29/06/2024
اپنے گھر کا بجلی کا بل جمع کرنے والے کو ہارٹ اٹیک سے بچانا آپ کا فرض ہے
گرمی کے موسم میں گھر کے اس فرد کو بجلی کا بل فوری نہ دکھائیں جس نے ادا کرنا ہے ۔ جب وہ کام سے تھکا ہارا واپس آئے تو ٹھنڈا شربت پلائیں ۔ پھر باتوں باتوں میں ذکر کریں کہ ٹی وی والے بتا رہے تھے بجلی کے ریٹ مزید بڑھ گئے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کو کوسنا شروع کر دیں۔
کچھ دیر بعد دوبارہ اصل موضوع کی طرف آ جائیں اور دو چار گھروں کی مثالیں دے ڈالیں کہ فلاں کا بل تو بہت زیادہ آیا ہے ۔۔۔اگر وہ چونکے تو فوراََ وضاحت کر دیں کہ گھر میں ہر چیز بجلی سے چلتی ہے بل تو آئے گا ہی۔
ساتھ ہی اپنی صفائیاں پیش کرنی شروع کر دیں کہ ہم تو بجلی بالکل ضائع نہیں کرتے بلکہ اس کے سامنے فالتو بلب اور پنکھے بند کرنے میں پھرتی کا مظاہرہ کرتے رہیں اور ہاں! ساتھ ساتھ بجلی کی بچت پر لیکچر بھی جاری رکھیں ۔
جب بل ادا کرنے والا آپ سے متاثر دکھائی دینے لگے تو رات کا کھانا اس کی پسند کے مطابق بنائیں ۔ کھانے کے بعد جب وہ خوشگوار موڈ میں سونے کے لیے بستر پر لیٹے تو دھیمے لہجے میں یہ انکشاف کر دیں کہ
" بجلی کا بل تکیے کے نیچے پڑا ہے ، کل آخری تاریخ ہے یاد سے جمع کرا دیں ۔"
یہ کہہ کر بحث میں مت پڑیں۔ خاموشی سے کروٹ بدل کر سوتے بن جائیں ۔آپ کی ذمہ داری ختم ہو گئی ۔
اب بل ادا کرنے والا جانے اور واپڈا جانے
ہے۔🤣