Daily Quwat Newa

Daily Quwat Newa Daily Quwat News

27/12/2023

لرنر ڈرائیونگ لائیسنس اور تجدید ڈرائیونگ لائیسنس کی فیسوں میں اضافہ

لائیسنس کی فیس اب 5 سال کی بجائے ہر سال ادا کرنا ہوگی

لرنر لائیسنس کی فیس 60 روپے وصول کی جاتی تھی

نئے سال سے لرنر کی فیس 500 روپے وصول کی جائے گی

موٹرسائیکل لائیسنس کی 5 سالہ فیس 550 روہے تھی

اب موٹرسائیکل لائیسنس فیس ہر سال 500 روپے ادا کرنا ہوں گے

موٹر سائیکل رکشہ لائیسنس کی 5 سالہ فیس 550 سے بڑھا کر سالانہ 500 کردی گئی

موٹر کار، جیپ کی 5 سالہ فیس 950 سے بڑھا کر سالانہ 1800 کردیئے گئے

موٹر کار، جیپ کے ڈرائیونگ ہولڈر 1800 روپے ادا کریں گے

لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 تھی، اب 2000 روپے سالانہ ادا کرنا ہوگے

ہیوی ٹرانسپورٹ کی پانچ سالہ فیس 450 تھی، اب سالانہ 2000 روپے ہونگے

ٹریکٹر لائیسنس کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر، 1000 روپے سالانہ ہوں گے

کمرشل ٹریکٹر کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر 1500 روپے سالانہ

معذور افراد کی پانچ سالہ فیس 20 روپے تھی، جو ختم کردی گئی

پبلک سروس وہیکل کی 5 سالہ فیس 450 سے بڑھا کر ہر سال 1500 روپے مقرر

باقی کیٹیگریز کے وہیکل کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر

لائیسنس فیسوں میں 20 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے

یکم جنوری 2024ء سے پنجاب بھر میں نئی فیسوں کا اطلاق ہوجائے گا

27/12/2023
27/12/2023

حیدر آباد: 22 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ حیدرآباد میں ہالا ناکہ کے قریب پیش آیا جہاں اقراء نامی 22 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، جلد اسے پکڑ لیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں متوقع آپریشن کے پیش ںظر کینال روڈ پر پولیس کی نفری دھرم پ...
17/05/2023

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں متوقع آپریشن کے پیش ںظر کینال روڈ پر پولیس کی نفری دھرم پورہ پھاٹک کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دھرم پورہ انڈرپاس پر ٹریفک جام کے باعث لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے۔

پولیس نے دھرم پورہ کے قریب ہولڈ آپ کرلیا، ہر آنے جانے والی گاڑیوں اور نمبرز کی چیکنگ شروع کردی گئی ، پولیس کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات اسپیشل برانچ نےفراہم کیں، اسپیشل برانچ کی جانب سے 300 گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھی غیرریاستی عنصر کا روپ دھار چکی ہے، جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی 24 گھنٹے میں دہشتگردوں کو پولیس کے حوالے کردے۔

Address

Faisalabad
FSD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quwat Newa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Quwat Newa:

Share