Rana Sajid Journalist

Rana Sajid Journalist only sharing news

14/08/2026

تاندلیانوالہ میں آزادی کی رات بھی اندھیرے میں۔۔۔ انتظامیہ کیوں خاموش ہے؟ ذمہ دار کون ہے؟؟؟؟؟

🇵🇰 تاندلیانوالہ: جشنِ آزادی کی خوشیاںتاندلیانوالہ میں ڈی ایس پی اعجاز بٹ، ایس ایچ او سٹی قیصر مختار اور ایس ایچ او صدر س...
13/08/2026

🇵🇰 تاندلیانوالہ: جشنِ آزادی کی خوشیاں

تاندلیانوالہ میں ڈی ایس پی اعجاز بٹ، ایس ایچ او سٹی قیصر مختار اور ایس ایچ او صدر سرفراز رندھاوا نے پل نہر بنگلہ پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔
پولیس افسران نے عام شہریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر تاندلیانوالہ کے شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 🇵🇰

13/08/2026

تحریک استحقاق بمقابلہ آر پی او فیصل اباد سہیل اختر سکھیرا۔۔ اصل کہانی کیا؟؟؟ آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی کارگردگی پہ ایک نظر۔۔۔۔۔!

13/08/2026
11/08/2026

سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کی صدر میاں منور اقبال کی سرپرستی میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے ساتھ تعارفی ملاقات کا انعقاد کیا گیا، جس میں فورم کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ ملاقات میں سوشل میڈیا جرنلزم کے کردار، عوامی مسائل کی نشاندہی، انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کو مؤثر بنانے سمیت فیصل آباد ڈویژن کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے آغاز میں سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر میاں منور اقبال نے کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو فورم کے تنظیمی ڈھانچے اور مختلف اضلاع و تحصیلوں میں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فورم کی تنظیمی سرگرمیوں کو فیصل آباد، سمندری، جھمرہ، جنیوٹ، تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ سمیت دیگر علاقوں تک منظم انداز میں پھیلایا جا رہا ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ بھی کیا جاتا ہے۔
سینئر نائب صدر حنان بخاری نے فورم میں شمولیت کے معیار اور تنظیمی امور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ فورم کے ممبران عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ اور فالو اَپ بھی لیتے ہیں۔ فنانس سیکرٹری شعیب الطاف نے بھی فورم کے تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فورم کے تمام عہدیداران اور ممبران کا کمشنر فیصل آباد سے باقاعدہ تعارف بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ سوشل میڈیا انتظامیہ کے لیے آنکھوں کی مانند ہے، جس طرح انسان کے لیے آنکھیں ضروری ہیں اسی طرح انتظامیہ کے لیے عوامی مسائل اور زمینی صورتحال سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ہمارا شہر ہے اور شہر کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے سوشل میڈیا جرنلسٹس پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کی درست نشاندہی کریں تاکہ انتظامیہ ان پر بروقت کارروائی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مسائل کے مستقل حل میں وقت لگ سکتا ہے، تاہم عارضی بنیادوں پر بھی متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے واسا سے متعلق مسائل کے حوالے سے کہا کہ مستقل حل ہونے تک ضرورت کے مطابق سکشن مشینوں کے ذریعے پانی نکالنے سمیت دیگر فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ کمشنر آفس میں جلد ایک کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے، جہاں شہر اور ڈویژن کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں نصب کیمروں کو بھی اس نظام سے منسلک کرکے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ افسران کی مصروفیات کے باعث بعض اوقات انتظامیہ اور عوام کے درمیان کمیونیکیشن گیپ پیدا ہو جاتا ہے، جسے ختم کرنے کے لیے میڈیا ونگ کے قیام پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ یہ ونگ عوام سے رابطے، ان کے مسائل سننے اور متعلقہ محکموں تک ان کی آواز پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے کسی بھی ممبر کی جانب سے کسی عوامی مسئلے کی نشاندہی کی جائے گی تو کمشنر آفس اس پوسٹ پر باقاعدہ رسپانس دینے اور معاملے کو متعلقہ ادارے تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔
صحت کے شعبے کے حوالے سے کمشنر نے بتایا کہ ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ میٹرو منصوبے کے حوالے سے کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ منصوبے پر ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تحت کام کیا جا رہا ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم سے کہا کہ وہ عوامی مسائل کی نشاندہی ضرور کریں، تاہم غلط یا غیر مصدقہ مسائل کی بھی نشاندہی کی جائے تاکہ انتظامیہ ان معاملات کی حقیقت سامنے لا سکے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ملاقات کے دوران سینئر جرنلسٹ و سینئر نائب صدر پریس کلب فیصل آباد کاشف فرید نے صحافی کالونی کے مسئلے کی جانب بھی کمشنر فیصل آباد کی توجہ مبذول کروائی اور صحافی برادری کے اس دیرینہ مطالبے کے لیے آواز اٹھائی۔ اس پر کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ صحافی کالونی کے معاملے پر کام جاری ہے اور ان شاء اللہ جلد اس حوالے سے پیش رفت سامنے آئے گی۔ ملاقات کے اختتام پر سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے عہدیداران نے کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فورم عوامی مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کرنے، متعلقہ اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے اور مسائل کے حل کے لیے فالو اَپ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ملاقات میں سینئر صحافی خادم حسین گل، انفارمیشن سیکرٹری فیضان خالد، ایگزکیٹو ممبران میں امنان راجپوت، معظم جٹ، میاں ارسلان سمیت صدر جھمرہ آصف جاوید، صدر سمندری اظہر عباس، صدر جڑانوالہ رانا احسان، صدر جنیوٹ ساجد منیر، صدر تاندلیانوالہ آصف جٹ، سیکرٹری جڑانوالہ عمر حیات، سیکرٹری سمندری رانا بلال انیق، سیکرٹری تاندلیانوالہ ارشاد احمد، عرفان مانی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

انفارمیشن سیکرٹری
فیضان خالد

11/08/2026

دنیا پور: مبینہ طور پر موٹر سائیکل کو لات، نوجوان جاں بحق 💔
دنیا پور نیشنل بائی پاس پر مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کے تعاقب کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان کو چلتی موٹر سائیکل پر لات ماری گئی، جس کے نتیجے میں نوجوان فٹ پاتھ پر جا گرا اور جاں بحق ہوگیا۔
سوال یہ ہے: قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے یا چلتی موٹر سائیکل کو لات مارنا؟
واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار کا تعین ضروری ہے۔

Address

Faisalabad
37150

Telephone

+923336682083

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rana Sajid Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rana Sajid Journalist:

Shortcuts

Share