10/01/2026
دنیا پور میں گیس سلنڈر کی دکان میں شدید دھماکہ، دو دکانوں کی چھتیں منہدم ہو گئیں۔ اس واقعے میں ایک دکان اور مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ملبے تلے چار افراد دب گئے جنہیں نکال لیا گیا۔ ان میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہونے پر فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔