روز نامہ رہنما فیصل آباد

روز نامہ رہنما فیصل آباد Giving something new on a daily basis. In which all the news of our beloved country Pakistan and our region. daily Rehnuma Faisalabad
roznama Rehnuma

We will guide you at every turn ... The leader will support the poor

23/07/2025

عورت کو تو جنگ میں بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں
یہاں محبت میں عورت کو مار دیا جاتا ہے

سرداری نظام انسانیت کے منہ پر طمانچہ
23/07/2025

سرداری نظام انسانیت کے منہ پر طمانچہ

رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کا آغاز، جوہر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو افیسر محمد مرت...
19/04/2025

رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کا آغاز،
جوہر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو افیسر محمد مرتضیٰ کھوکھر کی ہدایت پر ایریا 22 خوشاب برانچ جوہر آباد میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت عوامی آگاہی کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔ڈینگی آگاہی سیشن کا اہتمام جوہر آباد کے علاقے اعوان ٹاؤن 2 میں کیا گیا۔ جس میں رورل کمیونٹی ڈوپیلپمنٹ پروگرامز کے ایریا منیجر عرفان علی بھٹی، ڈاکٹر عمر فاروق اعوان چلڈرن سپیشلٹ، ڈاکٹر امیر مختار میڈیکل سپیشلٹ , شہزادی صباحت سٹاف نرس، کمپلائنس افیسر ذوالقرنین، برانچ منیجر رائے محمد عرفان یوسف اور کمیونٹی کی جانب سے بھرپور تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ڈینگی مچھر کی شناخت،زندگی کے مراحل، افزائش کے ممکنہ مقامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق اہم اقدامات کے بارے میں تفصیلی لیکچر بھی دیا گیا۔ مہم کے اختتام پر عرفان علی بھٹی کی جانب سے تمام خواتین اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز کی جانب سے ائندہ بھی اپنی عوام کیلئے ان کی دہلیز پر ایسی مہم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

16/04/2025

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش پولیس کی بروقت کاروائی

13/04/2025
12/03/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ(رہنما نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کمالیہ کا ہنگامی دورہ

کمالیہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ اثمارہ جاں بحق، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف غمگین، ہلاکت کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ خواجہ عمران نذیر

وزیر صحت نے ہسپتال پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج اور مریضوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری کی

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جاں بحق بچی کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلاسہ

ابتدائی تحقیقات رپورٹ پر بڑی کارروائی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو اور فارماسسٹ عہدوں سے ہٹا دیا گیا

مزید تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم، رپورٹ کی روشنی میں سخت سزائیں دی جائیں گی

مریضوں کی شکایات پر تین ماہ کے ریفرل کیسز اور چھ ماہ کے میڈیسن ریکارڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر وزیر صحت کا سخت نوٹس

یہ پہلا ہسپتال ہے جہاں ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات ہیں، اس کا مکمل آڈٹ ہوگا، وزیر صحت

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحت دوست ویژن، مریضوں کو ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد نعیم سندھو، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر اور ٹیکنیکل ٹیم کے 7 ممبران وزیر صحت کے ہمراہ

وزیر صحت کی ہسپتال انتظامیہ کو وارننگ، مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات

ذمہ داروں کو ہر صورت میں کڑی سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں، خواجہ عمران نذیر

چنیوٹ(رہنما نیوز)چنیوٹ کےطالب علموں نے سائنس،ریاضی، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے ماڈلز کی تیاری کے مقابلوں میں نمایاں پوزی...
12/03/2025

چنیوٹ(رہنما نیوز)چنیوٹ کےطالب علموں نے سائنس،ریاضی، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے ماڈلز کی تیاری کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ضلع کے سرکاری سکولوں کے 18 طالب علموں نے صوبہ بھر میں ہونیوالے سائنسی نمائش مقابلوں میں لیپ ٹاپ جیتے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے قائد اکیڈمی میں جیتنے والوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہبضلع کے طالب علموں نے ذہنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔طالب علموں اور اساتذہ کو اس طرح کی سرگرمیوں کے لئے مزید معاونت کرینگے۔

چنیوٹ(رہنما نیوز)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمان نے ناجائز منافع خوری پر کریانہ سٹور کو سیل کردیا۔انہوں نے مختلف علاقوں ...
12/03/2025

چنیوٹ(رہنما نیوز)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمان نے ناجائز منافع خوری پر کریانہ سٹور کو سیل کردیا۔انہوں نے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور ذخیرہ اندوزی ومنافع خوری پر ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ دکاندار مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کریں،زائد قیمت وصول کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں کی گلی محلوں میں جاکر ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیااور صفائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تنبیہہ کی کہ کسی جگہ کوڑا کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں۔انہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج فاربوائز لالیاں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے لئے قائم سنٹر کا دورہ بھی کیا اور انتظامی وحفاظتی اقدامات دیکھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور ماتحت افسران کو عوامی مسائل/شکایات میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لالیاں کو مثالی تحصیل بنانا ترجیح ہے جس کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Address

Mediacom Plaza
Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when روز نامہ رہنما فیصل آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to روز نامہ رہنما فیصل آباد:

Share