07/09/2025
اساتذہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کو اصل عزت اور سہولت دی جائے۔ ان شاءاللہ دو سال کے اندر ہم اساتذہ کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے فیصلے کریں گے۔
اب مزید یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا کہ گریڈ 17، 18 اور 19 کے سینئر اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہو۔ ان کے لیے بیرون ملک کورسز، رہائشی سہولتیں، مفت علاج، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ فیس معافی، اور سفر کے لیے اسکوٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ سکون اور عزت کے ساتھ تعلیم پر توجہ دے سکیں۔
ہم سب کو مل کر اپنے بچوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک مضبوط اسکول مینجمنٹ کونسل بنائی جائے گی جس کا سخت آڈٹ بھی ہوگا تاکہ شفافیت قائم رہے۔
اساتذہ کی آسانی کے لیے افسران کو گاڑیاں اور اختیارات دیے جائیں گے تاکہ وہ عملی طور پر اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔ 🌟📚
Rana Sikandar Hayat