22/08/2026
ماموں کانجن , کلیانوالہ کے آضافی آبادی غوثیہ کالونی کے رہائشی 94سالہ بزرگ بشیر احمد ولد نذر نے عطاءالرحمن ،مظہر و دیگر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان با اثر افراد نے مجھ سے میری آلاٹی زمین ہتھیانے کیلئے ورغلا کر اشٹام پیپرز پر انکوٹھے لگوا لئے با اثر افراد کی جانب سے گزشتہ روز زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے پر پولیس تھانہ گڑھ کی مداخلت پر ناکام بنا دی گئی جبکہ اس زمین پر سو کے قریب غریب لوگوں کےگھر بھی تعمیر ہیں 94سالہ بزرگ بشیر احمد نے اہل دیہہ کی موجودگی میں قرآن پاک پرحلف اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ میں نے اپنی زمین فروخت نہیں کی اور نہ ہی با اثر افراد سے اس کے عوض رقم وصول کی مجھ سے زمین فروختگی کااشٹام پیپر دھوکہ دہی سے حاصل کیا گیا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے گھروں پر قبضہ کیا گیا تو ہم کلیانوالہ چوک میں اپنے بچوں سمیت خود سوزی کر لے گے بشیر احمد سمیت سینکڑوں افراد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،آئی جی پنجاب پولیس سمیت آر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے