
30/12/2024
شدید دھند ، لوکل روڈ، رات کا وقت ، گنے سے لدی ٹرالیاں سڑکوں پر راج کر رہی ہیں ، آپ کے پاس ہے پلاسٹک سے بنی ہوئی بدترین نتائج دیتی صابن دانی نما سوزوکی آلٹو ، اور آپ نکل پڑے ہیں پانچ دودھ پیتے بچوں کو لے کر لاہور سے تاندلیانوالہ کیلئے
پھر آپ نے سوچا کہ سپیڈ 120 رکھوں تو بہتر رہے گا ۔ انجام وہ ہوا جو آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں ، سوزوکی والوں نے کہا کہ ہماری آلٹو کی پٹرول ایوریج 27 کلو میٹر فی لیٹر ہے اور صابن دانی جیسی آلٹو میں زیادہ تر سپیئر پارٹس پلاسٹک کے لگائے گئے ہیں ۔ پاکستانیوں کو اور کیا چاہئے تھا ، انہوں نے ایوریج پر تو غور کیا مگر اگلے جملے کو نظر انداز کر دیا
آلٹو کا جہاں بھی ایکسیڈنٹ ہوا ، گاڑی کی حالت ایسی ہی ہوئی اور مسافر اگلے جہان
خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ، تین زخمی ہسپتال میں