31/05/2024
پاکستان میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جون 2024 کو ہو گی۔
نیا چاند جمعرات 06جون 2024ء کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 5 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا۔ 29 ذی القعد یعنی 07 جون 2024ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 25 گھنٹوں سے زائد جبکہ جیوانی میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو گی۔ دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ کراچی میں 70منٹ، جیوانی میں 71 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 74 منٹ، اسلام آباد میں 76 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 77 منٹ جبکہ گلگت میں 78 منٹ ہو گا لہٰذا پاکستان کےجن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا تو وہاں ننگی آنکھ سے ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی لہٰذا ہفتہ 08 جون سے ذوالحجہ کا آغاز ہو گا اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جون 2024 کو ہو گی۔