CRA Crime Reporters Association

21/10/2025

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نائب صدر جویریہ نذیر اور سینئر صحافی ساجد خان کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ان کے بھائی زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ہم وزیر اعلی پنجاب اور پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث و ذمہ داران کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

منجانب جناب
صدر سی آر اے عاطف صدیق کاہلوں
سیکرٹری رانا عبدالباسط

آصف سخی
جائنٹ سیکرٹری سی آر اے

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر عاطف صدیق کاہلوں و سیکرٹری رانا عبدالباسط کی قیادت میں ریجنل پولیس آفیسر  ذیشان ...
10/10/2025

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر عاطف صدیق کاہلوں و سیکرٹری رانا عبدالباسط کی قیادت میں ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر اور سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر سے ملاقات کی۔آر پی او اور سی پی او سے باضابطہ ملاقات کا مقصد تنظیم عہدیداران سے شناسائی اور مشترکہ مسائل پر گفتگو تھی۔صدر سی آر اے نے ممبران کا تعارف کروایا اور تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔آر پی او اور سی پی او سے پولیس اور صحافت کے درمیان پیش آنے والے مختلف مسائل پرسیر حاصل گفتگو ہوئی دونوں اطراف سے معاشرتی بہتری کیلئے باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

06/06/2025

مذمت مذمت مذمت

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) تھانہ سرگودھاروڈ کے علاقہ نورپور میں سینئر صحافی و صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔سی آر اے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر، سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ پیشہ وارصحافیوں پر قاتلانہ حملوں سے صحافی برادری میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

منجانب:
بانی و صدر سی آر اے عاطف صدیق کاہلوں
سیکرٹری رانا عبدالباسط

15/04/2025

خبر غم

ایس ایچ او تھانہ بٹالہ انسپکٹر محمد ایوب۔ساہی کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں، جنکی نماز جنازہ ساڑھے 5 بجے شام انکے آبائی گاؤن( بمقام موضع حسوکے)براستہ تھانہ روڈالہ روڈ ادا کی جائے گی

شریک غم
کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن(سی آر اے ) فیصل آباد

صدر عاطف صدیق کاہلوں
جنرل سیکرٹری رانا عبدالباسط

برائے رابطہ: انسپکٹر محمد ایوب ساہی
03006685137
03458880137

02/04/2025

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن فنانس سیکرٹری اور کرائم رپورٹر جی این این نیوز عبدالصبور نین و دیگر ساتھیوں سے کینال روڈ پر ون ویلرز کی فوٹیج اور پولیس کارروائی کی فوٹیج بنانے پر تھانہ منصورہ آباد پولیس موبائل سب انسپکٹر احشتام کی جانب سے دست اندازی،بد تمیزی اور حراساں کئے جانے کی شدید مزمت کرتی ہے ارباب اختیار سے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے بصورت دیگر سی آر اے احتجاجی لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہوگی،
صدر
عاطف صدیق کاہلوں 92 نیوز
سیکرٹری
رانا عبدالباسط دنیا نیوز

عید مبارک
30/03/2025

عید مبارک

20/03/2025

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے تھانہ گلبرگ کے علاقہ کوتوالی چوک میں صحافی محمد عظیم سے وارڈن کا جھگڑا اور بعد ازاں صرف صحافی کے خلاف یک طرفہ کاروائی و انتقاماً مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

صدر عاطف صدیق کاہلوں
سیکرٹری عبدالباسط

09/03/2025

کرائم پورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) روزنامہ پرماننٹ نیوز فیصل آباد کے فوٹو گرافر علی حسنین کو دوران کوریج کچہری بازار میں ٹریفک وارڈنز کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے اور بیچ بچاؤ کیلئے موقع پر پہنچنے والے سینئر صحافی زاہد مان، میاں سعید، امین چوہدری اور ندیم جاودانی کیساتھ بھی ٹریفک وارڈن جاوید اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے ناروا سلوک روا رکھے کی شدید مذمت کرتی ہے اور ارباب اختیار سے شفاف انکوائری و مناسب کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

*منجانب:- سی آر اے
صدر عاطف صدیق کاہلوں
سیکرٹری رانا عبدالباسط*

Address

Batala Colony
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CRA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share