
08/08/2025
*سی سی ڈی تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانےکا مشن جاری*
دنیاپور: سی سی ڈی سرکل دنیاپور پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حنیف نے گمشدہ 04 سالہ ٹیپو سلطان کو تلاش کر کے اسکے والد بشیر احمد کے حوالے کر دیا۔
دنیاپور: دورانِ سرکل گشت سی سی ڈی دنیاپور ٹیم کو میلسی چوک دنیاپور سے ایک پریشان حال بچہ ملا۔
دنیاپور: جس نے اپنا نام ٹیپو سلطان بتایا۔ بچے نے بتایا کہ وہ چیز لینے کےلئے نکلا اور واپس گھر کا راستہ بھول گیا۔
دنیاپور: بچے کے والدین کی تلاش کے لیے بروقت کارروائی اور مؤثر سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا گیا تاکہ عوامی تعاون سے بچے کے والدین تک جلد رسائی حاصل کی جا سکے۔
دنیاپور: سوشل میڈیا اور عوامی تعاون کی بدولت بچے کے والدین کی شناخت ممکن ہوئی۔
دنیاپور: بچے کے والد نے ٹیپو سلطان کی بحفاظت واپسی پر سی سی ڈی سرکل دنیاپور کا شکریہ ادا کیا اور سی سی ڈی پولیس کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔
دنیاپور: ہر گمشدہ بچہ ایک کیس نہیں ،ایک خاندان کی امید ،ایک ماں کی دعا اور ایک باپ کا خواب ہوتا ہے ۔ ڈی او
دنیاپور:سی سی ڈی تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں اپنی پیشہ ور ٹیم کے ساتھ دن رات گمشدہ بچوں کی بازیابی اور حفاظت کےلئے کوشاں ہے۔ڈی او سی سی ڈی لودھراں