Times Of Samundri

Times Of Samundri Let's show our support to Pakistan Armed forces
Long live Pakistan
Pak Army Zindaabad

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!
22/03/2025

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!

04/10/2024

*آج سے نقد بھیک دینا بند کر دیا جائے گا
*🇵🇰بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شروع کی گئی بھکاری فری پاکستان موومنٹ 🇵🇰
*اب، یہ ایک قومی تحریک ہے جو پوری قوم میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
* *بھکاری (کھانا + پانی + کپڑے) دیں۔ لیکن نقد دینے کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں۔
*کراچی اور حیدرآباد میں ایک مختلف تحریک شروع ہوئی ہے چاہے کوئی بھکاری ہو۔
*یہ تحریک درست ہے۔
*اگر کوئی شخص (عورت/مرد/بوڑھا/معذور/بچے) بھیک مانگ رہا ہے تو ہم پیسوں کی بجائے (کھانا + پانی) دیں گے لیکن آج سے پیسے نہیں دیں گے
*نتیجتاً، بین الاقوامی/قومی/ریاستی سطح پر، 'بھکاریوں' کے گروہ ٹوٹ جائیں گے اور پھر بچوں کا اغوا خود ہی رک جائے گا..
*شروع کرنے کے. پوسٹ کو شیئر کریں..
*براہ کرم کسی بھکاری کو ایک روپیہ بھی نہ دیں۔
*اگر آپ کو اچھا لگے تو گاڑی میں بسکٹ رکھیں
*لیکن نقد ادائیگی نہ کریں
*بھکاریوں کو دینے کے بجاۓ روزانہ اپنی گنجائش کی مطابق سو دو سو الگ رکھ لیں مہینہ کے بعد کسی مستحق کے راشن ڈال یا کپڑے جوتے دلادیں
*یا اسکول مدرسہ کی فیس اداکر دیں
*یا کچھ رقم جمع کرکے کسی کو چھوٹا کاروبار شروع کروا دیں
*مگر بھکاریوں کو دینا بند کر دیں
*اگر آپ اس مہم سے متفق ہیں تو اس آئیڈیا کو اپنے گروپس میں بھیجیں۔

سبزی کیوں مہنگی ہے ؟ہم خود کچھ کیوں نہیں کرتے؟آئیے ہم اس مہم کا حصہ بنیں اپنے گھر میں صاف ستھری سبزیاں اگائیں سپرے کھاد ...
30/09/2024

سبزی کیوں مہنگی ہے ؟
ہم خود کچھ کیوں نہیں کرتے؟
آئیے ہم اس مہم کا حصہ بنیں اپنے گھر میں صاف ستھری سبزیاں اگائیں سپرے کھاد اور گندگی سے پاک
تھوڑی کوشش اور ہمت کر کے تو دیکھیں ہم سو دو سو روپے میں تمام سبزیاں چھے ماہ تک مفت گھر میں سبزیاں کھا سکتے ہیں

1. Name of Winter Veggies
Tomato ٹماٹر
Broccoli بروکلی۔
Cabbage بند گوبھی-
Bottle Gourd کدو
Carrot گاجر۔
Coriander دھنیہ
Cauliflower پھول گوبھی۔
Celery سیلرے۔
Hot Peppers مرچ
Mint پودینہ
Fenugreek میتھی۔
Onion پیاز
Potato آلو
Radish مولی
Garlic لہسن ۔
Sweet Pepper شملہ مرچ
Lettuce سلاد پتہ۔
Mustard سرسوں-
Turnip شلجم۔
Spinach پالک۔
Peas مٹر۔

2. How to Grow (اُگانے کا طریقہ)

3. Caring ( خیال )

4. Pests / Disease ( حفاظتی تدابیر )

5. Harvest/ Storage ( فصل تیار )

Winter Season Flowers in Pakistan:

‎کچن گارڈننگ !۔

‎ہم گھر پر تھوڑی سی محنت سے غذائیت سے بھر پور زرعی ادویات سے پاک ، مضر صحت سبزیاں بڑی آسانی سے اُگا سکتے ہیں۔
‎گھر کے ملحقہ کیاریوں میں، گملوں میں، چھت پر، بالکونی میں، پلاسٹک کے کریٹس میں موسمی سبزیوں کی کاشت کو کچن گارڈننگ کہتے ہیں۔
‎کچن گارڈننگ میں ہم زہریلی ادویات سے پاک سبزیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اچھا ترتیب دیا ہوا گارڈن گھر کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔
‎سبزیات اپنی طبئ و غذائی اہمیت کی وجہ سے حفاظتی خوراک کے نام سے منسوب کی جاتی ہیں ۔ ماہرین خوراک کے مطابق انسانی جسم کی بہترین نشوونما کے لئے غذا میں سبزیوں کا استعمال ۳۰۰ سے ۵۰۰ گرام فی کس روزانہ ضروری ہے، پاکستان میں اس وقت فی کس روزانہ استعمال ۵۰ گرام تک ہے نیز بازار سے مضر صحت زہریلی ادویات کے سپرے شدہ سبزیاں انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں، آج بہت سی بیماریاں عام ہو رہی ہیں طرح طرح کی نئی بیماریاں وجود میں آ رہی ہیں۔
‎اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے تمام تر وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوے سبزیات کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ کریں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اس سلسہ میں انتہائی موثر کاوش ہے۔ ہم زیادہ نہیں جو سبزی خود پسند ہے یا گھر میں خوشی سے کھائی جاتی ہے اس کو گھر میں ضرور اُگائیں۔
‎کچن گارڈننگ کے لئے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت کا وقت آنیوالا ہے۔
‎جگہ کا انتخاب!
‎جگہ ایسی منتخب کریں جہاں ۶ سے ۸ گھنٹے دھوپ آسانی سے لگتی ہو۔
‎جگہ کی تیاری!
‎زمین کی بار بار گوڈی کر کے اس کو ایک فٹ گہرائی تک اچھی طرح تیار کریں۔ اس دوران آپ اس میں پتوں کی گلی سڑی کھاد شام کر سکتے ہیں پھر کیاریاں ترتیب دیں۔

‎کھادوں کا استعمال!
‎گوبر کی اچھی گلی سڑی کھاد، پتوں کی کھاد کا استعمال نہ صرف زمین کی ذرخیزی کی بلکہ زمین کی ساخت اور پانی جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کا باعث ہے ۔

‎بیجوں کا انتخاب!
‎موسم سرما کی سبزیوں میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پالک ، میتھی، دھنیہ، مڑ، بند گوبھی ، پھول گوبھی، سلاد، بروکلی ، لہسن، آلو ، پیاز، ادرک، اروی،سرسوں ، پودینہ، مرچ، سیلرے، پارسلے، شملہ مرچ، ٹماٹر، بیج ہمیشہ اچھی قسم اور معیاری ہو۔

‎پنیری کی تیاری!
‎پنیری سب سبزیوں کی بنانی ضروری نہیں، لیکن بروکلی ، سلاد، پیاز، ٹماٹر ، بینگن، مرچ ، شملہ مرچ کی پنیری تیار کی جاتی ہے۔
‎پنیری کی لئے کمپوسٹ اور تیار گوبر کھاد کا آمیزہ اور پنیری پاٹ، چھوٹا گملہ، روشنی ،نمی اور مناسب درجہ حرارت درکار ہوتاہے۔

‎حفاظتی تدابیر!
‎کیڑوں اور بیماریوں کے تدارک کے لئے نیم کے بیج اور پتوں کے عرق کا استعمال بہت مفید ہے۔ تمباکو کا پانی ، اور گھر پر ہم آسانی سے لیکیویڈ ڈش واش میں لہسن کا رس مکس کر کے سپرے بنا کر استعامل کر سکتے ہیں۔ ہمشہ کیمیکل
سپرے اور کھادوں کے استعمال سے دور رہیں۔

17/07/2024

Everyone Should Know Pakistan Red Crescent Samundri Updates

14/07/2024
04/07/2024

‏*فائلر کیسے بنتے ہیں اور اس کے لیے کیا چیزیں چاہیے ہیں

ٹیکس معاملات کو پاکستان کا ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) ڈیل کرتا ہے۔
فائلر بننے کے لیے سب سے پہلے نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) بنتا ہے۔
این ۔ٹی۔ این (NTN)بنانے کے لیے درج ذیل چیزیں درکار ہیں .

1: قومی شناختی کارڈ
2: فون نمبر
3: ای میل ایڈریس (E.Mail)

این۔ ٹی۔این بنانے کے بعد آپ کو ٹیکس ریٹرنز جمع کروانی ہوتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے درج ذیل معلومات درکار ہیں۔

نوٹ: خالی این۔ٹی۔این (NTN) بنانے سے فائلر نہیں بنتا۔

سیلری پرسن (salary person)
1: سیلری سلپس 1 جولائی تا 30 جون یا صرف جون
2: اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی، زیور،وغیرہ

ضرور پڑھیئے ایک سبق سب کیلئیے،،،،والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک ن...
19/05/2024

ضرور پڑھیئے ایک سبق سب کیلئیے،،،،
والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک نوجوان سے جھگڑا ہو گیا. ہاتھا پائی ہوئی اور کچھ گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا.جنید گھر آیا اور اپنے کمرے میں بیٹھ گیا. اس نے اپنے دشمن کو مارنے کا فیصلہ کر لیا اور الماری سے پستول نکال لیا. اچانک اسے اپنے ایک دوست کی نصیحت یاد آ گئی. دوست نے اسے ایسا کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 30 منٹ کے لئے واردات کے بعد کی صورتحال تصوراتی طور پر دیکھنے کا کہا تھا.
جنید نے تصور میں اپنے دشمن کے سر میں تین گولیاں فائر کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا. ایک گھنٹے بعد وہ گرفتار ہو گیا. گرفتاری کے وقت اس کے والدین اور دو بہنیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں. اس کی ماں بے ہوش ہو گئی. مقدمہ شروع ہوا تو گھر خالی ہونا شروع ہو گیا. ایک کے بعد ایک چیز بکتی گئی. بہنوں کے پاس تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو گیا اور ان کے ڈاکٹر بننے کے خواب مقدمے کی فائل میں خرچ ہو گئے.بہنوں کے رشتے آنا بند ہو گئے اور ان کے سروں میں چاندی اترنے لگی. جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہر ہفتے والدین اور بہنیں ملاقات کے لئے جاتے. بہنوں کا ایک ہی سوال ہوتا کہ بھیا اب ہمارا کیا ہو گا؟ ہم اپنے بھائی کے بستر پر کسے سلائیں گی؟ ہم بھائی کے ناز کیسے اٹھائیں گی؟ بھائی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا. فیصلے کا دن آیا اور جنید کو سزائے موت ہو گئی. سزائے موت کی تاریخ مقرر ہو گئی. 25 منٹ گزر چکے تھے اور جنید کے جسم پر لرزہ طاری ہو چکا تھا. جیل میں وہ اپنی موت کے قدم گن رہا تھا اور گھر میں والدین اور بہنیں اپنے کرب اور اذیت کی جہنم میں جھلس رہے تھے. جنید کی آنکھوں پر کالی پٹیاں باندھ دی گئیں اور اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا گیا. 29 منٹ ہو چکے تھے. پھانسی گھاٹ پر پیر رکھتے ہی 30 منٹ پورے ہو گئے. جنید پسینہ پسینہ ہو چکا تھا. اس کے جسم میں کپکپی طاری تھی. اس نے پستول واپس الماری میں رکھ دیا. اس نے میز سے اپنی بہنوں کی دو کتابیں اٹھائیں اور بہنوں کے پاس گیا. بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری پیاری بہنو تمہارے پڑھنے کا وقت ہو گیا ہے. خوب دل لگا کر پڑھو کیونکہ تمہیں ڈاکٹر بننا ہے.
چند ماہ بعد جنید ایک بینک میں اچھی پوسٹ پر ملازم ہو گیا. جنید کی دونوں بہنیں ڈاکٹر بن گئیں. وہ ایک کامیاب اور بھرپور زندگی گزار رہے ہیں. ان 30 منٹ کی تصوراتی واردات اور 30 منٹ کے مقدمے کی کارروائی نے ایک پورے گھر کو اجڑنے سے بچا لیا. آپ اپنی زندگی میں یہ 30 منٹ اپنے لئے ضرور بچا کے رکھئیے گا، یہ 30 منٹ کی تصوراتی اذیت آپ کو زندگی بھر کی اذیت سے بچا لے گی!...
(امید کرتا ھوں سب کو بہت کچھ اس پوسٹ سے سمجھ آیا ھوگا)
(فرید خان کے پی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ

Address

Shah Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times Of Samundri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share