
16/01/2025
سعودی عرب میں 4 روزہ چھوتی عالمی نمائش کے موقعہ پر سعودی حکومت نے " ٹیکسی مکہ"کے نام سے ماحول دوست الیکٹریکل اور ہائی برڈ سسٹم سے آراستہ گاڑیاں متعارف کروا دیں یہ منصوبہ حج عمرہ اور سیاحوں کے لئے ایک مثالی اور منفرد تجربہ ہو گا مکہ مکرمہ کے نائب گوورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے باقاعدہ افتتاح کیا اور کار کا معائنہ کیا گوورنر کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں یہ گاڑیاں 13 جنوری سے 24 گھنٹے مکہ مکرمہ کے 47 مقامات پر دستیاب ہوں گی نقد اور کریڈٹ کارڈز کی سہولت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میٹر سی سی وی کیمرے، ڈرائیور اور مسافروں کے تحفظ یقینی بنایا گیا ہے 2025ء کے آخر تک گاڑیوں کی تعداد 1800 تک پہنچ جائے گی