12/06/2025
عام انسان پارٹی تمام پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کرپشن فری ڈیجیٹل پاکستان بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومتی سطح پر کچھ اقدامات کرنے کی تجاویز پیش خدمت ہیں۔
👈 تمام سرکاری محکموں کو 100 فیصد ڈیجیٹل کیا جائے۔
👈 سرکاری ملازمین اپنے نام کے ساتھ افسر نہیں لکھ سکتے۔
👈 تمام سرکاری محکموں میں غیر ضروری ملازمین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ سرکاری ملازمتوں سے کم از کم 70 فیصد غیر ضروری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جائے۔
👈 تمام سرکاری ملازمین پر پابندی لگائی جائے کہ وہ دنیا میں کہیں بھی کسی بھی قسم کا کوئی کاروبار نہیں کر سکتے۔ کسی بھی قسم کی کاروبار میں ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ شرکت کو سختی کے ساتھ ممنوع قرار دیا جائے۔
👈 سرکاری ملازمین کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت حاصل نہیں کر سکتے۔
👈 سرکاری ملازمین کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے حتی کہ ووٹ بھی نہیں دے سکتے۔
👈 سرکاری ملازمین کسی ملکی یا غیر ملکی پرائیویٹ ہسپتال سے علاج نہیں کرا سکتے۔
👈 سرکاری ملازمین اپنے بچوں کو صرف سرکاری سکول سے تعلیم دلوا سکتے ہیں۔
👈 سرکاری ملازمین اپنے دفتر کے باہر گارڈ یا چپڑاسی نہیں رکھ سکتے۔
👈 ہر سرکاری ملازم پر یہ لازم ہونا چاہیے کہ وہ ہفتے میں ایک بار سوشل میڈیا پر لائیو شہریوں سے خطاب کرے اور شہریوں کو گزشتہ ہفتے کی اپنی کارکردگی سے باقاعدہ طور پر اگاہ کرے۔
👈 اگر آپ ان تجاویز سے متفق ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ ان تجاویز پر عمل درآمد بھی ہو تو اس کے لیے عام انسان پارٹی کا ساتھ دیجئے تاکہ عام انسان کی زندگی کو خوبصورت بنایا جا سکے۔
(آپ مزید تجاویز بھی دے سکتے ہیں)
شکریہ ❤️ راجہ پاکستانی
عام انسان پارٹی 🇵🇰 عام انسان کی آواز
Call / WhatsApp : +923218481929
https://aaminsan.com
عام انسان پارٹی کا ممبر بننے کیلئے لنک پر کلک کر کے فارم پر کریں شکریہ ✅
https://aaminsan.com/membership
جانیئے عام انسان پارٹی کے بارے میں
https://aaminsan.com/manifesto
سیاست میں حصہ لینا ایک مثبت عمل ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ اپنے علاوہ دوسرے انسانوں کے لئے بھی اچھا سوچتے ہیں اور اجتماعی معاشی اور معاشرتی حقوق کے لئے آپ کوششیں کر رہ...