ASIF ALI

ASIF ALI nowel
news
shaery
afsanay
much
more

26/10/2025

معدہ کے لیئے اکسیر۔

سب دوست اپنےگھروں میں یہ بناکررکھیں زیادہ کھانےسےمعدہ بوجھل ھونےسےبچاۓگا۔۔
خوراک کوھضم کرےگا
معدہ تندرست ،انسان تندرست۔۔
یہ سفوف معدہ کی تمام بیماریوں کے لئے تریاق ھے ۔
✔ بد ہضمی...
✔بھوک کی کمی ...
✔کھٹے ڈکار ...
✔اپھارا ...
✔سینے کی جلن ...
✔ھاتھ پاوں کی جلن ...
✔ پیٹ پھولنا..
✔دل کی تیز دھڑکن ...
✔دائمی قبض ...
✔گیس ...
✔ تبخیر ...
✔قے .آنا..
✔چکر .آنا
✔جی متلانا
✔معدہ کی خرابی سے جریان اح**ام
جنون پاگل پن کے لئے مفید ھے۔
ھوالشافی
اجزإ نسخہ۔۔
سونف سو گرام
فلفل سیاہ
فلفل سفید
دھنیا خشک
زیرہ سفید
مگھاں
انار دانہ
سونٹھ
اجوائن دیسی
چہار نمک
نوشادر
ریوند خطائی
ریوند چینی
کلونجی
تر پھلا
ھر ایک پچاس(50)گرام
ست اجوائن
ست پودینہ
ست لیموں
ھر ایک دس گرام
زعفران خالص 2 گرام
سب کا سفوف بنائیں اور ستیں شامل کر دیں اورکسی اٸیرٹیٹ برتن میں محفوظ کرلیں تاکہ ست ضاٸع نہ ھوجاٸیں۔
خوراک۔
کھانے کے بعد 1 سے دو گرام پانی کے ھمراہ
بچوں کے لئے حسب عمر

22/10/2025

🌿 خواتین کے عمومی مسائل کا بہترین قدرتی علاج 🌿

آج کل خواتین میں رحم میں پانی کی تھیلیاں، مونس (پیریڈز) کا بے قاعدہ یا دردناک آنا بہت عام ہو گیا ہے۔
قدرتی طب میں اس کے لیے ایک نہایت مؤثر، آزمودہ اور محفوظ نسخہ پیشِ خدمت ہے —

---

🩺 ھوالشافی:
ریوند خطائی + میٹھا سوڈا
دونوں کو برابر وزن میں ملا کر 500mg کے کیپسول بنائیں۔
📆 دن میں 3 بار کھانے کے بعد استعمال کریں۔

---

🌸 ساتھ استعمال کریں:
سفوف بادیاں
(ہلدی + ملٹھی + سونف — برابر وزن میں)
ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ۔

---

💚 اہم فوائد:
✅ رحم کی سوجن اور پانی کی تھیلیاں ختم کرتا ہے
✅ ہارمونی توازن کو درست کرتا ہے
✅ مونس کے ایام کو باقاعدہ بناتا ہے
✅ درد، بوجھ اور کمزوری کو دور کرتا ہے

---

🚫 پرہیز:
دہی، ٹھنڈی چیزیں، کولڈ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ سے اجتناب کریں۔
🍲 ہلکی، سادہ اور متوازن غذا استعمال کریں۔

---

🌼 قدرتی علاج — اصل شفا کا راستہ 🌼 #
#ھوالشافی

ﻧﺴﺨﮧ شاہی کمالﺳﻔﯿﺪ ﺑﺎﻝ ﺳﯿﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ #ھوالشافیﺁﻣﻠﮧ ﺧﺸﮏ 100ﮔﺮﺍﻡ،ﮨﻠﯿﻠﮧ ﺳﯿﺎﮦ 100ﮔﺮﺍﻡ، ﺛﻨﺎﻣﮑﯽ100ﮔﺮﺍﻡ،ﻓﻠﻔﻞ ﺩﺭﺍﺯ50ﮔﺮﺍﻡ ،ﮐﻮﺯﮦ...
20/10/2025

ﻧﺴﺨﮧ شاہی کمال

ﺳﻔﯿﺪ ﺑﺎﻝ ﺳﯿﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
#ھوالشافی
ﺁﻣﻠﮧ ﺧﺸﮏ 100ﮔﺮﺍﻡ،
ﮨﻠﯿﻠﮧ ﺳﯿﺎﮦ 100ﮔﺮﺍﻡ، ﺛﻨﺎﻣﮑﯽ100ﮔﺮﺍﻡ،
ﻓﻠﻔﻞ ﺩﺭﺍﺯ50ﮔﺮﺍﻡ ،
ﮐﻮﺯﮦ ﻣﺼﺮﯼ 1 ﮐﻠﻮ ،
ﺗﺮﮐﯿﺐ ﺗﯿﺎﺭﯼ : ﺛﻨﺎﻣﮑﯽ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮟ ﺗﻨﮑﮯ ﺷﺎﻣﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮨﻠﯿﻠﮧ ﺳﯿﺎﮦ ﮐﻮ 200 ﮔﺮﺍﻡ ﺩﯾﺴﯽ ﮔﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻠﮑﺎ ﺳﺎ ﺑﮭﻮﻥ ﻟﯿﮟ ﺑﺮﯾﺎﮞ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯﮔﺎ ﭘﮭﺮ ﺳﺐ ﺍﺩﻭﯾﮧ ﮐﺎ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﺳﻔﻮﻑ ﺑﻨﺎﻟﯿﮟ

ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺯﮦ ﻣﺼﺮﯼ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﺮﮐﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺁﺩﮬﺎ ﮐﻠﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﮐﮯ ﮨﻠﮑﯽ ﺁﻧﭻ ﭘﺮ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﺗﮏ ﭘﮑﺎﺋﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻗﻮﺍﻡ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﻭﯾﮧ ﮐﺎ ﺳﻔﻮﻑ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﮑﺲ ﮐﺮﯾﮟ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﮯ ﺟﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﮈﺍ ﮑﺮ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮐﮭﯿﮟ
ﻣﻘﺪﺍﺭﺧﻮﺭﺍﮎ: ﺁﺩﮬﺎ ﭼﻤﭻ ﭼﺎﺋﮯ ﻭﺍﻻ ﺻﺒﺢ ﻧﮩﺎﺭ ﻣﻨﮧ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻡ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﺠﮯ ﺧﺎﻟﯽ ﭘﯿﭧ ﺍﯾﮏ ﮔﻼﺱ ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﺩﻭﺩﮪ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﺩﻭﻣﺎﮦ ﺗﮏ
ﺑﺎﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﺵ ﺗﻠﯽ ﻓﺮﺍﺋﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﺳﮯ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﯾﮟ .
ﻓﻮﺍﺋﺪ : ﻗﺒﺾ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﺪﮦ ﮐﺎ ﻓﻌّﻞ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ.
ﺳﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺍﻭﺭدﺍﮌﮬﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺳﻔﯿﺪ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﮐﺎﻟﮯ ﺳﯿﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺳﻔﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ

20/10/2025

Join now and take a guess, how big do you think the prize pool is? 👀

17/10/2025
17/10/2025
برائے خارش خشک و تر خشک جلد چہرہ پر داغ دھبے دانے کیل مہاسوں کے لیے مجرب نسخہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھوالشافی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سر پھوکہ۔شاہترہ۔...
10/10/2025

برائے خارش خشک و تر خشک جلد چہرہ پر داغ دھبے دانے کیل مہاسوں کے لیے مجرب نسخہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھوالشافی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر پھوکہ۔
شاہترہ۔
گندھک آملہ سار۔
گوند ببول۔
پوست ہلیلہ۔
ہم وزن لے کر مثل غبار سفوف بنا لیں۔تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے رھیں جب گولیاں بننے کے قابل سفوف ہو جائے تو چنے برابر گولیاں بنا لیں۔
مقدار خوراک: -
دو گولی دن میں تین بار کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے دن میں تین مرتبہ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ہر طرح سے الرجی سے مایوس افراد ایک دفعہ اس نسخہ کو ضرور آزمائیں ۔

نوٹ
اس کا سفوف (پائوڈر ) بھی استعمال کیا جاسکتا ہے وزن خوراک ایک چائے کی آدھی چمچی

🌿✨ قدرتی علاج – دیسی جڑی بوٹیوں کی دنیا ✨🌿

*یرقان کا سو فیصد مکمل حکیمی علاج*یرقان کے اسبابگرم چیزوں کے زیادہ استعمال سے جگر میں صفرا پیدا ہوتا ہے جو خون کی رنگت ک...
02/10/2025

*یرقان کا سو فیصد مکمل حکیمی علاج*

یرقان کے اسباب
گرم چیزوں کے زیادہ استعمال سے جگر میں صفرا پیدا ہوتا ہے جو خون کی رنگت کو زرد کر دیتا ہے یہ زردی پہلے آنکھوں اور پھر سب بدن پر ظاہر ہوتی ہے

*نسخہ الشفاء 😗
پھٹکڑی کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بریاں کر لیں اور اس میں سے ایک چٹکی یعنی جس قدر آسانی سے چٹکی کے اندر آ سکے کھلا کر اوپر سے دہی کا پیالہ پلا دیں دوسرے دن دو چٹکی تیسرے دین تین چٹکی پھر چار دن تک تین چٹکی ہی کھلا کر دہی کا پیالہ پلاتے رہیں اس سے یرقان سیاہ اور زرد جو کہ ایک مہینہ سے زیادہ کا ہو ایک ہی ہفتہ میں دور ہو جاتاہے

*نسخہ نمبر 2*
*نسخہ الشفاء 😗
پھٹکڑی کچی 15 گرام، کو خوب ہی باریک پیس کر تمام دوا کی 21 پڑیاں تیار کریں اور ایک پُڑیہ بوقت صبح گائے کے مکھن میں دیں۔

*فوائد 😗
انشاءاللہ پرانے سے پرانا یرقان بھی دور ہو جائے گا بہت مفید نسخہ ہے ایک بار ضرور آزمائیں

*پر ہیز 😗
دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے، نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ
استعمال کریں۔۔





خواتین کے امراض #ہوالشافی۱ہلدی — 20 گرامملٹھی — 20 گرامسونف — 20 گرامگوند کیکر — 20 گرامریوند خطائی — 40 گرامسہاگہ بریاں...
02/10/2025

خواتین کے امراض #
ہوالشافی۱
ہلدی — 20 گرام
ملٹھی — 20 گرام
سونف — 20 گرام
گوند کیکر — 20 گرام
ریوند خطائی — 40 گرام
سہاگہ بریاں — 20 گرام

ترکیب تیاری:
سہاگہ کو توے پر ڈال کر بریاں کر لیں۔
تمام اجزاء کو باریک سفوف بنا لیں اور اچھی طرح مکس کر کے محفوظ کر لیں۔

مزاج: گرم و تر

مقدار خوراک:
آدھی چمچ صبح، دوپہر، شام کھانے کے بعد۔

فوائد:
✅ خشکی سے پیدا ہونے والے امراض
✅ تیزابیت اور معدے کی خرابی
✅ کثرت حیض، بندش حیض، سوزش حیض
✅ رحم میں پانی کی تھلیاں
✅ کمر کا درد اور رحم کا لٹکنا
✅ عورتوں کا وزن بڑھنا
✅ لیکوریا، جسمانی کمزوری
✅ ٹی بی اور ایچ پائیلوری میں افاقہ

🌸 یہ نسخہ خواتین کے بہت سے امراض اور معدے کی بیماریوں میں نہایت مفید ہے۔

🌿✨ قدرتی علاج – دیسی جڑی بوٹیوں کی دنیا ✨🌿









01/10/2025

انسانی تاریخ کا ورق الٹ کر دیکھیں تو ہمیں ایک ہی حقیقت صاف دکھائی دیتی ہے: ظلم کبھی قائم نہیں رہتا۔ یہ خواہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ لگے، آخرکار ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جاتا ہے ✍️ تحریر :حکیم میلاد رضا قادری
ظالم اپنی طاقت کے نشے میں چور ہو کر سمجھتا ہے کہ وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ وہ کمزوروں کو روندتا ہے، معصوموں کو رلاتا ہے، اور اپنے غرور کو پالتا ہے۔ لیکن وہ یہ بھول جاتا ہے کہ دنیا کا ہر عمل ایک دن حساب کے کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔ زمین اور آسمان اس کے ظلم کے گواہ ہیں، اور مظلوم کی آہیں آسمانوں کو چیر کر عرشِ الٰہی تک پہنچتی ہیں۔
تاریخ کے فرعون یاد کریں: وہ جس نے خود کو خدا کہا، طاقت کے نشے میں چور رہا۔ لیکن ایک لمحہ آیا کہ سمندر کی موجوں نے اسے نگل لیا اور اس کا غرور مٹی میں مل گیا۔ نمرود یاد کریں، جس نے آسمان کو چیلنج کیا، مگر ایک ننھی سی مچھر اس کی جان لے گئی۔ یزید یاد کریں، جس نے نواسۂ رسولؐ پر ظلم کیا، مگر آج اس کا نام رسوائی کی علامت ہے اور حسینؑ کی قربانی انسانیت کے لیے چراغ بن گئی۔
ظلم کا انجام صرف دنیاوی ذلت نہیں بلکہ اخروی عذاب بھی ہے۔ ظالم سمجھتا ہے کہ اس کے پاس دولت ہے، اس کے پاس افرادی قوت ہے، مگر وہ یہ بھول جاتا ہے کہ موت اس کے دروازے پر دستک دینے والی ہے۔ اور موت کے بعد ایک ایسا دن ہے جہاں کوئی طاقت کام نہیں آئے گی، صرف عدل و انصاف کا ترازو ہوگا۔
مظلوم کی خاموشی بھی ایک دن بول اٹھتی ہے۔ اس کا صبر ایک دن ظالم کے لیے قہر بن کر اترتا ہے۔ وہ آنسو جو کسی یتیم کی آنکھ سے بہا، وہ سسکی جو کسی بیوہ کے دل سے نکلی، وہ کرب جو کسی کمزور کے چہرے پر نظر آیا — یہ سب ایک دن مل کر ظالم کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں۔
دنیا میں اگرچہ دیر ہو جاتی ہے، مگر اندھیر نہیں رہتا۔ کائنات کا قانون ہے کہ روشنی اندھیرے کو توڑ کر نکلتی ہے۔ مظلوم کی دعا وقت کے ساتھ ساتھ تلوار بن جاتی ہے، اور پھر وہ لمحہ آتا ہے جب ظالم اپنی ہی بنائی ہوئی سازشوں میں پھنستا ہے۔ وہی طاقت جس پر وہ ناز کرتا ہے، اس کی بربادی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
اس لیے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ طاقت ہمیشہ امانت ہے۔ جو طاقت کمزوروں کے کام آئے وہ نعمت ہے، اور جو طاقت دوسروں کو روندنے میں استعمال ہو وہ لعنت ہے۔ ہمیں مظلوم کے آنسوؤں سے ڈرنا چاہیے، کیونکہ وہ سیدھا عرش تک پہنچتے ہیں اور خدا کی عدالت حرکت میں آ جاتی ہے۔
ظلم کے انجام کی یہ کہانی بار بار دہرائی جاتی ہے، تاکہ انسان عبرت پکڑے۔ مگر جو عبرت نہ پکڑے، وہ تاریخ کے اندھیروں میں گم ہو جاتا ہے۔
آخر میں بس یہی کہنا ہے:
ظلم جتنا بھی بڑا ہو، ایک دن ختم ہو جاتا ہے۔ مگر مظلوم کا صبر، دعا اور قربانی ہمیشہ باقی رہتی ہے۔

Share please 🥺
26/09/2025

Share please 🥺

24/09/2025

Address

Faisalabad
37000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASIF ALI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share