئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے بھی اپنی پہلی تقریر میں کوئی ترقیاتی منصوبہ پیش نہ کیا، کوئی اصلاحاتی وژن نہ دیا، بلکہ محض عمران خان کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں نہ صوبے کے مسائل کا ادراک ہے، نہ عوامی خدمت کا شعور۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں — ان سیاست دانوں کے ساتھ جو ایک شخص کے اسیر ہیں، یا ان رہنماؤں کے ساتھ جو عوامی خدمت، تعلیم، امن اور ترقی کے علمبردار ہیں۔

جے یو آئی ہمیشہ سے عوامی مسائل کی آواز رہی ہے، اور انشاءاللہ آئندہ بھی صوبے کی ترقی، روزگار کی فراہمی، تعلیم کے فروغ اور امن کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

— سابقہ ناظم الطاف خان
جمعیت علماء اسلام ، دیر بالا

Address

Sheringal Dir Upper
Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zamung khabar زمونگ خبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share