09/01/2026
ریڈرز کلب کی جانب سے 8 جنوری 2026 کو احسان دانش کی کتاب "جہان دانش" پر ایک پرتجسس کتاب جائزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیشن میں سجاد احمد شعبہ قانون کے طالب علم نے بتایا کہ "جہانِ دانش" میں احسان دانش نے سادہ اور عام فہم زبان استعمال کی ہے، جو براہ راست قاری کے دل پر اثر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان دانش عام انسان کے دکھ درد کو شاعری و فکر کا موضوع بناتے ہیں۔ کتاب میں موجود افکار نوجوانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں، کیونکہ یہ محنت، خودداری اور علم دوستی کا پیغام دیتی ہے۔ جس کے بعد کلب کے انچارج ڈاکٹر طارق ہاشمی اور کو-انچارج ڈاکٹر سمیع اللہ کی رہنمائی میں طلبہ کے ساتھ ایک متاثر کن بحث کا سلسلہ شروع ہوا۔
ہمیں اس موقع پر اردو ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا سے مہمان سپیکر ڈاکٹر خالد ندیم نے کتاب کی علمی و عملی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ احسان دانش کی فکر محض ادب تک محدود نہیں، بلکہ عملی زندگی میں بھی قابلِ اطلاق ہے۔ کتاب کے خیالات محنت، صبر، خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتے ہیں۔
یہ ایک یادگار سیشن تھا، جس میں گہرے افکار پر مبنی گفتگو، علمی تبادلہ اور ادب سے والہانہ محبت کی جھلک نظر آئی 📚✨