28/08/2026
پشاور: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر محسن داوڑ نے مجوزہ نئے صوبوں کے حوالے سے آج پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور این ڈی ایم کا موقف پیش کیا۔
اس موقع پر این ڈی ایم پختونخوا کی صوبائی صدر بشریٰ گوہر، مرکزی کلچر سیکرٹری نعمان وزیر، پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم عسکر، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری داؤد آفریدی اور این ڈی ایم کے ساتھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔