30/08/2026
دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ندی سے گزرنے والی ایک گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے کے نتیجے میں تین سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
متاثرہ افراد اپنی گاڑی میں زمین داری کے کام کے سلسلے میں جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ پسران سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد کے طور پر کی گئی ہے۔