29/12/2025
فیصل آباد تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ
49مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
فیصل اباد (بیورو چیف مرزا ساجد حسین نجم سے)
فیصل آباد تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ
49مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
زخمی ڈاکو کی شناخت اکمل کے نام سے ہوئی
شیخاں والا پھاٹک کے قریب فرقان اے ایس آئی نےملازمان کے ہمراہ تین موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی
ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور ایڈن ولاز کی طرف فرار ہو گئے
ملازمان نے تعاقب جاری رکھا مزید نفری کی کال پر ایس ایچ او سمن آباد رضوان شوکت نفری کے ہمراہ پہنچے
ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی ۔پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی
فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر محتاط انداز میں دیکھا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا ملا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا
ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
زخمی ملزم کو براۓ علاج معالجہ ہسپتال بھجوایا گیا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور ایک کلو سے زائد چرس بھی برآمد ہوئ