Fashion Cloth 365

Fashion Cloth 365 Wholesalers of Best Quality Ladies Suiting in Pakistan. Fashion Cloth 365, We are Manufacurers of Super Fine Quality Women Unstitched Suiting at Wholesale Price

16/09/2025
مشہور یوٹیوبر اقراء کنول "سسٹرولوجی" کا ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی NCCIA ن...
29/08/2025

مشہور یوٹیوبر اقراء کنول "سسٹرولوجی" کا ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی NCCIA نے مشہور یوٹیوبر اقراء کنول کو 2 ستمبر کو طلب کرلیا

👈 سوشل میڈیا کا سہارا لے کر
نوجوان نسل کو آن لائن جوئے کی Apps کے استعمال کی طرف راغب کرنے کا الزام

👈 آن لائن ٹریڈنگ Apps کے ذریعے مالی فراڈ کا الزام

👈 سوشل میڈیا پر آن لائن جوئے کی تشہیر کرنے کا الزام

👈 معصوم لوگوں کو جعلی اسکیموں کا جھانسہ دے کر بوگس ویب سائٹوں پر انوسٹمنٹ کروانے کا الزام

بریکینگ نیوز: سی سی ڈی   رائیونڈ میں 30 روپے جھگڑے پر دو بھائیو کو قتل کرنے والے فرٹ فروش اویس اور شہزاد اپنے انجام کو پ...
28/08/2025

بریکینگ نیوز: سی سی ڈی رائیونڈ میں 30 روپے جھگڑے پر دو بھائیو کو قتل کرنے والے فرٹ فروش اویس اور شہزاد اپنے انجام کو پہنچا دیے پولیس مقابلے میں ہلاک, دل خوش ہوگیا ظالم اپنے انجام کو پہنچ گئے ، ابھی کچھ لوگ فرار ہیں وہ بھی انجام کو پہنچ
جائیں گے ، سی سی ڈی پولیس ذرائع
ان ملزمان کے نام اویس اور شہزاد ہیں جنہیں CCD نشاندہی کے لیئے رائیونڈ لے جا رہی تھی کہ یہ لوگ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے.

انجینئر محمد علی مرزا گرفتارنیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) نے جہلم سے انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیا🛑
25/08/2025

انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) نے جہلم سے انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیا🛑

نیفے میں ایک اور پسٹل چل گیاقصور تھانہ سٹی چونیاں میں بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم دوران گرفتاری نیفے میں پسٹل چلنے...
24/08/2025

نیفے میں ایک اور پسٹل چل گیا
قصور تھانہ سٹی چونیاں میں بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم دوران گرفتاری نیفے میں پسٹل چلنے سے مخصوص اعضاء سے محروم ہوگیا۔ ہسپتال منتقل

فیصل آباد:خونی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا-تھانہ جھنگ بازار کے علاقے چوکی گلفشاں کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فا...
21/08/2025

فیصل آباد:خونی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا-تھانہ جھنگ بازار کے علاقے چوکی گلفشاں کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ-فائرنگ سے عبدالرحمن زخمی ہوگیا-ڈاکوؤں موٹر سائیکل سمیت موبائل فون نقدی لیکر فرار

*عمرے کی آڑ میں معصوم شہریوں سے منشیات اسمگلنگ کروانے کا معاملہ ـ  مرکزی ملزم گرفتارایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ...
19/08/2025

*عمرے کی آڑ میں معصوم شہریوں سے منشیات اسمگلنگ کروانے کا معاملہ ـ مرکزی ملزم گرفتارایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ملزم شاہ صدام حسین کے نام سے ہوئی ملزم کو سپریم کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب بھجوایا۔ملزمان کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مفت عمرہ کا جھانسہ دیا گی ملزمان کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ایک بیگ سعودی عرب پہنچانے کے لیے دیا گیامذکورہ بیگ میں ملزم نے منشیات (آئس) چھپائی ہوئی تھی۔سعودی حکام نے بیگ چیک کرنے پر منشیات برآمد کر لی، جس کے نتیجے میں پورے خاندان کو گرفتار کر لیا گیا تھاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

کتے کے کاٹنے کے بعد بعد انجکشن لگوانا کیوں ضروری ہے؟کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ انسان کو ریبیز ...
17/08/2025

کتے کے کاٹنے کے بعد بعد انجکشن لگوانا کیوں ضروری ہے؟

کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ انسان کو ریبیز (Rabies) نامی بیماری سے بچایا جا سکے۔ ریبیز ایک سنگین اور جان لیوا بیماری ہے جو کتے، بلی، چمگادڑ، اور دیگر جانوروں کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہو سکتی ہے۔

ریبیز وائرس دماغ اور اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے، اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے، اگر کسی کو کتے نے کاٹ لیا ہو، تو فوراً ریبیز کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہیے تاکہ اس بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن لگوانا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ریبیز کے ابتدائی علامات عام طور پر واضح نہیں ہوتیں اور بیماری کا پتہ چلنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ جب علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں، تو بیماری تقریباً ناقابل علاج ہو جاتی ہے اور اکثر موت کا سبب بنتی ہے۔

عموماً، کتے کے کاٹنے کے بعد دیے جانے والے انجکشنز کو پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس (Post-Exposure Prophylaxis - PEP) کہا جاتا ہے۔ اس میں دو قسم کے انجکشن شامل ہوتے ہیں:

1. ریبیز امیونوگلوبلین (Rabies Immunoglobulin):
یہ انجکشن فوری طور پر دیے جاتے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

2. ریبیز ویکسین (Rabies Vaccine):
یہ ویکسین چار یا پانچ خوراکوں میں دی جاتی ہے اور اس کا مقصد جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ وائرس سے لڑ سکے۔

اگر کاٹنے والا جانور پاگل یا بے قابو ہو، یا اگر وہ جانور دستیاب نہ ہو جس کا معائنہ کیا جا سکے، تو ان حالات میں انجکشن لگوانا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتے کے کاٹنے کے فوراً بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا اور حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی اہم ہوتا ہے۔

بریکنگ نیوزلاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لودھراں جنکشن کے قریب حادثہ، مسافروں کے مطابق ریل لودھرا...
17/08/2025

بریکنگ نیوز
لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لودھراں جنکشن کے قریب حادثہ، مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں، جن میں متعدد مسافر موجود ہیں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثہ دو بجکر دس منٹ پر پیش آیا.

Happy 14th August
14/08/2025

Happy 14th August

02/07/2025

Software updated:
گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے باپ کی توبہ کرلی

لاہور: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا کاشف ضمیر کی چندروز سے باورد...
02/07/2025

لاہور: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار۔

کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا کاشف ضمیر کی چندروز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔
کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔
کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے سی سی ڈی نے کاشف ضمیر کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

Address

Chiniot Bazar Faisalabad
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fashion Cloth 365 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fashion Cloth 365:

Share