Voice of Dunga Bunga

Voice of Dunga Bunga ڈونگہ بونگہ اور گرد ونواح کے حالات و واقعات سے آگاہ رکھنا اور مختلف معاملات میں لوگوں کی آرا حاصل کرنا۔

تمام اضلاع کو الیکٹرک بسیں دی جارہی ہیں تو ھم ضلعی انتظامیہ ، اپنے ایم پی اے اور ایم این اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو ضلع...
25/09/2025

تمام اضلاع کو الیکٹرک بسیں دی جارہی ہیں تو ھم ضلعی انتظامیہ ، اپنے ایم پی اے اور ایم این اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو ضلع بہاولنگر کو الیکٹرک بسیں ملیں ان میں سے ڈونگہ بونگہ تا بہاولنگر کا روٹ بھی بنایا جائے تاکہ ھارے شہر اور علاقے کے لوگ بھی 20 روپے کرایہ پر سفر کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ کالجز میں زیر تعلیم بچے اور بچیوں کو بھی باعزت طریقے سے سفر کی سہولت حاصل ھو سکے۔

ھمارا کالج ؟؟؟
23/09/2025

ھمارا کالج ؟؟؟

ڈونگہ بونگہ کی گلیوں اور کوچوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی مدحت کرتے ہوئے اپنی مستانہ آواز سے دلوں کو روشن کرنے والا عاشقِ رس...
21/09/2025

ڈونگہ بونگہ کی گلیوں اور کوچوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی مدحت کرتے ہوئے اپنی مستانہ آواز سے دلوں کو روشن کرنے والا عاشقِ رسولؐ، محمد علی دیوانہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔
محمد علی دیوانہ نے اپنی زندگی درود و سلام اور عشق رسول ﷺ کے نغموں کے نام کی۔ ان کی آواز اور انداز آج بھی سننے والوں کے دلوں میں زندہ ر ہے گی۔
اہلِ ڈونگہ بونگہ اس جدائی پر غمزدہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

✨ إنا لله وإنا إليه راجعون

17/09/2025

ڈونگہ بونگہ میں نادرا کاؤنٹر کا اب کیا معاملہ ھے؟

ڈونگہ بونگہ کی بیٹیوں کا مطالبہ!ہمارے شہر میں گرلز کالج نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ہونہار طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا...
17/09/2025

ڈونگہ بونگہ کی بیٹیوں کا مطالبہ!
ہمارے شہر میں گرلز کالج نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ہونہار طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انہیں دور دراز شہروں بہاولنگر یا ہارون آباد کا سفر کرنا پڑتا ہے، جو نہ صرف مشکل ہے بلکہ والدین پر مالی بوجھ بھی بڑھاتا ہے۔ اور روزنہ سفر میں وقت کے ضیاع، تھکاوٹ اور ہراسمنٹ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ھے۔
یہ صرف ایک عمارت کا مطالبہ نہیں، بلکہ ڈونگہ بونگہ کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔
ہم حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں اور ہمارے شہر میں گرلز کالج کا قیام یقینی بنائیں۔
آئیے، سب مل کر اس آواز کو بلند کریں اور اپنی بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک قدم اٹھائیں!

Address

Dunga Bunga

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Dunga Bunga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category