P News

19/07/2025

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لینڈنگ سے قبل بائیں جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد پائلٹ نے بحفاظت طیارہ نیچے اتار لیا
طیارے میں 112 مسافر سوار تھے عملے کو ہوٹل منتقل کر دیاگیا حادثہ کے بعد فیصل آباد سے دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 392 منسوخ کر دی گئی ضروری مرمت کے بعد پرواز اتوار کو دبئی روانہ ہو گی ۔ ایئرپورٹ ذرائع

مرنے کے بعد عدالتی انصاف ملنے قصے سنا کرتےہیںپولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی وہ بھی قتل گا آئی جی پنجاب کے عوام کو انکی دہلی...
19/07/2025

مرنے کے بعد عدالتی انصاف ملنے قصے سنا کرتےہیں
پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی وہ بھی قتل گا

آئی جی پنجاب کے عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے دعوے فرضی جبکہ کھلی کچہریاں بھی فوٹو سیشن تک محدود نکلیں،مظلوم شہرہوں کیساتھ پولیس کا رویہ حسب روایت انتہائی غیر سنجیدہ اور نامناسب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور صاحب میری آپ سے التماس ہے کہ کاغذی کاروائیاں،گھٹیا روش اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، بہن کے قتل پر انصاف کے لئے گذشتہ 2 سال سے افسران کے دفاترز میں خاک چھاننے والا شہری مایوسی کا شکار،مقتولہ کے پھیپھڑوں کا سیمپل پی ایس ایف بھیجنے کی بجائے غائب کر دیا گیا،کھلی کچہریوں سے لیکر آئی جی کی ہیلپ لائن 1787 پر متعدد بار شکایات بھی بے سود نکلیں،دو سال قبل میری بہن کو وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا گیااور آج تک انصاف نہ مل سکا اور ایف آئی آر درج ہوئی ملزمان آزادانہ گھوم رہے ہیں اور ان کی افسران بالا پشت پناہی کر رہے ہیں اور اس معاملہ کو افسران بالا ڈی ایس پی لیگل فیصل اباد ایس ایس پی اپریشن فیصل اباد ایس پی لائل پور ٹاؤن فیصل آباد AIB ایس ایس پی صاحب اور تفتیشی حضرات افسران بالا ہمیں انصاف دلانے سے قاصر ہیں ۔اس سب واقعے کا قصور وار کون ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور صاحب آر پی او فیصل اباد صاحب سی پی او فیصل اباد صاحب ہمارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہمارے بھی بہن بھائی ہیں ہماری زندگیاں بھی انکے لئیے بہت قیمتی ہیں خدارا ہم بھی انصاف کے متلاشی ہیں ہمیں بھی انصاف فراہم کیا جائے میں ایک سال 11 مہینہ سے دہائیاں دے رہا ہوں میرٹ پہ تفتیش کر کے جو بھی گنہگار پایا جائے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اس دوران افسران بالا کی طرف سے ہمیں دھمکیاں موصول ہونے لگی اور اُن کے خلاف آج دن تک کوئی قانونی کاروائی نہ ہو سکی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور صاحب میری آپ سے التماس ہے کہ میرٹ پر انکوائری کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ہماری زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔انصاف کا متلاشی

19/07/2025
فیصل آباد سابق بورڈ آف ڈائریکٹر فیسکو ملک تحسین اعوان کو نئے مقدمہ نمبر 150/25 میں گرفتار کرکے اس مقدمہ کی تفتیش سابق ڈپ...
18/07/2025

فیصل آباد سابق بورڈ آف ڈائریکٹر فیسکو ملک تحسین اعوان کو نئے مقدمہ نمبر 150/25 میں گرفتار کرکے اس مقدمہ کی تفتیش سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد سائبر کرائم ارشد رضوی کو سونپ دی گی ہے ملک تحسین اعوان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا انچارج این سی سی آئی اے آصف اقبال انچارج این سی سی آئی اے آن لائن فراڈ میں ملک تحسین اعوان 7مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے جن کو ، آٹھویں مقدمہ میں گرفتار کیا گیا این سی سی آئی اے ،تحسین اعوان کو نئے مقدمہ نمبر 150/2025 میں گرفتار کیا گیا یادر رہے کہ 8 جولائی 2025 کو ملک تحسین اعوان کی فیکٹری سے 150سے زائد ملکی و غیر ملکی ملزمان کو گرفتارکر لیا تھا ملزمان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اربوں روپے کے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ میں ملوث تھے سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ملک تحسین اوان نے ملکی و غیر ملکیوں کی شناخت چھپاتے ہوئے ان کے ساتھ کیے جانے والے ایگریمنٹ میں بھی جعل سازی کی جس کی بنا پر ان کو گرفتار کیا گیا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ غیر ملکیوں کے پاسپورٹ نمبر بھی غلط درج کر کے ان میں جعل سازی اور ٹمپرنگ کی

فیصل آبادناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث سمن آباد جنرل ہسپتال میں نئی تعمیر شدہ عمارت کی سینکڑوں ٹائلیں زمین پر آ گریں او...
17/07/2025

فیصل آبادناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث سمن آباد جنرل ہسپتال میں نئی تعمیر شدہ عمارت کی سینکڑوں ٹائلیں زمین پر آ گریں او پی ڈی بند ہونے کے باعث مریض اور تیمارداری کیلئے آنے والے شہری بال بال بچ گئے
ذرائع کے مطابق سمن آباد جنرل ہسپتال میں مسمار ہونے والی بلڈنگ کی دیوار کو کچھ عرصہ پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا جس کا ٹھیکیدار شہر کی بڑی سیاسی شخصیت کا منظور نظر بتایا جاتا ہے شہریوں نے ذمہ داروں کو تعین کرکے ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا

فیصل آبادتھانہ روشن والا کے علاقہ 244 وسیراں میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 دوستوں کو موت کے گھاٹ ات...
15/07/2025

فیصل آبادتھانہ روشن والا کے علاقہ 244 وسیراں میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،گولیاں لگنے سے 27 سالہ اللہ دتہ اور اسکا دوست لشکر شامل ہے،ذرائع

فیصل آباد ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے کی منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔ اے این ایف فیصل آباد : قصور کا رہائشی منشیات...
12/07/2025

فیصل آباد ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے کی منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔ اے این ایف
فیصل آباد : قصور کا رہائشی منشیات اسمگلر دانش مسیح گرفتار ۔ اے این ایف
فیصل آباد : ملزم دانش سے ایک کلو 378 گرام سفید آئس برآمد ۔ اے این ایف
فیصل آباد : ملزم نے بیگ کی تہہ میں منشیات چھپا رکھی تھی ۔ اے این ایف
فیصل آباد : ملزم دانش تھانہ اینٹی نارکوٹکس منتقل ، مقدمہ درج ۔ اے این ایف

ملک تحسین اعوان کا عبوری ضمانت کے بعد تصویر بنوانے کا انداز بتارہا ہے کہ جیسے کہہ رہے ہوں 🤣😎ہور کچھ میرے لائق ۔۔۔؟؟؟؟
12/07/2025

ملک تحسین اعوان کا عبوری ضمانت کے بعد تصویر بنوانے کا انداز بتارہا ہے کہ جیسے کہہ رہے ہوں

🤣😎ہور کچھ میرے لائق ۔۔۔؟؟؟؟

Address

Shah Faisalabad

Telephone

+923105860584

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when P News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to P News:

Share

Category