Aap Tak news

Aap Tak news This page is a social news channel

فیصل آباد میں ای چالان آج سے  شروع ھوگئے
06/11/2025

فیصل آباد میں ای چالان آج سے شروع ھوگئے

فیصل آباد پولیس نے بدفعلی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں ملزم عدنان کاشف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکے عبد...
06/11/2025

فیصل آباد پولیس نے بدفعلی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں ملزم عدنان کاشف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکے عبدالاحد کو زبردستی حسن چوک کے قریب ایک فیکٹری میں لےجا کر بدفعلی کی اور ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

کچہری بازار میں زیرِ زمین بجلی کے نظام کا آغازفیصل آباد کے تاریخی کچہری بازار میں زیرِ زمین بجلی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر...
06/11/2025

کچہری بازار میں زیرِ زمین بجلی کے نظام کا آغاز

فیصل آباد کے تاریخی کچہری بازار میں زیرِ زمین بجلی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ دکانداروں اور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ پرانی اور خستہ حال اوورہیڈ تاروں کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے، کیونکہ آئے روز شارٹ سرکٹ اور آتشزدگی کے واقعات سے تاجروں کو نقصان اور عمارتوں کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی۔ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں کچہری بازار میں تمام بجلی کی تاریں زیرِ زمین منتقل کی جائیں گی، جس کے بعد دیگر مرکزی بازاروں میں بھی یہی نظام قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف شہر کی تزئین و آرائش میں اضافہ ہوگا بلکہ بجلی کے نظام میں حفاظت اور استحکام بھی یقینی بنایا جائے گا۔

06/11/2025

فیصل آباد میں ای چالان کا باقاعدہ آغاز 🟢

سیف سٹی فیصل آباد میں ای چالان کے آغاز کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام میڈیا چینلز کے نمائندگان موجود تھے۔

اس موقع پر SSP Safe City فیصل آباد، ملک طارق محبوب اور CTO فیصل آباد، رانا ناصر نے میڈیا کو ای چالان کے نظام اور شہریوں کے لیے اہم معلومات فراہم کیں۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری سب کے لیے لازمی اور یکساں ہوگی۔ 🚦

17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی، آج ایک تاریخی موقع پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درم...
04/11/2025

17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی، آج ایک تاریخی موقع پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ 🏏🇵🇰🇿🇦👏

03/11/2025

فیصل آباد کے کس حلقے سے ن لیگ جیت اور کس حلقے سے ہار رہی ہے؟
@23 نومبر ضمنی الیکشن

کیا یہ فیصلہ انتخابی منظرنامہ بدل دے گا؟فی الحال سب نظریں اسی اعلان پر مرکوز ہیں... 👀
02/11/2025

کیا یہ فیصلہ انتخابی منظرنامہ بدل دے گا؟
فی الحال سب نظریں اسی اعلان پر مرکوز ہیں... 👀

01/11/2025

امتیاز لونا صاحب 334 ووٹ سے دوبارہ جیت گئے

01/11/2025

فیصل آباد پنجاب بار کونسل الیکشن بہترین سیکورٹی انتظامات پر انتظامیہ فیصل آباد کو مبارکباد۔۔ آپتک نیوز

فیصل آباد سے رانا معظم عباس خاں، چنگیز احمد خان کاکڑ، قیصر نذیر ساہی اور چوہدری امتیاز احمد لونا ممبر پنجاب بار کونسل من...
01/11/2025

فیصل آباد سے رانا معظم عباس خاں، چنگیز احمد خان کاکڑ، قیصر نذیر ساہی اور چوہدری امتیاز احمد لونا ممبر پنجاب بار کونسل منتخب

01/11/2025

فیصل آباد: پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز

کرکٹ سیریز کے دوران سرینا روڈ،ٹھنڈی کھوئی روڈ اورکمشنر روڈ مکمل طور پر بند رہیں گے۔
شہریوں سے متبادل روٹس استعمال کرنے کی اپیل ہے تاکہ کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
دو نومبر کو ساؤتھ افریقہ کی ٹیم فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچے گی
ٹیم کی آمد سے قبل اور رہائش گاہ پہنچنے تک جھنگ روڈ سے سرینا ہوٹل تک روڈ مکمل بند رہے گا،،

شہری پارکنگ ایریاز سے بس سروس کے علاوہ سٹیڈیم نہیں جاسکیں گے،

شیخوپورہ روڈ اور سرگودھا روڈ کے شہری زرعی یونیورسٹی گھڑ سواری گراؤنڈ میں پارکنگ کرسکیں گے،،

جھنگ روڈ اور گردونواح کے شائقین دھوبی گھاٹ گراؤنڈ اور سمندری، جڑانوالہ روڈ محکمہ انہار کے دفتر میں بھی پارکنگ کر سکیں گے،،

پارکنگ ایریاز کے علاوہ شہری کسی جگہ گاڑی بائیک کھڑی نہیں کرسکیں گے،
پارکنگ ایریاز سے شٹل سروس کے ذریعے بسیں شائقین کو سٹیڈیم تک لیکر جائیں گی،،

پارکنگ ایریاز میں آنیوالے شہری ٹکٹ ہر صورت ساتھ لے کر آئیں،،
ٹکٹ کے بغیر کسی شہری کو بس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سترہ سال انٹرنیشنل کرکٹ کی فیصل آباد میں واپسی شہر کا بڑا اعزاز ہے،
شہری صرف چند روز کیلئے آمدورفت میں آنیوالی تکالیف برداشت کرلیں،
شائقین کو محفوظ ماحول میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا،
فیصل آباد پولیس شہریوں کے تعاون سے میگا ایونٹ کوکامیاب کروائے گی۔

سی پی او فیصل آباد

Address

Kacheahry Bazar
Faisalabad
3800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aap Tak news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aap Tak news:

Share

Category