Faisalabad TV

Faisalabad TV The First Digital Community Channel of the City. Your Voice, Your City, Your Story - straight from the heart of Faisalabad

میٹرو فیصل آباد منصوبے پر تعمیراتی کام تیزفیصل آباد میں میٹرو فیصل آباد منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، جی...
31/08/2026

میٹرو فیصل آباد منصوبے پر تعمیراتی کام تیز

فیصل آباد میں میٹرو فیصل آباد منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، جی ٹی ایس چوک سے ہلالِ احمر چوک کی جانب جانے والی سڑک پر مختلف مراحل میں کام آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ ورکنگ سائٹ پر بھاری مشینری کے ذریعے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو جدید، بہتر اور آسان سفری سہولیات میسر آنے کی امید ہے۔

باغِ جناح فیصل آباد میں بچوں کے لیے جدید گیمز ایرینا قائمباغِ جناح فیصل آباد میں بچوں اور فیملیز کے لیے خوبصورت کڈز گیمز...
31/08/2026

باغِ جناح فیصل آباد میں بچوں کے لیے جدید گیمز ایرینا قائم

باغِ جناح فیصل آباد میں بچوں اور فیملیز کے لیے خوبصورت کڈز گیمز ایرینا قائم کر دیا گیا ہے، جہاں شطرنج، لڈو اور اسٹیپ گیمز سمیت مختلف تفریحی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ گیمز ایرینا میں خوبصورت سیلفی پوائنٹ اور آرام دہ نشستوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ایم ڈی پی ایچ اے فیصل آباد کی خصوصی توجہ اور کاوشوں سے یہ اقدام شہریوں کے لیے معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ایرینا بچوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ فیملیز کو خوشگوار ماحول میں بہترین وقت گزارنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

اتحاد روڈ پر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 14 سالہ بچہ جاں بحقفیصل آباد: اتحاد روڈ پر ایل سی ایم ہائی اسکول کے قریب بس ا...
31/08/2026

اتحاد روڈ پر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 14 سالہ بچہ جاں بحق

فیصل آباد: اتحاد روڈ پر ایل سی ایم ہائی اسکول کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ محمد ایان ولد علی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق عثمانیہ پارک کا رہائشی محمد ایان موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بس سے ٹکر کے بعد بس کے ٹائر کے نیچے آ کر شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری قانونی و امدادی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی۔

31/08/2026

ذوالفقار کالونی گلی نمبر 7 میں گندا پانی، شہری پریشان

فیصل آباد کے محلہ ذوالفقار کالونی، گلی نمبر 7 میں کئی روز سے جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہے، جس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گلی کے ایک جانب سکول جبکہ دوسری جانب گلزارِ مدینہ مسجد واقع ہے، جہاں بچوں اور نمازیوں کا گزرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق گندگی اور کھڑے پانی کے باعث بچے بیمار ہو رہے ہیں اور گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہے۔ اہلِ علاقہ نے واسا فیصل آباد اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر گندے پانی کی نکاسی اور علاقے کی صفائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوا لٹی انڈر پاس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ⛔️🚦سمندری روڈ فیصل آباد پر نوا لٹی انڈر پاس کی تعمیراتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغ...
31/08/2026

نوا لٹی انڈر پاس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ⛔️🚦

سمندری روڈ فیصل آباد پر نوا لٹی انڈر پاس کی تعمیراتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ پل عبداللہ کے مقام پر بڑا یوٹرن دے کر اسی مقام سے تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے، جبکہ تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

31/08/2026

ستیانہ روڈ پر بجلی کے کھمبے میں آگ، ریسکیو نے قابو پا لیا 🔥🚒

فیصل آباد ستیانہ روڈ پر سلیمی چوک کے قریب بجلی کے کھمبے پر تاروں میں اسپارکنگ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ستیانہ روڈ پر بجلی کے کھمبے میں آگ، ریسکیو نے قابو پا لیا 🔥🚒فیصل آباد ستیانہ روڈ پر سلیمی چوک کے قریب بجلی کے کھمبے پر ت...
31/08/2026

ستیانہ روڈ پر بجلی کے کھمبے میں آگ، ریسکیو نے قابو پا لیا 🔥🚒

فیصل آباد ستیانہ روڈ پر سلیمی چوک کے قریب بجلی کے کھمبے پر تاروں میں اسپارکنگ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

30/08/2026

فیصل آباد میں گرلز آن وہیلز ریلی کا شاندار انعقاد

فیصل آباد: سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے خواتین کی بااختیاری، محفوظ سفر اور ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی کے لیے ’’گرلز آن وہیلز‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 350 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز صبح ساڑھے 6 بجے ہوا اور شرکاء مقررہ روٹ سے ہوتے ہوئے اقبال اسٹیڈیم پہنچیں۔ ریلی کے دوران خواتین کو ہیلمٹ کے لازمی استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ سٹی ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا سیل نے ریلی کی خصوصی کوریج کی، جبکہ انچارج سوشل میڈیا سیل سینئر ٹریفک وارڈن محمد نوید تبسم اور ان کی ٹیم موقع پر موجود رہی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شرکاء کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے، جبکہ ریلی صبح 8 بجے پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

غفلت سے بیٹی کی جان لینے والی ماں گرفتارفیصل آباد: تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پانچ سالہ...
30/08/2026

غفلت سے بیٹی کی جان لینے والی ماں گرفتار

فیصل آباد: تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق علشاہ نامی بچی ٹرنک سے پسٹل نکال کر لائی، جس پر اس کی والدہ شہناز بی بی نے پسٹل بچی سے پکڑ لیا۔ اسی دوران مبینہ غفلت کے باعث ہاتھ ٹریگر پر لگنے سے پسٹل چل گیا اور گولی شہناز بی بی کی بیٹی ثناء کے سر میں جا لگی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد عاطف شہزاد نے ملزمہ شہناز بی بی کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او فیصل آباد کے مطابق مقدمے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ میرٹ پر قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

گٹ والا کمرشل حب کے متاثرین کا احتجاج، نیب سے کارروائی کا مطالبہفیصل آباد میں گٹ والا کمرشل حب کنال روڈ کے مبینہ فراڈ کے...
30/08/2026

گٹ والا کمرشل حب کے متاثرین کا احتجاج، نیب سے کارروائی کا مطالبہ

فیصل آباد میں گٹ والا کمرشل حب کنال روڈ کے مبینہ فراڈ کے خلاف متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بیلڈرز کی جانب سے آسان اقساط کا جھانسہ دے کر سینکڑوں شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے، تاہم انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ متاثرین نے وزیراعظم پاکستان، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے فوری نوٹس لینے، معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ذمہ دار مبینہ نوسرباز گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Address

Office # 41, Ravi Market, Susan Road, Madina Town
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Telephone

+923001177041

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabad TV:

Shortcuts

Share