Faisalabad Daily Report

Faisalabad Daily Report All news Reporting about Faisalabad

آئی جی پنجاب کے ویژن عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے مطابق ڈی ایس پی سرکل نشاط آباد غازی عمر دراز ایس ایچ او چک...
01/09/2024

آئی جی پنجاب کے ویژن عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے مطابق ڈی ایس پی سرکل نشاط آباد غازی عمر دراز ایس ایچ او چک جھمرہ سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ کے ہمراہ کل 2 ستمبر 2 بجے دوپہر گورنمنٹ بوائز مڈل سکول 118 ج ب باٹھاں ملت روڈ پر کھلی کچہری کریں گے

پنجاب کے متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کر دئیے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد *نئیر شیخ* کا تبادلہ ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ و...
12/08/2024

پنجاب کے متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کر دئیے
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد *نئیر شیخ* کا تبادلہ ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات

کیپٹن *ندیم ناصر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد* تعینات

23/07/2024

فیصل آباد انتظامیہ نے شہرکی چھوٹی و بڑی شاہراوں سے تجاوزات ہٹانے کے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے
میونسپل کارپوریشن کا انکروچمنٹ عملہ شہر سے ماہانہ کروڑوں اکٹھے کرنے میں مصروف ہے،جھمرہ روڈ نشاط آباد پل، شیخوپورہ روڈ،کینال روڈ،جڑانوالہ روڈ اور سوساں روڈ سمیت ملحقہ شاہراوں کے گرد تجاوزات قائم کرنے والے ریڑھی چھابڑی اور عارضی پھٹے لگانے والے دکانداروں سے ماہانہ بھتہ وصولی کے لیئے گوگی نامی پرائیویٹ کارندہ کارفرما ہے اور شہر کے ہر ٹاون میں درجن کے قریب ایسے گوگی افسران کے لیئے بھتہ اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں،ذرائع

22/07/2024

فیصل آباد اینٹی کرپشن پولیس نے تھانہ ڈی ٹائپ میں تعینات اے ایس آئی اشرف کو شہری سے 20 ہزار رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ ملزم نے مقدمہ نمبر 474/24 میں شہری سے رشوت طلب کی جس پر شہری نے اینٹی کرپشن درخواست دائر کی اور اس درخواست پر سرکل آفیسر محمد سرفراز نے پر کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی اشرف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق تھانیدار کو رشوت دینے والا شخص اس سے قبل 10 کے قریب پولیس ملازمین کیخلاف رشوت لینے کی کاروائیاں کروا چکا ہے

26/06/2024

فیصل آباد سابق لیگی ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے گھر سے نامعلوم چور 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے اڑے
نامعلوم چور رکن اسمبلی کے گھر سے اے سی، فریج، ایل سی ڈیز، پنکھے اور قیمتی سامان سمیت گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور اور ڈی وی آر سسٹم بھی چوری کرکے لے گئے تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے سابق ایم پی اے طاہر جمیل کے پی اے اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

31/05/2024

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کر دی

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی گئی
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفیکیشن.

23/05/2024
23/05/2024

فیصل آباد اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ سٹی سمندری میں تعینات سب انسپکٹر ساجد مسیح کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا سب انسپکٹر ساجد مسیح نے شہری سے میڈیکل کروانے کے عوض 20 ہزار جبکہ اس سے قبل ڈیڑھ لاکھ رشوت وصول کی،ذرائع

18/05/2024

فیصل آباد تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ دیال گڑھ کے قریب میبنہ پولیس مقابلہ کے دوران امتیاز عرف جیجو اور اسکا گن مین نبیل مبینہ پولیس مقابلہ میں پار،ہلاک ملزمان شہریوں سے فون پر بھتہ مانگنے اور سوشل میڈیا پر شہریوں کو قتل کی دھمکیاں دے کر خوف وہراس پھیلاتے تھے،پولیس
امتیاز عرف جیجو کو پولیس نے گذشتہ روز اٹک سے گرفتار کیا تھا،ورثاء

14/05/2024

فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عابد اور دیگران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج جاوید الحسن چشتی نے ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا

06/05/2024

فیصل آباد تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 498 گ ب بنگلہ چوک میں بد چلنی کے شعبہ 40 سالہ خاتون کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مبینہ طور پر قتل کر دیا پولیس نے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند جبکہ مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لیکر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Daily Report posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share