District Press Club Duki

District Press Club Duki نیوز ایجنسی

دکی: مولوی لطف اللہ کا عمران زرکون اور میر سمیع زرکون سے اظہارِ تشکردکی: مولوی لطف اللہ نے علاج کے سلسلے میں خصوصی تعاون...
18/09/2026

دکی: مولوی لطف اللہ کا عمران زرکون اور میر سمیع زرکون سے اظہارِ تشکر
دکی: مولوی لطف اللہ نے علاج کے سلسلے میں خصوصی تعاون، بروقت معاونت اور ذاتی توجہ دینے پر پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور چیئرمین میر سمیع زرکون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مولوی لطف اللہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں کوئٹہ کے آریا ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ان کا طبی علاج سرکاری اخراجات پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور چیئرمین میر سمیع زرکون کی خصوصی توجہ اور ذاتی کاوشوں کے باعث ان کے علاج کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے، جس پر وہ اور ان کے اہلِ خانہ شکر گزار ہیں۔
مولوی لطف اللہ کا کہنا تھا کہ بیماری اور علاج کے مشکل مرحلے میں بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور معاونت مریض کے لیے نہ صرف عملی سہارا بنتی ہے بلکہ حوصلے کا باعث بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کی جانب سے علاج کے معاملے میں خصوصی دلچسپی اور تعاون ان کے لیے قابلِ قدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ ضرورت مند اور بیمار افراد کی مشکلات میں معاونت ایک قابلِ تحسین انسانی اقدام ہے، جسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مولوی لطف اللہ نے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور چیئرمین میر سمیع زرکون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس تعاون کا بہترین اجر عطا فرمائے، صحت، خوشی اور سلامتی نصیب کرے اور انہیں عوامی خدمت کا سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کی توفیق دے۔

18/09/2026

پولیس تھانہ سٹی دکی کی کامیاب کارروائی، اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب*

ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس پی دکی منصور بزدار کی ہدایات کی روشنی میں،ایس ایچ او سٹی دکی انسپکٹر فرمان علی کھوسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 99/2026، زیر دفعہ 496-A/34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم عالم خان عرف النڑ ولد کالا خان، قوم وینچی، ساکن وکھم دکی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران مغویہ مسمات (س )کو بھی بحفاظت بازیاب کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس دکی*

17/09/2026

دکی: لونی کے علاقے کلی معروف زئی میں رات گئے مسلح افراد نے کلی پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ بموں سے حملہ۔ ذرائع

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے رات کے اندھیرے میں کلی کے بالکل قریب واقع پہاڑ سے حملہ کیا اور راکٹ لانچرز و ہینڈ گرنیڈ بم استعمال کیے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دکی میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیےامن و امان، بجلی، پانی، سڑکیں، صحت، صفائی اور ترقیا...
16/09/2026

دکی میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیے

امن و امان، بجلی، پانی، سڑکیں، صحت، صفائی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق شکایات، ڈپٹی کمشنر کی فوری اقدامات کی یقین دہانی

دکی: ضلعی انتظامیہ دکی کے زیرِ اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی جماعتوں، تاجر برادری، لیبر فیڈریشن، سماجی و قبائلی حلقوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری کی صدارت ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمان کبدانی نے کی۔ اس موقع پر 87 ونگ کے کرنل شاہد بلال، ایس پی دکی منصور احمد بزدار، چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین، چیف آفیسر سمندر خان ناصر، تحصیلدار سردار عبدالرزاق دمڑ، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام بنگلزئی، ڈی ایچ او بہادر خان لونی سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے۔ شرکاء نے امن و امان، BSDI کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، بجلی، سڑکوں، پانی، صحت، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا اور حکام کی توجہ عوام کو درپیش مشکلات کی جانب مبذول کرائی۔

ڈپٹی کمشنر فضل الرحمان کبدانی نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

کھلی کچہری کے شرکاء نے اسے عوامی مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

16/09/2026

ستمبر کو پی ٹی آئی کا بھرپور احتجاج، بلوچستان سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے، داؤد شاہ کاکڑ
عمران خان کی رہائی ہمارا مقصد، کسی دباؤ میں اپنے قائد کے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، صوبائی صدر
کوئٹہ () پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ شرقی اور ڈسٹرکٹ کوئٹہ غربی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں اضلاع کی تنظیمی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے داؤد شاہ کاکڑ، ڈاکٹر عبدالحلیم ناصر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور ان کے آئینی و سیاسی حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے پارٹی کارکنان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ 27 ستمبر کے پروگرام میں بلوچستان سے بھرپور شرکت کی جائے گی اور مرکزی قیادت کی جانب سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تو بلوچستان کے کارکنان ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی دباؤ کے باوجود عمران خان کے مؤقف پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں 27 ستمبر کے پروگرام کے لیے کارکنان کو متحرک کرنے اور تنظیمی سطح پر تیاریوں کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

دکی: سید اللہ جان زرکون کا پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور چیئرمین میر سمیع زرکون سے اظہارِ تشکردکی: سید اللہ جان زرکون، ...
15/09/2026

دکی: سید اللہ جان زرکون کا پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور چیئرمین میر سمیع زرکون سے اظہارِ تشکر
دکی: سید اللہ جان زرکون، سکنہ ہزار محلہ دکی، نے اپنی چھ سالہ بیٹی مریم بی بی کے علاج کے لیے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے مالی معاونت کی منظوری پر پرنسپل سیکرٹری وزیرِ اعلیٰ بلوچستان محترم عمران زرکون اور چیئرمین میر سمیع زرکون کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سید اللہ جان زرکون نے کہا کہ ان کی بیٹی مریم بی بی کا لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں حکومتِ بلوچستان کے خرچ پر علاج کیا جائے گا، جبکہ علاج کے سلسلے میں مریم بی بی کو آج کراچی لے جایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری وزیرِ اعلیٰ بلوچستان محترم عمران زرکون نے ان کی بیٹی کے علاج کے سرکاری اخراجات کی منظوری دے دی ہے، جبکہ چیئرمین میر سمیع زرکون کی خصوصی دلچسپی، ذاتی کوششوں اور تعاون کے باعث یہ معاملہ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ محکمہ صحت کی جانب سے لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کو علاج کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا جائے گا۔
سید اللہ جان زرکون نے کہا کہ بیماری اور مشکل کی اس گھڑی میں دونوں شخصیات کی خصوصی توجہ، تعاون اور انسانی ہمدردی ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے، جس پر وہ ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور چیئرمین میر سمیع زرکون کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک اور انسان دوست عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے، انہیں ہمیشہ صحت و سلامتی سے رکھے اور مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

14/09/2026
ڈاکٹر نذیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دکی تعینات
13/09/2026

ڈاکٹر نذیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دکی تعینات

Address

Duki

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Press Club Duki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share