Villagereels by Abrar

Villagereels by Abrar Village Life Photography and Videography

10/07/2025

From above, it’s just land. But on ground, it’s life, sweat, and survival.🌿

کہتے ہیں کہ جب کھیت سونا اگلنے لگے، تو کسان کی آنکھوں میں چمک پیدا ہو جاتی ہے۔ دور کسی گاؤں میں دوپہر کی دھوپ میں جب گند...
18/04/2025

کہتے ہیں کہ جب کھیت سونا اگلنے لگے، تو کسان کی آنکھوں میں چمک پیدا ہو جاتی ہے۔ دور کسی گاؤں میں دوپہر کی دھوپ میں جب گندم کی بالیاں تھریشر کے گرد اڑتی ہیں، تو لگتا ہے جیسے زمین خود رزق کی دعا مانگ رہی ہو۔

زمین پر بکھری یہ گرد گواہ ہے کہ خوابوں کی قیمت پسینے سے ادا کی جاتی ہے۔
25/03/2025

زمین پر بکھری یہ گرد گواہ ہے کہ خوابوں کی قیمت پسینے سے ادا کی جاتی ہے۔

سرسوں کے کھیتوں میں جب بہار اترتی ہے، تو ہر درخت اپنی کہانی سنانے کو بےتاب ہو جاتا ہے۔
08/02/2025

سرسوں کے کھیتوں میں جب بہار اترتی ہے، تو ہر درخت اپنی کہانی سنانے کو بےتاب ہو جاتا ہے۔

کہتے ہیں کہ جب شام کے سائے کھیتوں پر بکھرتے ہیں، تو کسان کی محنت کی خوشبو ہوا میں گھل جاتی ہے۔
04/02/2025

کہتے ہیں کہ جب شام کے سائے کھیتوں پر بکھرتے ہیں، تو کسان کی محنت کی خوشبو ہوا میں گھل جاتی ہے۔

کہتے ہیں کہ گاؤں کی مٹی میں ایک عجیب سی خوشبو ہے، جہاں چولہے کی یہ جلتی آگ نہ صرف کھانے کو پکا رہی ہے بلکہ خاندان کے درم...
02/12/2024

کہتے ہیں کہ گاؤں کی مٹی میں ایک عجیب سی خوشبو ہے، جہاں چولہے کی یہ جلتی آگ نہ صرف کھانے کو پکا رہی ہے بلکہ خاندان کے درمیان محبت کے رشتے کو بھی گرما رہی ہے۔

کوئی بتا سکتا ہے کے اس سائیکل پر کسان کا کون کون سا سامان رکھا ہوا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟میں کل گاؤں کے اس کچے راستے سے پی...
16/11/2024

کوئی بتا سکتا ہے کے اس سائیکل پر کسان کا کون کون سا سامان رکھا ہوا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میں کل گاؤں کے اس کچے راستے سے پیدل گزر رہا تھا۔ تومیری نظر کو سڑک کے کنارے کھڑی اس تنہا سائیکل پر پڑے سامان نے اپنی طرف متوجہ کیا۔ سامان اور سائیکل کو دیکھ کر مجھےایک عجیب سا اطمینان محسوس ہوا ۔یوں لگا کے اس افرا تفری سے بھرپور دنیا سے کہیں دور پہنچ آیا ہوں۔ بعض اوقات کچھ لمحات آپکو بغیر کسی وجہ کے وہ خوشی دے جاتے ہیں جو دولت آپکو کبھی نہیں دے سکتی۔ جس کسان بھائی کی یہ سائیکل تھی وہ تین چار ایکڑ دور اپنے کھیت میں کام کرنے میں مصروف تھا ۔

This Cute little kitten was trying to play with my mobile. 🐾
04/11/2024

This Cute little kitten was trying to play with my mobile. 🐾

زمین کی آغوش میں بکھرتی ہوئی یہ دھواں نما مٹی اس بات کی علامت ہے۔ کسان کا سفر ہمیشہ دھند میں لپٹا ہوتا ہے، مگر یقین اس ک...
29/10/2024

زمین کی آغوش میں بکھرتی ہوئی یہ دھواں نما مٹی اس بات کی علامت ہے۔ کسان کا سفر ہمیشہ دھند میں لپٹا ہوتا ہے، مگر یقین اس کو منزل تک لے ہی جاتا ہے۔

محنت کا ہر قطرہ زندگی کے وسیع میدان میں بیج بن کر گرتا ہے۔ انسان زمین پر اپنی مشقت سے وہ راستے بناتا ہے جہاں خوابوں کی ف...
23/10/2024

محنت کا ہر قطرہ زندگی کے وسیع میدان میں بیج بن کر گرتا ہے۔ انسان زمین پر اپنی مشقت سے وہ راستے بناتا ہے جہاں خوابوں کی فصل پروان چڑھتی ہے۔ کائنات کی حقیقت بھی یہی ہے کہ محنت کے بغیر کوئی خواب حقیقت کا روپ نہیں دھارتا۔

یہ بیج، مٹی کی گود میں رکھے گئے وعدے ہیں۔ کسان ان بیجوں کے ساتھ وہ خواب بوتا ہے، جنہیں کل کے سورج کی روشنی میں حقیقت کا ...
21/10/2024

یہ بیج، مٹی کی گود میں رکھے گئے وعدے ہیں۔ کسان ان بیجوں کے ساتھ وہ خواب بوتا ہے، جنہیں کل کے سورج کی روشنی میں حقیقت کا چہرہ ملے گا۔

باپ کے کندھوں پر بیٹھا یہ بچہ، دنیا کو ایک نئے زاویے سے دیکھ رہا ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ ان مضبوط کندھوں پر کتنے بوجھ اٹھا...
16/10/2024

باپ کے کندھوں پر بیٹھا یہ بچہ، دنیا کو ایک نئے زاویے سے دیکھ رہا ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ ان مضبوط کندھوں پر کتنے بوجھ اٹھائے گئے ہیں، کتنی راہیں طے کی گئی ہیں۔ اس وقت وہ صرف یہ جانتا ہے کہ یہ لمحہ بس ایک معصوم ہنسی اور ایک محافظ کی محبت کا ہے۔

Address

Dunyapur

Telephone

+923463200637

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Villagereels by Abrar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category