Daily Jado Jehad

Daily Jado Jehad English/Urdu Newspaper, Published From Faisalabad Pakistan Since 2014.

24/09/2025
فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کے MPA راناعبدالرزاق کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی پر قبضہ کی کوشش تحریک منہاج...
23/09/2025

فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کے MPA راناعبدالرزاق کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی پر قبضہ کی کوشش تحریک منہاج القرآن کے کارکنان پر پولیس کی موجودگی میں بہیمانہ تشدد کیے جانے پر مین جھنگ روڑ گلفشاں چوک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا مقامی ایم پی اے راناعبدارزاق کے خلاف شدید نعرے بازی فوری گرفتاری کا مطالبہ باوثوق ذرائع کے مطابق کارکنان پر تشدد SHO تھانہ جھنگ بازار عتیق شاہ اور متعلقہ ڈی ایس پی کی موجودگی میں ہوا۔۔۔۔
PML(N) Pakistan Tehreek-e-Insaf PTI Punjab Commissioner Faisalabad Deputy Commissioner Faisalabad Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Imran Khan Pakistan Awami Tehreek (PAT) Mian Shehbaz Sharif RPO Faisalabad Minhaj-ul-Quran International [Official] Faisalabad Police Punjab Police Pakistan Minhaj TV [Official]

23/09/2025

فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف کے MPA راناعبدالرزاق کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی پر قبضہ کی کوشش تحریک منہاج القرآن کے کارکنان پر پولیس کی موجودگی میں بہیمانہ تشدد کیے جانے پر مین جھنگ روڑ گلفشاں چوک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا مقامی ایم پی اے راناعبدارزاق کے خلاف شدید نعرے بازی فوری گرفتاری کا مطالبہ باوثوق ذرائع کے مطابق کارکنان پر تشدد SHO تھانہ جھنگ بازار عتیق شاہ اور متعلقہ ڈی ایس پی کی موجودگی میں ہوا۔۔۔۔
Govt of Punjab PML(N) PTI Punjab Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan Punjab Police Pakistan RPO Faisalabad Deputy Commissioner Faisalabad Commissioner Faisalabad Maryam Nawaz Sharif Minhaj TV [Official] Pakistan Awami Tehreek (PAT) Faisalabad Police Mian Shehbaz Sharif Minhaj-ul-Quran International [Official]

کیا فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے MPA راناعبدالرزاق دوبارہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں؟ راناثنااللہ خا...
07/09/2025

کیا فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے MPA راناعبدالرزاق دوبارہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں؟ راناثنااللہ خاں امیدوار برائے سینیٹر (جنرل نشست پنجاب اسمبلی) کی جانب سےسینیٹ الیکشن کیمپین کے حوالے سے ممبران صوبائی اسمبلی کا اکھٹ کیا گیا جس میں راناعبدالرزاق ، رانا ثنااللہ اور سینئر مسلم لیگی رہنما ایم پی اے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال کے ہمراہ موجود۔۔۔۔۔
PTI Punjab Pakistan Tehreek-e-Insaf PML(N)

فیصل آباد (سٹی رپورٹرجدوجہد) پاکستان تحریک انصاف کے سابق MPA شکیل شاہد نےضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے حلقہ NA-104 س...
29/08/2025

فیصل آباد (سٹی رپورٹرجدوجہد) پاکستان تحریک انصاف کے سابق MPA شکیل شاہد نےضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے حلقہ NA-104 سے کاغزات نامزدگی جمع کروادیے۔۔۔۔۔

فیصل آباد (سٹی رپورٹرجدوجہد) مسلم لیگ ن کے رہنما رانااحسان افضل خاں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے حلقہ NA-104 سے ...
29/08/2025

فیصل آباد (سٹی رپورٹرجدوجہد) مسلم لیگ ن کے رہنما رانااحسان افضل خاں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے حلقہ NA-104 سے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیے تاحال پارٹی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ فلحال کسی کو بھی امیدوار کو جاری نہیں کیا گیا ۔۔۔۔۔۔
Ihsaan Afzal Khan PML(N) Maryam Nawaz Sharif Commissioner Faisalabad Deputy Commissioner Faisalabad

پارٹی ٹکٹ کس کا؟ حلقہ NA-104 مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات فیصل آباد
21/08/2025

پارٹی ٹکٹ کس کا؟ حلقہ NA-104 مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات فیصل آباد

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ومشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ خاں کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل سیٹ پر ...
18/08/2025

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ومشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ خاں کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ٹکٹ صدرمسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی جانب سے کیا گیا یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چوہدری کی نا اہلی کے باعث سینیٹ میں یہ نشست خالی ہوئی تھی اس نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔۔۔۔۔۔

حاجی محمد اکرم انصاری صدر پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد ڈویژن کی چلڈرن ہسپتال جھنگ روڑ میں ہیپاٹائیٹس سے آگاہی کے عالمی د...
29/07/2025

حاجی محمد اکرم انصاری صدر پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد ڈویژن کی چلڈرن ہسپتال جھنگ روڑ میں ہیپاٹائیٹس سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے واک میں شرکت
ڈاکٹر عامر ایم ایس ہسپتال رانا آصف ارشد اور چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ شیخ فاروق اللّٰہ والا سمیت ہسپتال انتظامیہ کی بھی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازصاحبہ ایک نظرادھر! یہ ہےضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت کہاں ہےمحک...
27/07/2025

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازصاحبہ ایک نظرادھر!
یہ ہےضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت کہاں ہےمحکمہ PHA، کہاں ہےمحکمہ پنجاب کاوؔنٹر نارکوٹکس فورس، کہاں ہے مریم نواز کاستھراپنجاب FWMC،

فیصل آباد (نیوزایڈیٹرجدوجہدحمزہ چوہدری) کی اہم شاہراہ راجباروڈ جو چناب چوک سے لے کراسٹیشن چوک تک پھیلی ہوئی ہے، روزانہ لاکھوں افراد کے گزرنے کا ذریعہ ہے یہ سڑک شہر کے بیچوں بیچ واقع ہے اور اس کے درمیان ایک چھوٹی نہر (راجبا) گزرتی ہے، جو ماضی میں شہر کی خوبصورتی کا باعث سمجھی جاتی تھی لیکن افسوس آج یہ نہر ایک گندے نالے کا منظر پیش کر رہی ہے، جس نے شہریوں کی زندگیوں پرمنفی اثرات ڈالنا شروع کر دیے ہیں

گندگی اور تعفن کا راج ہے نہر میں صاف پانی کے بجائے گندا، بدبودار پانی بہہ رہا ہے، جو نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ شہریوں کی صحت کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہےمختلف مقامات پر لوگ اس نہر میں کچرا پھینکتے ہیں، جس سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔ گرمیوں میں اس تعفن کی شدت دوگنی ہو جاتی ہے، اور اردگرد رہنے والے مکین شدید اذیت کا شکار رہتے ہیں۔

گرین بیلٹس کی زبوں حالی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں نہروں اور سڑکوں کے اطراف دلکش گرین بیلٹس ہوتی ہیں، جہاں صفائی ستھرائی اور ہریالی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے لیکن فیصل آباد کی راجبا روڈ پر گرین بیلٹس خستہ حال ہیں نہ تو گھاس بچی ہے، نہ درختوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے بعض جگہوں پر یہ گرین بیلٹس مٹی کے ڈھیر یا جانوروں کے باڑوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

نشئی افراد اور جانوروں کے باڑے یہ صورتحال مزید بگڑ چکی ہے کیونکہ مختلف مقامات پرنشئی افراد کے ڈیرے ہیں جو کھلے عام نشہ کرتے ہیں اس کے علاوہ کئی لوگ اپنی مرضی سے اس گرین بیلٹ پر گدھے اور دیگر جانور باندھ دیتے ہیں یہ مناظر نہ صرف شہریوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ اور دیگر متعلقہ ادارے اس سڑک کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہے
“دنیا کے بڑے شہروں میں نہروں کے اردگرد باغات اور واکنگ ٹریک بنائے جاتے ہیں، لیکن افسوس فیصل آباد میں یہ جگہ گندگی اور نشے کا گڑھ بن چکی ہے یہ صورتحال فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ شہر کی مرکزی سڑک، جہاں سے روزانہ لاکھوں افراد گزرتے ہیں، اس قدر بدحالی کا شکار کیوں ہے؟ اگر صفائی اور خوبصورتی پر توجہ دی جائے تو یہ روڈ اور نہر شہر کی شناخت بن سکتی ہے۔
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Faisalabad Commissioner Faisalabad Punjab Police Pakistan Faisalabad Waste Management Company-FWMC

فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں نجی کمپنیوں کےسیکیورٹی گارڈز کی بھتہ خوری عروج پر متاثرہ شہریوں کا کوئی پرُسان حال نہیں...
04/07/2025

فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں نجی کمپنیوں کےسیکیورٹی گارڈز کی بھتہ خوری عروج پر متاثرہ شہریوں کا کوئی پرُسان حال نہیں!!!

شہریوں کی شکایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نجی سیکیورٹی گارڈز مریضوں کے لواحقین سےسرعام رشوت وصول کرتے ہیں تاکہ انہیں مریض سے ملاقات کی اجازت دی جا سکے

شدید پریشانی کے عالم میں ہسپتال آئے مریضوں کے لواحقین سے پیسے لیناانسانیت کے منہ پرطمانچہ ہے مریض کے لواحقین اگرگارڈ کو رشوت نہ دیں تواندر جانے اور ملنے سے روک دیا جاتا ہے

فیصل آباد (نیوزایڈیٹرحمزہ چوہدری) تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی کا ٹھیکہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے پاس موجود ہے جس کی بنا پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں نجی گارڈز تعینات ہیں جو کہ بھتہ خوری و کرپشن میں دن رات مصروف عمل ہیں شدید پریشانی کے عالم میں ہسپتال میں آئے مریض اور انکے لواحقین سے سرعام پیسے وصول کیے جاتے ہیں اگرسیکیورٹی گارڈ کی جیب گرم کی جائے گی تب ہی مریض سے ملنے اوراندر داخل ہونے کی با آسانی اجازت ہے کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز کو ہسپتالوں کا کوارڈینیٹرمقرر کیا گیا تھا جو کہ وہ بھی کسی کام نہ آیا شہریوں کا کوئی پرُسان حال نہیں متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب و صوبائی وزرا صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےنجی سیکیورٹی کمپنیوں کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے اور مکمل طور پر اس مسلہ کا حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوسکے۔۔۔۔۔۔
Govt of Punjab Commissioner Faisalabad Deputy Commissioner Faisalabad Maryam Nawaz Sharif Khawaja Salman Rafique Khawaja Imran Nazeer PML(N) Firewall Security

Address

Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 06:00 - 22:00
Tuesday 06:00 - 22:00
Wednesday 06:00 - 22:00
Thursday 06:00 - 22:00
Friday 06:00 - 22:00
Saturday 06:00 - 22:00

Telephone

+923000927447

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Jado Jehad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Jado Jehad:

Share

“Jado Jehad Media Group”

The Daily Jado Jehad Urdu Newspaper Published from Faisalabad Pakistan since 23rd March 2014 Cheif Editor :Sohail Ahmed (Choudhary) Editor;Wahab Asmat Managing Editor;Rai Mehmood ul Hassan Deputy Editor;Shahbaz Ali Bhatti News Editor;M.Hamza Sohail (Choudhary)