
06/09/2025
فیصل آباد( شہزاد اختر سے )تاندلیانوالہ پولیس کو تھانہ پر حملہ اور حوالات میں بند 3 ملزمان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے اہم کیس میں بڑی کامیابی
سی پی او فیصل اباد ڈی ائی صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن محمد طاہر کھچی کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل اعجاز احمد بٹ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندليا نوالہ نے تھانہ پر حملہ، قتل اور دہشتگردی کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم مقصود فوجی کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردی کیس کے خطرنک ملزم مقصود عرف فوجی کو تھانہ صدر،سٹی تاندلیانوالہ اور تھانہ (کر)پولیس کی جوائنٹ آپریشن ٹیم نے جھامرہ کے نواحی علاقہ سے گرفتار کیا ملزم مقصود فوجی نے 5 جنوری 2025 کی رات تھانہ صدر کی حوالات میں بند 3 ملزمان فائرنگ کرکے قتل کیا جس کے بعد ملزم مقصود گذشتہ 9 ماہ سے اشتہاری اور روپوش تھا، ملزم کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا