21/12/2021
https://youtu.be/qwFMceh7RM0
رپورٹ وہاڈی سےمحمد شمعون نذیر کے مطابق
سرکاری زمینوں کی غیر قانونی خرید و فروخت،، محکمہ اینٹی کرپشن نے راشوت خور پٹواری پر پرچہ کاٹ دیا* ۔
ویہاڑی محکمہ مال کے پٹواری اقبال لڑکا نے 1989-90 موضع قادر آباد میں سوکھ بیاس نہر کے 80 ارب روپے کے منصوبے میں "سکارپ لینڈ کمیشن" کی 48 کنال سے زیادہ اراضی صرف 4 لاکھ میں خرید کر جعلی و فرضی نام پر انتقال کر دی۔ سرکل آفیسر تھانہ ACE ملتان کوثر حسین شاہ نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کرپٹ پٹواری نے نوکری اور لوٹ مار خیانت کا مال بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دیئے۔ بھاری رشوت اور سفارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اس سے قبل بھی محکمہ مال کے چپڑاسی برابر منشی کی میگا کرپشن منظر عام پر آ چکی ہے جس نے سابقہ افسران کو مال رشوت کا پورا حصہ دیکر خاموش کرا لیا تھا۔ 56wb کے رہائشی اقبال لڑکا سرکاری زمینوں کی جعلی و غیر قانونی خرید و فروخت، ہر انتقال پر 2سے3 لاکھ رشوت لیتا، ریونیو اور FBR ٹیکس اور فیس چوری کا عادی مجرم ہے جنہیں والدین سے وراثت میں کچھ نہیں ملا لیکن یہ لوٹ کھسوٹ 2نمبری سے ملتان اور ویہاڑی میں کوٹھیاں، کاریں، بنگلے، بنک بیلنس اور زرعی زمینین۔۔۔ اربوں روپے کی پراپرٹی بنا چکے ہیں جبکہ حکومت کے پولیس پٹوار کو ٹھیک کرنے کے دعوے بخارات بن کر اڑ گئے ہیں۔
رپورٹ وہاڈی سےمحمد شمعون نذیر کے مطابقسرکاری زمینوں کی غیر قانونی خرید و فروخت،، محکمہ اینٹی کرپشن نے راشوت خور پٹواری پر پرچہ کاٹ دیاویہاڑی محکمہ مال کے پٹ...