MRP News

MRP News Your window to latset news,anaylisis and features from pakistan, South Asia and the world

بانی پی ٹی آئی جیل سے احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے، علیمہ خانمراولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ...
04/06/2025

بانی پی ٹی آئی جیل سے احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے، علیمہ خانم
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل سے احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے۔

علیمہ خانم نے بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ بطور پیٹرن ان چیف احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ اب سب کو نکلنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پر دباؤ ڈالنے کے لیے ٹیمیں بھیجی جاتی ہیں، 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں تو ان سے کہا جارہا ہے کہ سی سی ٹی وی کا ذکر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا 10 ہزار پی ٹی آئی کارکن جیلوں میں ڈالے گئے، 8 فروری کو انقلاب آیا۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، ان کے مطابق ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے، انہوں نے کہا ہے احتجاجی تحریک کیلیے ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا وہ خود دیں گے۔

’عمران خان نے کہا ہے وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ تمام فیصلے وہ ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے۔ مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے کر رہے ہیں۔ عمران خان پیٹرن ان چیف ہیں میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔‘

ثناء یوسف نے قاتل کو مرنے سے قبل کیا کہا تھا؟اسلام آباد: مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی ملزم سے کی گئی آخری گفتگو سامنے ا...
04/06/2025

ثناء یوسف نے قاتل کو مرنے سے قبل کیا کہا تھا؟

اسلام آباد: مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی ملزم سے کی گئی آخری گفتگو سامنے آگئی۔
ایم آر پی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں گھر میں گھس کر 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف کاکا کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ثناء سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ انکار کررہی تھی تو ملزم نے طیش میں آکر گولیاں مار دیں۔
ذرائع کے مطابق ثناء نے ملزم سے کہا کہ تمہیں غصہ آرہا ہے یہاں سے چلے جاؤ سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں یہاں سے چلے جاؤ اس کے بعد گولیاں چلنے کی آواز آئی۔
ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے ملزم یہ منصوبہ بنا کر آیا تھا کہ اگر ثناء نے دوستی سے انکار کیا تو وہ اسے قتل ہی کرے گا۔

آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی نے بتایا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف سے لڑکا بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کررہا تھا اور وہ بار بار اس کی دوستی کو مسترد کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کو ہم نے ’کیس آف ریپیٹڈ ریجیکشن‘ کا نام دیا ہے۔

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دیاسلام آباد: نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ایم آر پی نی...
25/10/2024

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
ایم آر پی نیوز کے مطابق نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن صارفین کو بل موصول ہوچکے انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں ملے گا، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
علاوہ ازیں کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی گئی۔
کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی ، کے ای کی درخواست پر نیپرا31 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔
من وعن کمی سے کے ای صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ کا ریلیف ملے گا۔
ذرائع نے کہا کہ کے ای کے لیے اگست کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔
کے ای کیلئے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی ابھی آناباقی ہے، کےالیکٹرک نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.09 روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنیوالے 2 افغان شہری گرفتارایبٹ آباد: پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنے والے 2 افغان شہریوں ...
25/10/2024

پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنیوالے 2 افغان شہری گرفتار
ایبٹ آباد: پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنے والے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، پاسپورٹ پھاڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
پاکستان میں رہنے والے افغان باشندوں نے طوطا چشمی اور احسان فراموشی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرڈالی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کے بے حرمتی کرنے والے دونوں افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
افغان شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ پھاڑنے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عظمت اللہ اور عظمت دین شامل ہیں۔

اس سے قبل پچھلے ماہ افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے بھی بدتہذیبی کی انتہا ک تھی، سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ پاکستانی قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے تھے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کو دعوت دی تھی، افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے تھے۔
افغان قونصل جنرل کے اس طرزعمل کو غیرمعمولی واقعے کے طور پر دیکھا گیا تھا جو کہ سفارتی آداب کے بالکل برخلاف اور غیر مہذبانہ تھا۔

موبائل سیکیورٹی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو صارفین ان کوڈز کا استعمال کریںموبائل فون کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پاکستان ٹ...
25/10/2024

موبائل سیکیورٹی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو صارفین ان کوڈز کا استعمال کریں
موبائل فون کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کے لیے شارٹ کوڈز متعارف کروادیے گئے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کے لیے نئے شارٹ کوڈز لانچ کیے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے سیل فون پر غیرضرور میسجز اور کالز کو نہ صرف بلاک کرسکتے ہیں بلکہ باآسانی سم کی تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کون سے کوڈز استعمال کرتے ہوئے کون سی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
پاکستانی میں مواصلات پر نظر رکھنے والے ادارے نے بتایا کہ اب صارفین غیرضروری کالز اور میسجز سے 9000 پر ایس ایم ایس بھیج کر چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اپنے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن اسٹیٹس کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل کے 15 ڈیجٹ والے آئی ایم ای نمبر کی بھی تصدیق کرسکتے ہیں۔

جسٹس منصور شاہ آئینی بینچ کے سربراہ نہیں ہوں گے، رانا ثنامسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس منص...
25/10/2024

جسٹس منصور شاہ آئینی بینچ کے سربراہ نہیں ہوں گے، رانا ثنا
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور شاہ آئینی بنچ کے سربراہ نہیں ہوں گے۔
ایم آر پی نیوز کے مطابق انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان یا جسٹس جمال مندوخیل آئینی بنچ کے سربراہ ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور شاہ کا راستہ پی ٹی آئی نے روکا جب ایک سیاسی جماعت کہے ہمارے بات ہوگئی ہے اکتوبر میں جسٹس منصور شاہ آکر بندوبست کریں گے تو ان باتوں کا نقصان ہوتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کاراستہ روکنے میں حکومت یا کسی اور کا عمل دخل کم پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔
خواتین پر مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات کو خواتین کی حد تک پھیلانے کےحق میں نہیں، بشریٰ بی بی اور بانی کی بہنوں کے خلاف بھی کیس نہیں بننے چایئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں عمران خان کی بہنوں کے اس جذبے کا حامی ہوں کہ جب پی ٹی آئی کی لیڈر شپ غائب تھی اور عمران خان کی بہنیں ڈی چوک پہنچیں۔‘
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’وہ بہنیں سیاسی نظریے کے طور پر نہیں بلکہ اپنے بھائی کے لیے ڈی چوک آئیں اور یہ کتنا تقدس ہے بہن بھائی کے رشتے کا۔‘
دوسری جانب رانا ثنا اللہ سے جب سوال کیا گیا کہ ارشد شریف قتل کو دو سال ہو چکے ہیں مگر تاحال یہ معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ معمہ بالکل حل نہیں ہونا۔‘
رنا ثنا اللہ نے کہا کہ ’جو مرضی آپ کریں یہ بالکل حل نہیں ہونا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کینیا کی پولیس کی ایک تاریخ ہے کہ وہ پیسے لے کر قتل کرتی ہے۔‘

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیاراولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،...
24/10/2024

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے ، جس کے بعد جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
جیل انتظامیہ روبکارموصول ہونے پرقانونی کارروائی کرکے عمران خان کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد وہ بنی گالا روانہ ہوگئیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی اور ججز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکے تھے۔
خیال رہے عمران خان کی اہلیہ مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں، ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔
سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی، بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ سزا معطل کردی تھی تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکانراولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی ک...
23/10/2024

بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان ہے ، وہ کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کے معاملے پر ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ان کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی کا امکان ہے۔
،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں، ان کے وکلانے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے بعد ان کو رہا کیا جائے گا، عدالتی عملے کا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی کے روبکار لیکر آج ہی اڈیالہ جیل پہنچنے کا امکان ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے 10،10لاکھ روپے کے 2ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری ہوگا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سوال پر امریکی ترجمان نے کیا کہا؟واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے...
23/10/2024

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سوال پر امریکی ترجمان نے کیا کہا؟
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نےعافیہ صدیقی کی رہائی کہ درخواست کی ہے۔
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان امریکا کے درمیان نجی سفارتی رابطےکےدرمیان میں نہیں آؤں گا، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی قید سے متعلق محکمہ انصاف سے بات کرنے کو ترجیح دوں گا۔

ترجمان سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بھارتی انکوائری کمیٹی سےملاقاتوں پر سوال کیا گیا تو ترجمان نے کہا کہ بھارت کی انکوائری کمیٹی کےساتھ تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے معلومات کا تبادلہ ہوا ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے گی ہم گزشتہ ہفتے کی بات چیت کی بنیاد پر مزید اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے اس تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر احتساب دیکھنا چاہتے ہیں قاتلانہ سازش کے بامعنی احتساب تک امریکا مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو گا۔

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے ایک اور مرکزی رہنما کو شہید کرنے کا دعویٰتل ابیب : اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حسن نصر...
23/10/2024

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے ایک اور مرکزی رہنما کو شہید کرنے کا دعویٰ
تل ابیب : اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو بھی شہید کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ایک اسرائیلی حملے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ رہنما کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ہاشمی صفی الدین کی شہادت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ہاشمی صفی الدین کو تین ہفتے قبل بیروت پر ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔

اس حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید شہریوں کی تعداد 2 ہزار 530 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں جھڑپوں کے ایک سال بعد بھی لبنان میں حزب اللہ کیخلاف مسلسل جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے جو مشرق وسطیٰ کی سب سے طاقتور مسلح تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔
ہاشمی صفی الدین گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کے خلاف کارروئیوں میں حزب اللہ کی جانب سے اہم کردار ادا کر رہے تھے، وہ جنازوں اور دیگر تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ کی نمائندگی کر رہے تھے جن تقریبات میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ شرکت نہیں کر سکتے تھے۔
اسرائیل کی جانب سے صفی الدین کی موت کی تصدیق ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد مغویان کی رہائی کو یقینی بنائیں اور غزہ میں جنگ کو ختم کریں۔
دوسری جانب نیتن یاہو واضح کرچکے ہیں کہ یحییٰ سنوار اور دیگر حماس رہنماؤں اور حزب اللہ کمانڈرز کی شہادت کے باوجود یہ جنگ ختم نہیں ہوگی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رہنے تک مذاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
حزب اللہ کے میڈیا ونگ کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

غزہ میں شہدا کی تدفین کے لیے تابوت اور کفن ختمغزہ : اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ حال فلسطینیوں ک...
23/10/2024

غزہ میں شہدا کی تدفین کے لیے تابوت اور کفن ختم

غزہ : اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ حال فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے کفن تک نہیں مل رہا۔
بے گناہ فلسطینی عوام پر پے سر پے اسرائیلی حملوں میں مزید شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، شہیدوں کو دفنانے کیلئے تابوت اور کفن کم پڑ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں اور ملبے تلے بکھری پڑی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمی ہماری آنکھوں کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکے، انہوں نے لوگوں سے کوئی بھی کپڑا عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔
اسرائیل فوج نے گزشتہ48گھنٹوں میں ایک سو پندرہ فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے بھی سہولیات میسر نہیں۔
صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کوچھاؤنی بنادیا۔ امداد کی ترسیل بند اور خوراک اور دوائیں ختم ہوگئیں۔
اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے جاری حملوں کے باعث امدادی ٹیمیں ان لاشوں اور زخمیوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔
واضحرہے کہ حماس کی مزاحمت جاری ہے، جبالیہ میں حملہ کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ٹھکانے لگادیا۔ تین بلڈوزروں کو بھی بم مار کر تباہ کردیا۔
اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے، سی این این کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں خود کشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اسرائیلی فوجی دوبارہ غزہ جانے کو تیار نہیں۔

پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنراسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پس...
23/10/2024

پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر
اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں بتاؤں گی اگر بتایا تو لوگ برا مان جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پاکستان کے دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر خوشی ہوئی جس سے سیریز میں جان پڑ گئی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر پنڈی ٹیسٹ کے لئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں جین میریٹ نے کہا کہ یہ میری پیشگوئی ہے کہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔

جین میریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ پاک انگلینڈ تعلقات کے لیے اہم ہے، میں چاہتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت مزید فروغ پائے۔
واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے

Address

Faisalabad
FASIALABAD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MRP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share