Voice Of Samandri, Faisalabad

Voice Of Samandri, Faisalabad about samandri , Faisalabad

یہ راولپنڈی کے علاقے چاکرہ کا مجبور باپ اور بے بس شوہر مسعود کی تصویر ہے یہ  قرض دار تھا قرض ادا کرنا چاہتا تھا نہ کر سک...
12/07/2023

یہ راولپنڈی کے علاقے چاکرہ کا مجبور باپ اور بے بس شوہر مسعود کی تصویر ہے یہ قرض دار تھا قرض ادا کرنا چاہتا تھا نہ کر سکا موبائل ایپ پر ایک سود خور کمپنی سے 22000 روپے قرض لیا جو بڑھتا چلا گیا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سود خور کلمہ گو کمپنیوں کے مسٹنڈوں نے وصولی کا ہر وہ حربہ آزمایا جو کسی شریف آدمی کو انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتا ہے اور پھر مسعود نے آخری آڈیو پیغام ریکارڈ کیا اور خودکشی کرلی.... اسی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 3 ارب کا قرضہ انتہائی کم شرح سود پر 600 لاڈلوں کو دیا گیا آئینی ادارہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پوچھ پوچھ کر تھک گئی اسٹیٹ بنک نے نام نہیں بتائے کہ پرائیویسی کا معاملہ ہے اور یہاں 22 ہزار کے لئے سود خور کمپنی نے اس شریف آدمی کا سارا ڈیٹا لیک کردیا دھمکیاں دیں اور پھر مسعود نے اپنے بچے یتیم کر کے کفن اوڑھ لیا
خدارا اس مظلوم کے لئے آواز اٹھائیں اور سود خور کمپنیوں کے خلاف تحریک چلائیں

فیصل آباد سدھار بائی پاس چوک سنگم پیٹرول پمپ، جھنگ روڈ پر ہائی ایس وین تیز رفتاری کی وجہ سے زیر تعمیر روڈ پر پتھر سے ٹکر...
08/07/2023

فیصل آباد سدھار بائی پاس چوک سنگم پیٹرول پمپ، جھنگ روڈ پر ہائی ایس وین تیز رفتاری کی وجہ سے زیر تعمیر روڈ پر پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔وین الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
1. غفران ولد محمود 47 سال
2. محمد ذوالفقار ولد مہدی حسن 55 سال
3. سرفراز ولد محمود 47 سال
4. عبدالحمید ولد عبدالستار 60 سال
جو کہ نیا لاہور کے رہائشی ہیں ۔
زخمی افراد کو ریسکیو ٹیم نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا ۔

فیصل آباد جلوی مارکیٹ مدنی کلاتھ جڑانوالہ روڈ پر خاتون کو نامعلوم افراد نے مارا اور فرار ہو گئے۔گولی لگنے سے 28 سالہ صائ...
07/07/2023

فیصل آباد جلوی مارکیٹ مدنی کلاتھ جڑانوالہ روڈ پر خاتون کو نامعلوم افراد نے مارا اور فرار ہو گئے۔گولی لگنے سے 28 سالہ صائمہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔جو کہ داؤد کالونی فیصل آباد کی رہائشی ہے۔لاش کوڈولفن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

09/05/2023
پیچھلے دو چار دن سے عمرہ کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم  میں یہ سفید پوش بزرگ کی ویڈیو پورے عرب میڈیا پر وائرل ہے...
21/04/2023

پیچھلے دو چار دن سے عمرہ کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ سفید پوش بزرگ کی ویڈیو پورے عرب میڈیا پر وائرل ہے ، ٹرینڈنگ کر رہی ہے ،،
عرب لوگوں نے لکھا ہے کہ ان بزرگ کی داڑھی ، پگڑھی ، عصا ،، چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں ،،
اللہ اکبر ۔۔ ماشاءاللہ ویڈیو میں نے بھی دیکھی ایک رعب اور رقت سی طاری ہو جاتی ہے انہیں دیکھ کر 🥀
ماشاءاللہ ♥️اللہ اکبر ۔۔۔ ☝️

15/04/2023

استغفِرُاللہ🙏
#فیصل آباد، #سٹی ہاؤسنگ کالونی سرگودھا روڈ ایک عورت نے آخری نبی ہونے کا دعویٰ کر ڈالا، نعوذ بااللہ
بیٹے کو امام مہندی کا درجہ دے دیا جس سے علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود

ڈاکٹر محمد مدثر ، ڈاکٹر فاطمہ اور ان کے دو بچے لیاقت پور کے پاس کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ یہ فیملی یو کے سے آج کل پاکستا...
14/04/2023

ڈاکٹر محمد مدثر ، ڈاکٹر فاطمہ اور ان کے دو بچے لیاقت پور کے پاس کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ یہ فیملی یو کے سے آج کل پاکستان سیر کرنے آئے ہوئے تھے۔ اللہ پاک بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
ایک دن پہلے ڈاکٹر صاحب نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں ایک سیمینار میں شرکت کی اور ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر صاحب کے ساتھ دن گزارا
ڈاکٹر محمد مدثر اور انکی اہلیہ ڈاکٹر فاظمہ ملک علامہ اقبال میڈیکل کالج کے گریجوئیٹ تھے
وہ یو کے میں ڈاکٹر کمیونٹی میں بہت فعال تھے
اللہ پاک ڈاکٹر صاحب اور انکی اہلیہ اور بچوں کی مغفرت فرمائیں
اور اہل خانہ پر جو یہ قیامت صغرٰی ٹوٹی ہے ، انہیں یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔💔
لیکن سوالیہ نشان ٹین ڈبہ گاڑیوں پر بھی اٹھتا ہے۔ اس کے خلاف بھی ہم سب کو مہم چلانی چاہیے۔ 💔

12/04/2023
04/04/2023

Hi everyone assalamualaikum

Address

Samandri
Faisalabad
123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Samandri, Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share