Duki News Time دکی نیوز ٹائم

Duki News Time دکی نیوز ٹائم خدائی امن مینہ وطن

دکی۔بھتیجے انور ناصر کی شادی میں شریک ہونے والے تمام مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ کی آمد، محبت اور دعاؤں نے ہما...
06/08/2025

دکی۔بھتیجے انور ناصر کی شادی میں شریک ہونے والے تمام مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ کی آمد، محبت اور دعاؤں نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ اللہ آپ سب کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے۔"ملک صدیق ناصر

ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں ان تمام عزیزوں کے،
جنہوں نے بھتیجے محمد انور ولد حضرت نور ناصر کی شادی کی خوشیوں میں شریک ہو کر
اس موقع کو یادگار بنا دیا۔
آپ کی محبت، دعائیں اور قیمتی وقت نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔
یہ محفل آپ کے بغیر ادھوری تھی،
اور آپ سب نے اسے خاص بنا دیا۔
اللہ آپ سب کو خوشیاں عطا کرے۔
ہماری دعا ہے کہ یہ رشتے اور یہ خوشیاں ہمیشہ قائم رہیں۔
ایک بار پھر سب کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے ساتھ یہ لمحے بانٹے۔

05/08/2025

دکی ڈپٹی کمشنر آفس میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

04/08/2025

اورلوڈنگ سے اجتناب

دکی۔دکی میں ائے روز اور لوڈنگ سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں ائے روز روڈ پر کنکر،مٹی،ریت وغیرہ گرنے سے پیدل چلنے والوں اور دکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ٹریکٹر ڈرائیور کو کئی بار سمجھایا گیا کہ لوڈنگ کے بعد سیفٹی تختہ یا ترپال اور ڈال دیا کرو تاکہ لوگ پریشانی سے بچ سکے ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اور لوڈنگ والوں کے خلاف جلد سے جلد ایکشن لیا جائے

30/07/2025

دکی۔ایڈیشنل سیشن جج دکی محمد اقبال کی عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے پر شراف الدین اخںدزادہ گرفتار پولیس تھانے منتقل کردیا گیا

دکی۔ایڈیشنل سیشن جج دکی محمد اقبال کی عدالت سے مبینہ ٹھگ فراڈ چار سو بیسی اور خالی چیک دینے کے الزامات کے تحت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر پولیس نے شراف الدین ولد عبدالحق اخںدزادہ کو گرفتار کرلیا۔استغاثہ کے مطابق حاجی محمد ابراہیم ناصر نے ملزم کے خلاف مبینہ ٹھگ ،فراڈ اور چارسوبیسی سمیت خالی چیک دینے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔مبینہ طور پر ملزم شراف الدین اخںدزادہ نے محمد ابراہیم ناصر کو 1380000 کا خالی چیک دھوکہ دہی اور بدنیتی کی بنیاد پر دیا تھا۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد شراف الدین اخںدزادہ نے وکیل کی وساطت سے ایڈیشنل سیشن جج دکی محمد اقبال کی عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے سماعت اور بحث کے بعد درخواست مسترد کردیا جسکے بعد پولیس نے شراف الدین اخںدزادہ کو گرفتار کرکے تفتیشں کے لئے پولیس تھانے دکی منتقل کردیا۔شراف الدین اخںدزادہ محکمہ لائیو اسٹاک لورالائی میں گریڈ 3 کا کلاس فور ملازم ہے

‏اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، گدھے کا  25 من گوشت برآمد، ترنول کے علاقے سے گوشت برآمد کیا گیا۔ زندہ گدھے بھی برآ...
27/07/2025

‏اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، گدھے کا 25 من گوشت برآمد، ترنول کے علاقے سے گوشت برآمد کیا گیا۔ زندہ گدھے بھی برآمد.

25/07/2025

دکی آسان نکاح اور آسان شادی کے لئے ناصر آباد سے پہل کردی گئی ولیمہ کے بجائے نکاح کی رات مختصر روٹی دینے کا
بہترین سلسلہ شروع
پچاس افراد تک کھانے کا سلسلہ پروان چڑھنے لگا

25/07/2025

دکی۔ لونی کے علاقے تلاو میں انمبار ندی میں گاڑی پھنس گئی۔ لیویز ذرائع

دکی۔ گاڑی میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت گاڑی سے نکال کر بچا لیا۔ مقامی

دکی۔ مقامی غوطہ خور گاڑی کو ندی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔

25/07/2025

چمن بےروزگاری سے تنگ نوجوان نے ایف سی قلعہ کے سامنے خود کو آگ لگا دی

25/07/2025

دکی ۔انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جانبحق لاشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی

دکی کے علاقے سب تحصیل تلاو یونین کونسل لاکھی ٹو میں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جانبحق ہوگئی لیویز ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی بہنوں میں 11 سالہ زرکنا ،8 سالہ خاتون بی بی ،سات سالہ فریحہ بی بی اور پانچ سالہ سوا بی بی شامل ہیں۔ڈوب کر جانبحق ہونے والی چاروں بہنیں بہرام خان بزدار کی بیٹیاں تھی۔علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی

دکی عبد الغنی اوشخیل ناصر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ مرحوم حاجی مامور ناصر  کے فرزند سنگین خان ناصر کے والد جبک ...
16/07/2025

دکی
عبد الغنی اوشخیل ناصر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
وہ مرحوم حاجی مامور ناصر کے فرزند سنگین خان ناصر کے والد جبک محمد غنی، عبد الغفار ،عبد الستار، محمد رسول عبدالحمید کے بھائی تھے جنازہ آج بروز بدھ شام 30=6 بجے کلی دولتانی ناصر آباد قبرستان میں ادا کی جائے گی

دکی۔ نوزل برائے فروخت ⚙️ پیٹرول پمپ پر استعمال ہونے والی نوزل✅ ہائی کوالٹی میٹل✅ مکمل کام کرنے کے قابل✅ – بالکل چالو حال...
16/07/2025

دکی۔ نوزل برائے فروخت

⚙️ پیٹرول پمپ پر استعمال ہونے والی نوزل
✅ ہائی کوالٹی میٹل
✅ مکمل کام کرنے کے قابل
✅ – بالکل چالو حالت میں
✅ کم قیمت میں بہترین چیز

💰 قیمت: مناسب – بات چیت ہو سکتی ہے
📞 رابطہ کریں: 03402617031 (واٹس ایپ/کال)

🚚 قریبی علاقوں میں ڈیلیوری ممکن ہے
🧑‍🔧 مکینک، پمپ مالکان اور ہارڈویئر والے ضرور رابطہ کریں!

#نوزل #پیٹرولپمپ #دکی #میکانیکلپارٹس #فروخت

دکی۔پی ٹی آئی جلسہ  پی ٹی آئی دکی کے کارکنان سمیت  رہنماؤں پر ایف آئی آر درج
12/07/2025

دکی۔پی ٹی آئی جلسہ پی ٹی آئی دکی کے کارکنان سمیت رہنماؤں پر ایف آئی آر درج

Address

Duki
84200

Telephone

+923454246833

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Duki News Time دکی نیوز ٹائم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Duki News Time دکی نیوز ٹائم:

Share