Youtube & Instagram Thumbnail Designer

Youtube & Instagram Thumbnail Designer Unlock Your Video Potential! Elevate Your Content with Stunning Thumbnails. Expert YouTube & Instagram Thumbnail Designs Tailored for Success.

Let's Make Your Brand Stand Out! 🎨✨

06/06/2025

صَلی اللّٰہُ عَلیہ وآلہٖ وَسلم❤️

غزہ تباہ ہو گیا۔ مسلمان غفلت کی نیند سوئے رہے۔ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"قریب ہے ک...
06/04/2025

غزہ تباہ ہو گیا۔ مسلمان غفلت کی نیند سوئے رہے۔
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"قریب ہے کہ قومیں تم پر اس طرح ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالے پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔"
کسی نے عرض کیا: "کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "نہیں، بلکہ تم اس وقت بہت زیادہ ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کی مانند ہو گے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کے دلوں سے تمہارا رعب و دبدبہ نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں 'وہن' ڈال دے گا۔"
پوچھا گیا: "یا رسول اللہ! وہن کیا ہے؟"
آپ ﷺ نے فرمایا: "دنیا کی محبت اور موت کا ڈر۔"
(سنن ابی داؤد: 4297 صحیح

دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔۔۔غزہ کی مٹی، جو شہداء کے خون سے مہک رہی ہے، آج پوری امت کو جھنجھوڑ رہی ہے۔آسمانوں پر دھواں، زم...
05/04/2025

دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔۔۔

غزہ کی مٹی، جو شہداء کے خون سے مہک رہی ہے، آج پوری امت کو جھنجھوڑ رہی ہے۔
آسمانوں پر دھواں، زمین پر چیخیں، بچوں کی لاشیں، ماؤں کی آہیں، اور اس ظلم کے سامنے ہماری بےحسی۔۔۔ یہ لمحہ تاریخ میں ہمارے کردار پر گواہی دے گا۔

’’یا اللہ، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمیں بیدار فرما، اور مظلوموں کے لیے نصرت نازل فرما‘‘
امت کی چودہ سو سالہ تاریخ میں شاید کبھی ایسا وقت نہ آیا ہو، جہاں مظلوم اتنے تنہا ہوں، اور باقی امت اتنی بےبس، بلکہ خاموش ہو۔

یہ وقت محض جذباتی ہونے کا نہیں، عمل میں آنے کا ہے۔
دعائیں، مدد، صدقات، بائیکاٹ، آگاہی، ہر وہ قدم جو ایک مومن اٹھا سکتا ہے، اب اٹھانا فرض ہو چکا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں وہ امت بنائے جو اپنے بھائیوں کے لیے واقعی ایک جسم کی مانند ہو۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللّٰهم انصر اخواننا المستضعفين في غزة، وانزل عليهم صبراً ونصراً من عندك

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے غزہ پٹی میں اتنی شدید ترین اور مسلسل بمباری کی، جس کے نتیج...
05/04/2025

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے غزہ پٹی میں اتنی شدید ترین اور مسلسل بمباری کی، جس کے نتیجے میں 86 سے زائد فلسطینی شہید اور 280 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ جنگ کی سب سے ہولناک راتوں میں سے ایک تھی۔

فلسطینی صحافی خلیل ابو الیاس نے فیس بک پر لکھا:
"چند ہی گھنٹے باقی ہیں اور غزہ صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ تم ہمیں صرف جنت میں پاؤ گے۔ خداحافظ اُن سب سے جو تاریخ کے سب سے ظالم 'عرب' کہلائیں گے۔"

غزہ کی ایک فلسطینی لڑکی نے لکھا:
"ہماری خبریں اب سے تمہیں پریشان نہیں کریں گی۔ یہ صرف چند دنوں کی بات ہے، اور سب ختم ہو جائیں گے۔
اللہ اُس کو ہرگز معاف نہ کرے جو ہمارے ظلم پر خاموش رہا۔"

ایک فلسطینی شیخ نے کہا:
"میں نے ابھی اپنی بیٹی کو دفنایا ہے—بغیر سر کے۔"

11/04/2024


Life is not easy. We should be grateful for the blessings of Allah, whatever He has given us. And please pray for Palestine.
Eid's 2nd day blessings. 🙏🏼🌙

30/04/2023

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youtube & Instagram Thumbnail Designer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share